شادی کا مطلب 50 سال تک صرف دال چاول ہی کھانا ہوتا ہے، شادی کو بور کہنے والے رنبیر کپور کی زندگی عالیہ بھٹ نے کیسے بدلی؟

image
 
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نوجوان نسل کا پسندیدہ ترین جوڑا ہے۔ جن کی دوستی اور اس کے بعد شادی کی ہر تقریب اور ان سے جڑی ہر خبر نہ صرف سوشل میڈيا کی سرخی بن جاتی ہے بلکہ لوگ ان کے حوالے سے زيادہ جاننے کے بھی خواہشمند رہتے ہیں-
 
حالیہ دنوں میں فلم شمشیرا جس میں دونوں نے پہلی بار ایک دوسرے کے مقابل کام کیا اس کی لانچنگ اور اس کے بعد بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری کے سبب سوشل میڈيا پر یہ جوڑا ٹرینڈ کر رہا ہے-
 
انتہائی خوش و خرم نظر آنے والے اس جوڑے کے حوالے سے سب سے اہم بات یہ ہے کہ رنبیر کپور عالیہ بھٹ کا بچپن سے کرش تھا دونوں ہی فلمی پس منظر رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت ہی باصلاحیت اداکار ہیں- مگر اس کے باوجود دونوں پر ہی یہ الزام عائد ہوتا ہے کہ ان کے کیرئير کے پیچھے ان کے بزرگوں کی سفارش کا ہاتھ ہے مگر شوبز ایک ایسا شعبہ ہے جہاں پر پہلا چانس تو سفارش سے مل سکتا ہے مگر کامیاب ہونے کے لیے صلاحیتوں کا ہونا بہت ضروری ہے-
 
image
 
رنبیر کپور کے شادی سے قبل خیالات
رنبیر کپور کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کا ایک ڈائلاگ کافی مشہور ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شادی دال چاول کی طرح ہوتی ہے جو کہ پچاس سال یا مرنے تک کھانی پڑتی ہے ۔ جب کہ انسان کی زندگی میں قیمہ، کباب ، نوڈلز ہونی چاہیے ہیں-
 
دوسرے لفظوں میں فلم کے مطابق رنبیر کپور کا یہ ماننا تھا کہ شادی انسان کی زندگی کو بور بنا دیتی ہے جب کہ شادی نہ کرنے والے لوگوں کی زندگی زيادہ مزيدار اور دلچسپ ہوتی ہے-
 
اس فلم کی ریلیز کے وقت جب صحافیوں نے رنبیر کپور سے شادی کے حوالے سے پوچھا تھا تو اس وقت ان کا یہی ماننا تھا کہ شادی ایک بور چیز ہے -
 
عالیہ بھٹ سے شادی
تاہم عالیہ بھٹ سے محبت کے بعد ان کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کے فیصلے اور شادی کے بعد رنبیر زندگی اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے بہت مطمئين نظر آئے- یہاں تک کہ شادی کے بعد رنبیر کپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے خیالات میں عالیہ سے شادی کے بعد تبدیلی واقع ہو گئی ہے اور اپنی زندگی کے تجربات کی بنا پر وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ دال چاول ہی سب سے بہترین ہوتے ہیں اور ان کی زندگی عالیہ بھٹ کے ساتھ بہترین ہو گئی ہے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری زندگی میں دال چاول تڑکے اچار اور پیاز کے ساتھ شامل ہو گیا ہے-
 
دال چاول کا تڑکا
جی ہاں اب اس دال چاول کی زندگی میں تڑکا بھی لگ گیا ہے اور اس جوڑے کو ایک تڑکے کی صورت میں ایک پیاری سی بیٹی بھی مل گئی ہے جس کی پیدائش کا اعلان عالیہ بھٹ نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کچھ اس انداز میں کیا-
 
image
 
“اور یہ ہماری زندگی کی سب سے بہترین خبر ہے ہماری بچی دنیا میں آگئی ہے یہ بچی ایک جادوئی بچی ہے جس نے ہمیں خوشی ، محبت اور برکتوں سے نہال کر دیا ہے بہت سارا پیار عالیہ اور رنبیر کی طرف سے “-
 
اب جب کہ اس جوڑے کی زندگی خوشیوں سے بھر پور اور مکمل ہوگئی ہے اور اس شادی نے رنبیر کی سوچ کو بھی تبدیل کر ڈالا ہے دیکھنا یہ ہے کہ یہ بیٹی اس جوڑے کی کامیابیوں کے سفر کے حوالے سے کتنی لکی ثابت ہوتی ہے -
YOU MAY ALSO LIKE: