بچوں کے 10 مشہور نام جو آج کل بہت زیادہ رکھے جا رہے ہیں

اولاد اللہ پاک کی طرف سے والدین کے لیے بہترین تحفہ ہوتی ہے، ماں باپ اپنے بچے کی پیدائش سے قبل ہی اس کے مختلف نام سوچے بیٹھے ہوتے ہیں، پیدائش سے کئی روز قبل بہترین مطلب والے ناموں کی فہرست تیار کی جاتی ہے اور پھر اس میں سے کوئی سا ایک نام منتخب کر کے بچے کا رکھا جاتا ہے جو ہمیشہ کے لیے اس کی پہچان بن جاتا ہے۔ آج کل لڑکے اور لڑکیوں کے بے شمار نئے نام ہیں جو والدین خوشی خوشی اپنے بچوں کا رکھتے ہیں۔ وہ نام ناصرف پکارنے میں اچھے لگتے ہیں بلکہ ان کے معنی بھی منفرد اور شاندار ہوتے ہیں، جس کا اثر بچے کی شخصیت پر براہِ راست پڑتا ہے۔

آج ہم آپ کو بچوں کے وہ 10 مشہور نام بتانے والے ہیں جو آج کل بہت زیادہ رکھے جا رہے ہیں۔

1: حورین (Hoorain)

حورین لڑکیوں کا نام ہے جو کہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ آج کل بہت سے والدین یہ نام اپنی ننھی پریوں کا رکھ رہے ہیں، حورین ایک مختصر اور اچھا نام ہے جس کے معنی ہیں ''خوبصورت آنکھوں والی، جنت کی خاتون، اچھی دوست''۔

2: عبدالہادی (Abdul Hadi)

عبدالہادی لڑکوں کا نام ہے، اس نام کے معنی ہیں ''راہنمائی کرنے والے کا بندہ''۔ یہ نام عربی زبان کا ہے۔ بہت سے والدین یہ نام اچھا مطلب ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کا رکھنا پسند کرتے ہیں۔

3: حرم (Haram)

حرم لڑکیوں کا انتہائی خوبصورت اور مختصر نام ہے۔ اس نام کے معنی بھی بہترین ہیں جو کہ ''شریف عورت، نیک عورت'' کے ہیں۔ حرم پکارنے میں بہت میٹھا لگتا ہے۔

4: عریش (Areesh)

عریش فارسی زبان کا نام ہے، جو کہ آج کل بہت سے والدین اپنے بیٹوں کا رکھ رہے ہیں۔ عریش کے معنی ہیں ''خدا ترس، انصاف نیک، صالِحَ''۔ عریش ایک مختصر اور منفرد نام ہے۔

5: تحریم  (Tehreem)

تحریم بھی ایک ایسا نام ہے جو آج کل ماں باپ اپنی بیٹیوں کا بہت زیادہ رکھ رہے ہیں، جس کی وجہ نام کا اچھے مطلب ہیں۔ تحریم کے معنی ہیں ''عزت، تقدُس''۔ یہ نام اردو زبان کا ہے۔

6: ریان  (Riyan)

لڑکوں کا نام ریان آج کل کافی مشہور ہے، یہ نام عربی زبان سے تعلق رکھتا ہے جس کے معنی ہیں ''لَبريز، خوبصورت''۔

7:  زنیرہ (Zunaira)

عربی زبان کا مختصر اور منفرد نام زنیرہ بہت سے والدین اپنی بیٹیوں کی پہچان کے لیے منتخب کرتے ہیں۔ جس طرح یہ نام سننے میں پیارا ہے ویسے ہی اس کے معنی بھی بہت شاندار ہیں، اس نام کے معنی ہیں ''جنت میں ملنے والا پھول، جنت کا ایک پھول، بہشت کا ایک پھول''۔

8: زیان (Ziyan)

زیان لڑکوں کا خوبصورت نام ہے جس کا تعلق اردو زبان سے ہے، یہ نام بھی آج کل بہت سے لوگ اپنے بیٹوں کی پیدائش پر رکھتے ہیں۔ زیان کے معنی ہیں ''خوبصورت٬ مہمان نواز، وجاہت، حسن، خوبصورت چاند''۔

9: ارحا (Irha)

ارحا بھی آج کل لڑکیوں کا کافی مقبول ترین نام ہے، یہ عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی بھی اسی کی طرح پیارے ہیں۔ ارحا کے معنی ہیں ''خداداد قابلیت کی حامل، اللہ کا تحفہ''۔

10: ایان (Ayan)

ایان لڑکوں کا مختصر اور بہترین نام ہے۔ یہ نام اردو زبان سے تعلق رکھتا ہے جس کے معنی ہیں ''ﷲ کا تحفہ، اللہ کی طرف سے انعام، کرم''.

You May Also Like

Arabic last names are a vital part of the rich cultural heritage of the Arab world. With a history spanning over 1,500 years, Arabic surnames have evolved significantly, reflecting the region's diverse linguistic, cultural, and religious influences. In the United States, many individuals of Arab descent proudly carry these names, serving as a connection to their ancestral roots.

Read More

In the vibrant tapestry of Indian subcontinental culture, names are not just labels, but a reflection of heritage, tradition, and identity. Desi girl names embody the essence of this rich legacy, with a unique blend of meaning, elegance, and cultural significance. Let's embark on a journey to explore the charm of Desi girl names and discover what makes them so captivating.

Read More

Are you a proud parent of Desi heritage looking for the perfect name for your little boy? Do you want a name that reflects your cultural roots and traditions? Look no further! Desi boy names are a treasure trove of rich history, symbolism, and meaning.

Read More

Selecting a unique Muslim name for a child is a profound decision, carrying linguistic beauty and deep cultural significance. In Islamic culture, names are not merely labels but encapsulate meanings that reflect heritage and values.

Read More

Choosing a name for your child is a significant decision, often influenced by cultural, religious, and personal factors. In Islam, names carry deep meanings and are believed to shape a person’s character and destiny. This comprehensive guide delves into the rich tapestry of Islamic symbolism, providing a resource for parents seeking powerful Muslim names for their children.

Read More

Choosing the perfect name for a newborn is a momentous task that resonates deeply with parents across the globe. For Muslim parents, the significance of a name extends beyond mere identification; it carries the weight of profound meanings and cultural heritage. Muslim names, often characterized by their eloquent meanings, hold a special place in the hearts of parents who seek names that reflect not only beauty but also spiritual depth. In this blog, we delve into the allure of Muslim names with beautiful meanings, exploring the reasons behind their popularity and showcasing ten unique names that encapsulate both elegance and significance.

Read More
Review & Comment
captcha