ایمل! دل کی آرزو ۔۔۔ لڑکیوں کے 10 دلچسپ بلوچی نام اور ان کے معنی جو سنتے ہی پسند آجائیں

پاکستان میں مختلف صوبے ہیں جبکہ ہر صوبے کی اپنی روایات اور ثقافت ہے۔ ناموں کے حوالے سے بات کی جائے تو ہر زبان اور ہر قوم کے اپنے مخصوص نام ہوتے ہیں جو وہ اپنے بچوں کی پیدائش پر انہیں پہچان کے طور پر دیتے ہیں۔

 

بلوچی ثقافت اور روایات بہت خاص ہیں، یہاں کے لوگ بہت خوش اسلوب اور ملنسار ہوتے ہیں۔ یہ اپنی بیٹیوں کی پیدائش پر ان کے بہت ہی خوبصورت نام رکھتے ہیں۔ بلوچی افراد نام رکھتے ہوئے مطلب سے زیادہ ان کی خوبصورتی کو دیکھتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں لڑکیوں کے چند خوبصورت اور دلفریب بلوچی نام۔
 

1: بہناز
 بہناز بلوچی کمیونٹی کا بہت ہی خوبصورت اور منفرد نام ہے۔ بہت سے والدین یہ اپنی بیٹیوں کے لیے منتخب کرتے ہیں کیونکہ یہ نام زیادہ عام نہیں ہے۔ بہناز فارسی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''اچھے ناز و نخروں والی''، چونکہ نام کا اثر شخصیت پر ہوتا ہے لہٰذا بہناز نام کی لڑکیاں نازک مزاج کی ہوتی ہیں۔

2:  گرزین
 گرزین بھی بلوچی نام ہے جس کا تعلق فارسی زبان سے ہے۔ معنی کے حوالے سے بات کی جائے تو گرزین نام کا مطلب ہے ''آسمان'' جس کا مفہوم بلندی سے ہے۔ گرزین نام ناصرف منفرد اور مختلف ہے بلکہ اس کے معنی بھی انتہائی اچھے اور خوبصورت ہیں۔

3: دورناز
  دورناز عربی زبان کا نام ہے جو کہ کافی مختصر اور منفرد نام ہے۔ دورناز کے معنی ہیں ''خوبصورت''۔ دورناز نام کا تعلق بھی بلوچی خاندانوں سے ہے۔

4: گل بی بی
 نام گل بی بی بہت سی بلوچی خواتین کا ہوتا ہے۔ اس نام کے معنی کافی اچھے ہیں جو کہ ''پھولوں جیسی خاتون، یا نرم مزاج والی نیک خاتون'' کے ہیں۔

5: شری
 شری نام کا شمار بھی منفرد اور مختصر ناموں میں ہوتا ہے، شری نام کا مطلب ہے ''زرخیزمیدان''۔ بہت سے بلوچی خاندانوں میں اس نام کی بچیاں پائی جاتی ہیں۔

6: ماہ گل
 ماہ گل انتہائی منفرد اور خوبصورت نام ہے، یہ نام پکارنے میں بے حد پیارا ہے۔ ماہ گل دو ناموں سے مل کر بنا ہے۔ ماہ یعنی چاند اور گل مطلب پھول۔ اس طرح ماہ گل کے دو معنی ہیں ''چاند کی طرح روشن'' اور ''پھول کی طرح خوبصورت، نرم شخصیت کی مالک''۔

7: بختاور
 بختاور نام لڑکیوں کا کافی مشہور ہے۔ والدین اس نام کا انتخاب اپنی بیٹیوں کے لیے اس لیے بھی کرتے ہیں کیونکہ اس کے معنی بہت اچھے ہیں۔ بختاور کا مطلب ہے ''خوش قسمت، خوش نصیب''۔

8: ایمل
 ایمل نام بھی بہت سے بلوچی گھرانوں میں لڑکیوں کا سننے کو ملے گا۔ ایمل انتہائی مختصر اور پیارا نام ہے۔ ایمل نام کا تعلق پشتو زبان سے ہے اس لیے یہ پشتو نام بھی ہے۔ معنی کے حوالے سے بات کی جائے تو ایمل کا مطلب ہے ''آرزو، تمنا، خواہش''۔

9: ایشتم
 ایشتم بھی ایک بلوچی نام ہے جس کے معنی ہیں ''ہوش والی، عقل مند خاتون''۔ ایشتم پکارنے میں زرا مشکل نام ہے لیکن اس کے معنی کی وجہ سے والدین اس نام کا انتخاب اپنی ننھی پریوں کے لیے کرتے ہیں۔

10: اترار
 اترار نام بھی ایک بلوچی نام ہے جس کے معنی نام کی طرح منفرد ہیں۔ اترار کے معنی ہیں ''بے غم، پرسکون، قرار، آرام''۔

 

Click here for More : Muslim Girl Names

You May Also Like

Arabic last names are a vital part of the rich cultural heritage of the Arab world. With a history spanning over 1,500 years, Arabic surnames have evolved significantly, reflecting the region's diverse linguistic, cultural, and religious influences. In the United States, many individuals of Arab descent proudly carry these names, serving as a connection to their ancestral roots.

Read More

In the vibrant tapestry of Indian subcontinental culture, names are not just labels, but a reflection of heritage, tradition, and identity. Desi girl names embody the essence of this rich legacy, with a unique blend of meaning, elegance, and cultural significance. Let's embark on a journey to explore the charm of Desi girl names and discover what makes them so captivating.

Read More

Are you a proud parent of Desi heritage looking for the perfect name for your little boy? Do you want a name that reflects your cultural roots and traditions? Look no further! Desi boy names are a treasure trove of rich history, symbolism, and meaning.

Read More

Selecting a unique Muslim name for a child is a profound decision, carrying linguistic beauty and deep cultural significance. In Islamic culture, names are not merely labels but encapsulate meanings that reflect heritage and values.

Read More

Choosing a name for your child is a significant decision, often influenced by cultural, religious, and personal factors. In Islam, names carry deep meanings and are believed to shape a person’s character and destiny. This comprehensive guide delves into the rich tapestry of Islamic symbolism, providing a resource for parents seeking powerful Muslim names for their children.

Read More

Choosing the perfect name for a newborn is a momentous task that resonates deeply with parents across the globe. For Muslim parents, the significance of a name extends beyond mere identification; it carries the weight of profound meanings and cultural heritage. Muslim names, often characterized by their eloquent meanings, hold a special place in the hearts of parents who seek names that reflect not only beauty but also spiritual depth. In this blog, we delve into the allure of Muslim names with beautiful meanings, exploring the reasons behind their popularity and showcasing ten unique names that encapsulate both elegance and significance.

Read More
Review & Comment
captcha