اللہ کی تعریف کرنے والا ! فروری میں پیدا ہونے والے بچوں کے نام کس حُرف سے رکھیں؟ جانیے وہ خوبصورت نام جو آپ بھی اپنے بچوں کے رکھ سکتے ہیں
تاریخ پیدائش کو دیکھتے ہوئے نام رکھنے کا طریقہ بہت پُرانا ہے۔ پہلے دور میں تو اکثر لوگ یہ دیکھ کر نام رکھتے تھے کہ بچہ کب کس وقت اور کس مہینے میں پیدا ہوا ہے اور باقاعدہ اپنے مبلغ سے بھی پوچھتے تھے مگر اب یہ طریقہ معدوم ہوتا جا رہا ہے۔
لیکن آج بھی لوگ اپنے بُرج سے ملا جُلا کر نام رکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں فروری میں پیدا ہونے والے بچوں کے کیا نام رکھنے چاہیے؟
فروری کا بُرج کونسا ہے؟
فروری میں پیدا ہونے والے افراد کے بُرج دلو اور بُرج حوت ہیں۔ جن کی مناسبت سے ایسے افراد کے نام ان حُروف سے رکھے جاسکتے ہیں۔
حروف:
د،دا،گ،غ،ش،س،ص اور ث۔
ان حروف سے نام رکھے جاسکتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔
نام اور ان کے معنیٰ:
گ:
گُلِ رعنا:
گُلِ رعنا ایک بہت پرانا نام ہے لیکن آج بھی لوگ اپنی بیٹیوں کا یہ نام رکھتے ہیں۔ پشاور میں اس نام کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اس کے معنی ہیں: " دو رنگے پھول جیسی، سرخ پھول، خوشنما"۔
غ:
غدیر:
غدیر ایک منفرد نام ہے اور یہ مُبارک دنوں میں سے ایک نام بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کے معنی ہیں: " جھیل، تالاب، جوہر۔"
س:
سبیکہ:
سبیکہ نام پُرانا ہے مگر اب بھی لوگ اس کو پسند کر رہے ہیں اس کے معنی ہیں: " دوست، حیثیت پسند، طاقت پسند، منصفانہ، خود کفیل، رہنما، ساتھ، خوش نما، خوبصورت۔"
ص:
صالک:
صالک ایک منفرد اور چھوٹا نام ہے جس کو بولنے میں بھی آسانی رہتی ہے اور اس کے معنی بھی ہیں حسین۔ صالک عربی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں: " خُدا کے راستے پر چلنے والا، روشن خیال۔"
صہیب:
صہیب نام بہت کم لوگ ہی رکھتے ہیں۔ اس کے معنی : " سرخی مائل، سرخ، مشہور صحابی حضرت صہيب رومی رضی اللہ عنہ، خوش مزاج"
ش:
شاہ رُخ:
شاہ رُخ نام کے معنی ہیں: " خوبصورت چہرہ، قائل کرنے والا، مستقل مزاج، کامیاب۔"
ث:
ثناءُاللہ:
ثناءُاللہ عربی زبان کا لفظ ہے اور عرب ممالک میں یہ نام بہت پسند کیا جاتا ہے اس کے معنی ہیں: " اللہ کی تعریف کرنے والا، پسندیدہ۔"
ثوبان:
ثوبان ایک نیا اور منفرد نام ہے جس کے معنی ہیں: " آنحضرتﷺ کے غلام کا نام، بیماری کے بعد تندرستی حاصل ہونا، صحت یاب ہونا۔"
د اور دا:
دانیہ:
دانیہ پاکستان میں رکھا جانے والا ایک عام نام ہے جس کے معنی ہیں: " پاس ہونے والی، قربت حاصل کرنے والی، غلام۔"
دُعا:
دُعا مانگنا ایک عام فعل ہے اور یہ نام عرب ممالک میں عام طور پر رکھا جاتا ہے۔ اس کے معنی ہیں: " نعمت، تحفہ، عطا کیا جانے والا۔"
آپ کو ان میں سے کون سا نام زیادہ پسند آیا؟ ہمیشہ ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
You May Also Like
Choosing the appropriate name for your son is a beloved custom connecting generations through faith and tradition. Modern parents today, however, look for names that have contemporary appeal while respecting Islamic values. Hamariweb's comprehensive guide offers relevant choices for Muslim boy names, A to Z, to help parents or families select a beautiful name with an impactful meaning.
Read MoreChoosing a name for your precious little ones is an emotional and sacred process. Whether you’re an aunt, uncle, or a parent yourself, looking for Muslim girl names a to z that resonate with Islamic teachings and culture can be a hassle. Thus, this guide lists the latest Muslim girl names a to z options to let you pick the best one!
Read MoreThe date of birth of a child may play an important role in the development of the personality. It is not confirmed till now, but it may have an impact. The date of birth for a particular month can also be seen in the perspective of Zodiac signs. Here we are bringing Baby name according to date of birth in Islam.
Read MoreChoosing a name for your little one is such an exciting yet overwhelming task. A name is more than just a label – it’s a reflection of who you are and what you stand for. When you start researching about the Top 100 Muslim Girls Names, you will realize how rich and meaningful these names are. Honestly, every name has a story, a deep-rooted meaning that ties back to culture, faith, and history.
Read MoreIf you’re on the hunt for 100 Unique Muslim Baby Names with Meaning? You’re not alone. Picking a name for your little one is probably one of the most exciting — and nerve-wracking — decisions you'll ever make. This is something that stays with them for life, right? No pressure though! Let’s walk through it together. When it comes to 100 unique Muslim baby names with meaning, there’s more than just how the name sounds. Names are identity, faith, even personality in Islam. Most parents seek something, which comes with pretty meanings – be it something spiritual or simply virtuous or even poetic.
Read MoreThrough their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.
Read More