لویزا "جنت کا قیمتی پھول" ! لڑکیوں کے 10 نئے اور منفرد نام جن کے معنی ہیں دلچسپ و خاص

بچے کی پیدائش کے بعد سب سے اہم کام اس کی پہچان بنانے کے لیے اس کو ایک مخصوص اور پیارا سا نام دینا ہوتا ہے، والدین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بچے کا ایسا منفرد نام رکھا جائے جس کے معنی بہترین ہوں اور نام پکارنے میں بھی اچھا لگے۔ کچھ والدین اپنے بچوں کے ناموں کو لے کر اس حد تک حساس ہوتے ہیں کہ اس حوالے سے مختلف مولانا سے حساب لگوا کر پھر نام منتخب کرتے ہیں، مولانا بتاتے ہیں کہ اس بچے کے لیے کون سے حرف سے نام رکھنا اچھا ثابت ہوگا۔

آج ہم آپ کو لڑکیوں کے چند ایسے نام بتانے جا رہے ہیں جو بہت ہی منفرد ہیں اور بہت کم سننے کو ملتے ہیں لیکن ان کے مطلب بہت اچھے ہیں۔
جنت کا پھول! لڑکیوں کے 10 نئے اور منفرد نام جن کے معنی ہیں دلچسپ و خاص" لویزا

1: مفیزا  (Mufeeza)

مفیزا لڑکیوں کا چھوٹا اور منفرد نام ہے۔ اس نام کے معنی ہیں ''انتہائی فیاض، مہربان، دوست''۔ مفیزا عربی زبان کا نام ہے۔ والدین نام کے مطلب کی وجہ سے اسے اپنی بیٹیوں کے لیے منتخب کرتے ہیں۔۔

2: نعمت (Naimat)

نعمت بھی بہت ہی خوبصورت لڑکیوں کا نام ہے، اس نام کا تعلق اردو زبان سے ہے جس کے معنی ہیں ''شفقت، فضل، اللہ کا تحفہ''۔

3: مشک  (Mushk)

مشک لڑکیوں کا چھوٹا سا اور پیارا نام ہے۔ یہ نام بہت زیادہ عام نہیں ہے جبکہ نام کے معنی نام سے ہی ظاہر ہو رہے ہیں۔ مشک کے معنی ہیں ''خوشبو، مہک''۔ کہتے ہیں کہ نام کے مطلب کے اثرات شخصیت پر پڑتے ہیں، مشک نام کی لڑکیاں اپنے اطراف کے لوگوں کو ہر حال میں خوش رکھنا چاہتی ہیں، اپنے نام کی طرح ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر طرف خوشبو قائم رہے۔

4: عتیبہ  (Atiba)

عتیبہ انتہائی منفرد نام ہے، مائیں اپنی بچیوں کے لیے اس نام کا انتخاب اس لیے کرتی ہیں کیونکہ یہ پکارنے میں اچھا لگتا ہے اور اس کے معنی بھی خوبصورت ہیں۔ عتیبہ کا مطلب ہے ''فیاض، نرم مزاج کی، سادہ لوہ اور نازک''۔ عتیبہ عربی زبان کا نام ہے۔

5: نازمین  (Nazmeen)

نازمین عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''روشنی، شمع''۔ نازمین پکارنے میں بھی بہت دلفریب نام ہے۔

6: لویزا  (Laveeza)

لویزا نام بہت زیادہ عام نہیں، بہت ہی کم لوگ اس نام کا انتخاب اپنی بیٹیوں کے لیے کرتے ہیں۔ یہ نام عربی زبان کا ہے جس کے معنی ہیں ''جنت کا قیمتی پھول''۔ جبکہ کئی جگہ یہ نام اردو زبان کا ہے جس کے معنی ہیں ''ذہین اور قابل''۔
 

7: زورینہ  (Zorina)

زورینہ نام بھی لڑکیوں کا بہت پیارا نام ہے، زورینہ کا مطلب ہے ''مضبوط اور طاقت والی'' جبکہ اس نام کا تعلق عربی زبان سے ہے۔

8: آئلہ  (Aaila)

آئلہ بھی مختصر اور منفرد نام ہے، گو کہ بہت کم والدین ہی اس نام کا انتخاب اپنی بچیوں کے لیے کرتے ہیں۔ آئلہ کے معنی ہیں ''چاند، روشنی''۔

9: زعیمہ (Zauima)

زعیمہ نام بھی بہت زیادہ مقبول نہیں ہے، اس نام کا تعلق عربی زبان سے ہے جس کے معنی ہیں ''رہنمائی کرنے والی، ساتھ دینے والی''۔ یہ نام پکارنے میں بہت ہی پیارا نام ہے۔

10: محمل (Mohmil)

محمل نام بھی لڑکیوں کا رکھا جاتا ہے جو کہ عربی زبان کا نام ہے۔ محمل کے معنی ہیں ''اونٹ کی کاٹھی۔ اونٹ کا کاجاوا (جس میں خواتین سفر کرتی ہیں)''۔

 

You May Also Like

Arabic last names are a vital part of the rich cultural heritage of the Arab world. With a history spanning over 1,500 years, Arabic surnames have evolved significantly, reflecting the region's diverse linguistic, cultural, and religious influences. In the United States, many individuals of Arab descent proudly carry these names, serving as a connection to their ancestral roots.

Read More

In the vibrant tapestry of Indian subcontinental culture, names are not just labels, but a reflection of heritage, tradition, and identity. Desi girl names embody the essence of this rich legacy, with a unique blend of meaning, elegance, and cultural significance. Let's embark on a journey to explore the charm of Desi girl names and discover what makes them so captivating.

Read More

Are you a proud parent of Desi heritage looking for the perfect name for your little boy? Do you want a name that reflects your cultural roots and traditions? Look no further! Desi boy names are a treasure trove of rich history, symbolism, and meaning.

Read More

Selecting a unique Muslim name for a child is a profound decision, carrying linguistic beauty and deep cultural significance. In Islamic culture, names are not merely labels but encapsulate meanings that reflect heritage and values.

Read More

Choosing a name for your child is a significant decision, often influenced by cultural, religious, and personal factors. In Islam, names carry deep meanings and are believed to shape a person’s character and destiny. This comprehensive guide delves into the rich tapestry of Islamic symbolism, providing a resource for parents seeking powerful Muslim names for their children.

Read More

Choosing the perfect name for a newborn is a momentous task that resonates deeply with parents across the globe. For Muslim parents, the significance of a name extends beyond mere identification; it carries the weight of profound meanings and cultural heritage. Muslim names, often characterized by their eloquent meanings, hold a special place in the hearts of parents who seek names that reflect not only beauty but also spiritual depth. In this blog, we delve into the allure of Muslim names with beautiful meanings, exploring the reasons behind their popularity and showcasing ten unique names that encapsulate both elegance and significance.

Read More
Review & Comment
captcha