نوال ! بےمثال ۔۔۔ پاکستانی شوبز میں آنے والی نئی اداکاراؤں کے خوبصورت نام اور ان کے دلچسپ معنی

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آئے دن کئی نئے چہرے سامنے آتے ہیں جن کی اداکاری مداحوں کو بے حد پسند آتی ہے، اسی طرح گزشتہ اور رواں برس بھی کئی اداکارائیں منظرِ عام پر آئیں جنہوں نے شاندار کام کی بدولت ناظرین کی خوب داد سمیٹی

آج ہم آپ کو ان ہی اداکاراؤں میں سے چند کے ناموں کے مطلب بتانے جا رہے ہیں۔


1: تانیہ
 تانیہ حسین پاکستان کی معروف ماڈل نتاشہ حسین کی صاحبزادی ہیں۔ تانیہ نے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل کشف سے کیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ تانیہ نام کے معنی ہیں ''پریوں کی شہزادی''۔

2: عرشیہ
 عرشیہ اکبر نے اداکاری کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار ڈرامہ سیریل اڈاری سے کیا تھا، تاہم انہوں نے ڈرامہ سیریل گھسی پٹی محبت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ عرشیہ ایک انتہائی خوبصورت نام ہے جس کے معنی ہیں ''عزت والی، معزز، آسمان پر رہنے والی''۔ عرشیہ فارسی زبان کا نام ہے۔

3: ماہا
 ماہا حسن وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری کے آغاز پر ہی دو ہٹ ڈرامہ سیریل میں کام کیا جس میں عشقیہ اور نند شامل ہیں۔ ماہا نام کے معنی ہیں ''چاند، مہتاب، برگزیدہ، عظیم''۔

4: درِ فشاں
 درِ فشاں بھی پاکستانی ڈراموں میں آنے والی نئی اداکارہ ہیں جنہوں نے ڈرامہ دل ربا میں کام کیا۔ در فشاں انتہائی منفرد اور پیارا نام ہے جس کے معنی ہیں ''بکھرے موتی، موتی نچھاور کرنے والی''۔

5: ںوال
 نوال سعید بھی پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جنہیں مداح کافی پسند بھی کر رہے ہیں۔ نوال کے معنی ہیں ''عطا٬ مہربانی، بے نظیر، بے مثل، عنایت، بخشش''۔

6: جویریہ
 جویریہ کامران نے ڈرامہ سیریل انا سے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے منفی کردار نبھایا۔ جویریہ کی اداکاری مداحوں کو ہر بار بے حد پسند آئی، جویریہ عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''خوشیاں بانٹنے والی''۔

7: حریم
 حریم سہیل نے اداکاری کا آغاز ڈرامہ سیریل گھسی پٹی محبت سے کیا، حریم پاکستان کی معروف اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی ہیں۔ حریم کے معنی ہیں ''قابلِ عزت, قابلِ احترام, محترم، چار دیواری''۔

8: آئزہ
 ئزہ عوان بھی کئی ڈراموں میں اداکاری کر رہی ہیں، ان کا نام منفرد ہے اور مختصر بھی۔ آئزہ کے معنی ہیں ''عزت والی، مرتبہ والی، مقام والی''۔ جبکہ یہ نام عربی زبان کا ہے۔۔

9: فریحہ 
 فریحہ رضا بھی پاکستان کی نئی اداکارہ ہیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل الف میں مومنہ کی دوست اقصیٰ کا کردار نبھایا۔ فریحہ عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''خوشحالی، پُر مسرت''۔

10: اریبہ
 اریبہ شہود پاکستان کے نامور اداکار شہود علوی کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز ڈرامہ سیریل انا سے کیا۔ اریبہ کے معنی ہیں ''عقلمند, دانا, ہوشيار''۔۔

10: نعیمہ
 نعیمہ بٹ نے اداکاری کا آغاز بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عہدِ وفا سے کیا۔ نعیمہ عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''بہشت، مال، جنتی''۔
۔


 

Click here for More : Muslim Girl Names

You May Also Like

Arabic last names are a vital part of the rich cultural heritage of the Arab world. With a history spanning over 1,500 years, Arabic surnames have evolved significantly, reflecting the region's diverse linguistic, cultural, and religious influences. In the United States, many individuals of Arab descent proudly carry these names, serving as a connection to their ancestral roots.

Read More

In the vibrant tapestry of Indian subcontinental culture, names are not just labels, but a reflection of heritage, tradition, and identity. Desi girl names embody the essence of this rich legacy, with a unique blend of meaning, elegance, and cultural significance. Let's embark on a journey to explore the charm of Desi girl names and discover what makes them so captivating.

Read More

Are you a proud parent of Desi heritage looking for the perfect name for your little boy? Do you want a name that reflects your cultural roots and traditions? Look no further! Desi boy names are a treasure trove of rich history, symbolism, and meaning.

Read More

Selecting a unique Muslim name for a child is a profound decision, carrying linguistic beauty and deep cultural significance. In Islamic culture, names are not merely labels but encapsulate meanings that reflect heritage and values.

Read More

Choosing a name for your child is a significant decision, often influenced by cultural, religious, and personal factors. In Islam, names carry deep meanings and are believed to shape a person’s character and destiny. This comprehensive guide delves into the rich tapestry of Islamic symbolism, providing a resource for parents seeking powerful Muslim names for their children.

Read More

Choosing the perfect name for a newborn is a momentous task that resonates deeply with parents across the globe. For Muslim parents, the significance of a name extends beyond mere identification; it carries the weight of profound meanings and cultural heritage. Muslim names, often characterized by their eloquent meanings, hold a special place in the hearts of parents who seek names that reflect not only beauty but also spiritual depth. In this blog, we delve into the allure of Muslim names with beautiful meanings, exploring the reasons behind their popularity and showcasing ten unique names that encapsulate both elegance and significance.

Read More
Review & Comment
captcha