aloo or gobi

Whether its Desi Karahi, Biryani, Zinger Burger, Halwa or Ice Cream get all sort of recipes on one platform online. You can find some mouthwatering recipes that suits your taste buds. Serve it to your family and friends.

4444
20776 Views
Submited by Nida from Islamabad
PERSON

INGREDIENTS اجزاء

آلو اور گوبھی

آلو آدھا کلو
 آئل حسب ضرورت
 لہسن ایک گٹھی
 سرخ مرچیں (پسی ہوئی) حسب ضرورت
 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ
 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
 گوبھی آدھا کلو
 پیاز آدھا پاؤ
 ادرک ایک گانٹھ
 نمک حسب ذائقہ
 سوکھا دھنیا ایک چمچہ
 ہلدی ایک چٹکی

METHOD ترکیب

لہسن، پیاز، ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ آلوؤں کو پانی سے دھو کر صاف کر یں اور چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیں۔ گوبھی کو کاٹ کر صاف پانی سے دھو کر رکھیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں معمولی سا نمک ڈال کر آلو ڈال دیں اور بادامی ہونے پر باہر نکال لیں۔ پھر آئل والے برتن میں پیاز ڈال کر سرخ کر یں اور اس میں ہلدی، نمک، پسی ہوئی سرخ مرچیں، لہسن، سوکھا دھنیا ڈال دیں اور مصالحہ بھونیں۔ ہلکا سا پانی کا چھینٹا لگائیں اور کفیگر کے ساتھ تمام اجزاء کو مکس کر کے اوپر ڈھکن دے دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں اور دس منٹ کے بعد اس میں ہرا دھنیا کاٹ کر اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر چولہے کے نیچے اتارلیں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔

Advertisement

You may also like View More

TOP CHEFS View More

 

Reviews on aloo or gobi

MORE ON RECIPES
MORE ON HAMARIWEB