مرچ دھو کر اندر سے گودا نکال دیں۔ قیمہ، ابلے ہوئے دو انڈے ، گرم مصالحہ، نمک اور اجینو موٹو ملا دیں۔ اس آمیزے کو مرچوں میں بھر دیں۔ اب دو کھانے کے چمچے پانی پتیلی میں ڈالیں اور اس میں مرچیں رکھ کے ہلکی آنچ پر دم کر یں۔ پانی خشک ہو جائے تو مرچیں نکال کر ڈش میں رکھیں ۔ ہری مرچ پر پنیر کاقتلا رکھیں۔ اس کے اوپر ہری مرچ اور ککڑی کا ٹکڑا رکھیں۔ انڈوں کے قتلے چاروں طرف سجا دیں۔