انڈیا پاکستان گنڈا سنگھ بارڈر پر 200 فٹ بلند پاکستانی پرچم

پاکستان نے صوبہ پنجاب میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان گنڈا سنگھ بارڈر میں 200 فٹ بلندی پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔
 

image


آئی ایس پی آر کے مطابق بانی پاکستانی محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر گنڈا سنگھ بارڈر پر منعقدہ تقریب میں پرچم لہرایا گیا۔

خیال رہے کہ انڈیا نے رواں برس مارچ میں لاہور سے متصل اٹاری سرحد پر 360 فٹ بلند پول نصب کر کے اس پر جھنڈا لہرایا تھا جبکہ اسی سال اگست میں پاکستان کی جانب سے اٹاری کے بالکل سامنے واہگہ سرحد پر 380 فٹ اونچے پول پاکستانی پرچم نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مارچ میں اٹاری سرحد پر انڈیا کی جانب سے 360 فٹ اونچے پول پر نصب 120 فٹ لمبا اور 80 فٹ چوڑا لہرایا گیا تھا۔ یہ پرچم کئی بار تیز ہواؤں کی وجہ سے پھٹا اور نصب کیے جانے کے بعد حکام کو ایک ماہ کے عرصے میں تین بار سوا لاکھ انڈین روپے کی لاگت سے تین بار پرچم کو تبدیل کرنا پڑا تھا۔
 

image


اس مسئلے کے بعد مقامی سطح پر مطالبات کیے گئے کہ پرچم کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے تاکہ یہ نہ پھٹے یا پھر تکنیکی رپورٹ طلب کی جائے تاکہ تیز ہواؤں کے باعث پرچم پھنٹے کے واقعات نہ ہوں۔
 


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

A 200-foot-high Pakistani flag was hoisted in Ganda Singh Wala in Kasur district of Punjab on Monday, said a statement issued by the Inter-Services Public Relations (ISPR). Multan Corps Commander Lieutenant General Abdullah Dogar hoisted the flag in a ceremony that was charged with national fervour at the Pakistan-India border.