بھارت میں گائے کی قربانی پر پابندی ہوتی ہے... دنیا کے مختلف ممالک میں کونسے جانور زیادہ قربان کیے جاتے ہیں؟

image
 
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ منائی جاری ہے عیدالاضحیٰ عید الفطر سے بڑی اور افضل عید ہے، حج مکمل ہونے کے بعد قربانی کی جاتی ہے، قرآنِ کریم میں تقریباً نصف دَرجن آیاتِ مبارکہ میں قربانی کی حقیقت ، حکمت اور فضیلت بیان کی گئی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر الگ الگ جانور قربان کئے جاتے ہیں اور الگ الگ طریقے سے ہی قربانی کی جاتی ہے۔
 
سعودی عرب
حج کے موقع پر سعودی عرب میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں جانور قربان کئے جاتے ہیں اور یہاں زیادہ تر مینڈھا، بکرا اور اونٹ قربان کیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے جانور منگوائے جاتے ہیں اور اللہ کی راہ میں قربان کئے جاتے ہیں۔
image
 
متحدہ عرب امارات
سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی دنبہ اور اونٹ قربان کرنے کا رجحان زیادہ ہے اور یہاں بھی ہر سال لاکھوں جانور قربان کئے جاتے ہیں اور دنیا کے کئی ممالک سے جانور یہاں منگوائے جاتے ہیں۔
image
 
بھارت
بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمان عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی بھارت سرکاری کی پابندیوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، یہاں گائے پر مقدس ماننے کی وجہ سے گائے کی قربانی پر اکثر تنازعات سامنے آتے ہیں جبکہ گھروں پر قربانی پر بھی قدغن لگادی جاتی ہے- تاہم اس کے باوجود بھارت میں بچھڑے اور بکرے کی قربانی زیادہ کی جاتی ہے۔
image
 
افغانستان
جنگ زدہ افغانستان میں بھی ہر سال عید الاضحیٰ پر جانور قربان کئے جاتے ہیں اور یہاں دیگر ممالک کی نسبت بکرے قربان کرنے کا رجحان زیادہ ہے- لیکن اس کے ساتھ اونٹ، دنبہ اور دیگر جانور بھی قربان کئے جاتے ہیں۔
image
 
پاکستان
عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں بھی قربانی کی جاتی ہے اور یہاں لوگ بکرے، دنبے اور گائے کی قربانی کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جبکہ اونٹ بھی قربان کئے جاتے ہیں اور بعض لوگ یاک اور دیگر نایاب جانور بھی راہ خدا میں قربان کرتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: