2017 میں دنیا بھر سے لی گئی تصاویر میں سے ہماری چند
پسندیدہ اور شاید طاقتور ترین مناظر پیشِ خدمت ہیں۔
|
|
کینڈی فری مین نے امریکہ میں بلیک لائیوز میٹر نامی تحریک کی ایک رکن تھیں
جس میں انھوں نے نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر مظاہروں میں شرکت کی۔
تحریک کا مقصد امریکہ میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکتوں کے
خلاف آواز اٹھائی گئی۔
|
|
ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے کواٹر فائنل کے دوران سپین کے رافئل نڈال
کے ناک پر ایک موتھ آ بیٹھا مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس سے ان کی میچ پر
توجہ میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوا۔
|
|
20 جنوری 2017 کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
اس موقعے پر خطاب کرتے ہویے انھوں نے کہا کہ وہ ’بھلائے گئے امریکیوں‘ کی
آواز بنیں گے۔
|
|
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے روز ہی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے
والی مختلف تنظیموں نے ملک بھر میں 600 ریلیاں نکالیں۔
|
|
ادھر دنیا بھر میں ڈرون طیاروں کے استعمال میں اضافہ ہوا اور کہیں
کہیں تو حکام نے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے پرندوں کی تربیت شروع کر دی جیسا
کہ جیلوں میں ممنوعہ اشیا ڈرون کے ذریعے سمگل ہونے سے روکنے کے لیے کچھ
جیلوں نے عقابوں کی مدد لینا شروع کر دی ہے۔
|
|
معروف مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کی سالگرہ منانے کے لیے سوئٹزرلینڈ
کے ایک قصبے میں 600 افراد ان کی شکل میں تیار ہوئے۔
|
|
اٹلی میں کوہِ اتنا جو کہ یورپ کا اونچہ ترین آتش فشاں ہے، فروری میں
لاوا اگلنے لگا۔
|
|
ورلڈ آئرش ڈانسنگ مقابلے کی تیاری سے قبل 13 سالہ ایبھن نیلی وارم اپ
کر رہی ہیں۔
|
|
21 اگست کو امریکہ میں سات ملین سے زیادہ افراد
نے 1918 کے بعد ملک کا پہلا سورج گرہن دیکھا۔
|
|
میانمار اور بنگلہ دیش کے سرحدی علاقوں میں روہنگیا مسلمانوں کی درد بھری
داستانیں منظرِ عام پر آئیں۔ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ میانمار میں
مشکلات کے بعد 647000 رونگیا مسلمان ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔
|
|
اگست میں صدارتی انتخابات کلعدم قرار پائے جانے کے بعد کینیا کے شہر
نائیروبی میں دوسرے راؤنڈ کے انتخابات میں مظاہرے شروع ہوگئے۔
|
|
ستمبر میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بلسٹک میزائل
ہوسونگ-12 کا تجربہ اپنی نگرانی میں کروایا۔
|
|
وسطی پرتگال میں پینیلہ کے مقام پر جنگل میں لگی آگ بجھانے کے دوران فائر
فائٹنگ عملہ کچھ بریک لے رہا ہے۔ اس آگ میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی
ہوئے۔
|
|
سپین میں کاتالونیہ کا بحران اکتوبر کے اوائل میں عروج پر پہنچ گیا
تھا جب علاقائی حکومت نے آزادی کے حق کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔
کاتالونیہ کی حکومت کے مطابق ریفرنڈم میں 90 فیصد رائے دھندگان نے آزادی کے
حق میں ووٹ ڈالا تھا لیکن سپین کی مرکزی عدالت نے اس کو غیر قانونی قرار دے
دیا۔
|
|
بیجنگ میں چین کی کومیونسٹ پارٹی کی 19ویں نیشنل کانگریس ہوئی جس میں
ملک کی آئندہ پانچ سال کی قیادت کو چنا گیا اور ملک کی سمت کے حوالے سے
فیصلے کیے گئے۔
|
|
اس سال اکتوبر میں تھائی لینڈ کے آنجہانی بادشاہ کے سوگ کا سال مکمل
ہوگیا۔
|
|
لیبیا میں گوسٹ گارڈ کی مدد سے بچ جانے والا یہ تارکِ وطن بحریہ کی
ایک بیس پر پہنچایا گیا۔
|
|
گواتامالا میں ایک خاتون قبرستان سے گزر رہی ہے۔ ملک میں بہت سے
لوگوں نے ڈے آف دی ڈیڈ کی تقریبات میں شرکت کی۔
|
|
اداکارہ روز ماگون نے معروف ہالی وڈ ہدایتکار ہاروی وائنسٹین کے
ہاتھوں جنسی ہراساں کیے جانے کے بارے میں بیان دیا جس کے بعد ہالی وڈ کی
متعدد شخصیات کے خلاف ایسے الزامات سامنے آئے۔
|
|
دنیا بھر میں بلیک فرائی ڈے کی سیلز پر لاکھوں لوگوں نے خریدار کی۔
یہاں برازیل کے شہر سائو پالو کا ایک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
|
|
زمبابوے کے صدر موگابے نے 37 سال بعد عہدہ آخرکار چھوڑ دیا۔
|
|
امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک شخص اپنی بیٹی کو دوسری پار دیکھا
رہا ہے۔ |