2017: المناک واقعات کا سال

وقت کی ایک خوبی ہے کہ وہ رکتا نہیں،چاہے خوشی کا سماں ہو یا غم کا ،یہ گزر ہی جاتا ہے ، پھر پتہ بھی نہیں چلتا کہ وقت پر لگائے مہینوں سے سال گزرتاجاتا ہے اور ہم کیلنڈر کے ورق الٹاتے ہی گزار دیتے ہیں۔ اسی کشمکش میں ہمارے اردگرد بہت سے واقعات رونما ہوتے ہیں،ان میں سے بعض ایسے واقعات ہوتے ہیں جو ہمارے ذہنوں پر گہرے نقش چھوڑ جاتے ہیں جن کو بھولنا ہمارے بس میں نہیں ہوتا۔شاید اسی کا نام دنیا ہے سال 2017ابتداء سے لے کر تا دم تحریر المناک واقعات کا سال رہاہے ، اس سال کے آغاز سے لے کر آخر تک پاک بھارت تعلقات شدید کشیدہ رہے اس کے علاوہ پاک امریکہ تعلقات بھی کچھ خاص اچھے نہیں تھی، اگر ہم دنیا بھر کی بات کریں تو مسلمانوں کے لیے یہ سال بہت سخت رہا ،پوری دنیا کے مسلمانوں کو اس سال شدید جانی و مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ۔ آج جب اس سال کے ختم ہونے میں چند ایام باقی ہیں گو یکم جنوری سے تا حال کے شب وروز پر نگاہ دھرانے سے تما م واقعات ایک فلم کی صورت میں سامنے دکھائی دیتے ہیں سال 2017کے حوالے سے تاریخ بتاتی ہے
1جنوری:استنبول کے رینا نائٹ کلب میں سالِ نو کی تقریب میں سانتا کلاز کا روپ دھارے مسلح شخص نے فائرنگ سے 39 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوئے۔ بھارت نے سال2017کا آغازبھی گولہ باری اور فائرنگ سے کیا۔ باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں لیویز اہلکار شہید جبکہ سرچ آپریشن سے 2 دہشت گردوں سمیت 27 افراد گرفتارہوئے۔
2جنوری:کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکہ کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار زخمی جبکہ نصیر آباد میں بھی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو ئے۔ ویگن اور کار میں تصادم سے آگ لگنے سے5مسافر ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوئے۔
3 جنوری:پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک استاد فتح علی خان انتقال کرگئے۔ پشاور میں کرسچئن کالونی سواتی پھاٹک میں زہریلی شراب نہ ملنے پر مبینہ طور پر سپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک ہوئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہو ئے، جبکہ کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر اور ایک نجی سکول کا ڈائریکٹر جاں بحق ہو ا۔
5جنوری:نامور کلاسیکل گائیک استاد فتح علی خان کو لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
6جنوری:ریلوے ملتان ڈویژن میں پھاٹک عبور کرتے ہوئے 2 چنگ چی رکشے حویلیاں سے کراچی جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آنے سے 7 معصوم بچے اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ چھ بچے زخمی ہوئے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لوڈر ڈیل ائرپورٹ پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوئے۔
8جنوری: ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے۔ میکسیکو کے شمال مغربی بحرالکاہلی ساحل کے معروف سیاحتی علاقے لاس کابوس میں واقع ایک ہوٹل پر مسلح افراد نے3 مردوں اور1 خاتون کو ہلاک کیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں نامعلوم شخص نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجہ میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔ جہلم میں کار بے قابو ہو کر ویگن سے ٹکرا گئی حادثے میں 14 جاں بحق اور 7 زخمی ہو ئے ۔
9جنوری:پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل 450 کلو میٹر تک مار کرنیوالے میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کیا۔
11جنوری: محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب نجی تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 7 مزدور ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئے ۔
12جنوری:کالم نگار، معروف شاعرہ، فلم رائٹر اور نغمہ نگار، رخسانہ نور انتقال کرگئیں۔
13جنوری:سابق گورنرسندھ جسٹس (ر) سعیدالزماں صدیقی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
18جنوری:مصری شاہ کے علاقہ میں کمرے میں آگ لگنے سے 3 کمسن بہنیں زندہ جل گئیں۔
19جنوری: بلوچستان کے علاقے کوہلو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 لیویز اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو ئے۔
20جنوری: کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقوں میں حساس اداروں اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ انکے 8 کیمپ تباہ کر دیئے گئے۔
21جنوری: پارا چنار کی سبزی منڈی میں بم دھماکے سے 25 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے۔ ٹرمپ کے امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں نئے امریکی صدر کیخلاف عالمی احتجاجی مارچ ہوا۔
22جنوری:کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر کار سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ ٹرمپ نے دنیا بھر میں متبادل لائے بغیر تمام امریکی سفیروں کو عہدوں سے فارغ کر دیا ۔
23جنوری:ٹرمپ نے جاپان سمیت11 ملکوں سے فری ٹریڈ معاہدہ ختم کر دیا۔پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 6 اہلکار اور1 شہری جبکہ ٹانک میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ میں 8 ایف سی اہلکار زخمی ہو ئے
24جنوری:پاکستان نے میزائل ’’ابابیل‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا جس سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ۔
28جنوری:ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سٹی سمیت1 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
30جنوری:کینیڈا کے شہر کیوبک کی مرکزی مسجد میں 2 دہشت گردوں نے نماز عشاء کے دوران گھس کر فائرنگ کی جس سے 6 نمازی شہید اور 8 زخمی ہوئے۔گوجرانوالہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے باعث محنت کش چار بچوں سمیت جاں بحق ،جبکہ بیوی شدید زخمی ہوئی ۔
1فروری:بلوچستان کے علاقہ کلاچی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3فوجی زخمی ہو ئے ۔ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 گرفتارہوئے
2فروی: لیاری میں دوبئی چوک پر رینجرز کے ساتھ مقابلے میں نور محمد عرف بابا لاڈلا 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
3فروری:سید والا کے علاقے میں دریائے راوی میں مسافر کشتی ڈوب گئی، جس سے100سے زائد مسافر لاپتہ جبکہ 48 کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔
4فروری: معروف ادیب اشفاق احمد کی اہلیہ، نامور ناول نگار بانو قدسیہ انتقال کر گئیں۔
5فروی:چترال میں شدید برفباری کے باعث چیک پوسٹ اور ایک دیہات پر برفبانی تودے گرنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد مکانات تباہ ہوئے۔
7فروری:منڈان پولیس اسٹیشن پر خود کش کار بم حملہ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی جبکہ تھانہ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔لنڈی کوتل میں امن لشکر کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 رضاکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزدور شہید ہوا۔
8فروری: لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس حویلی لکھا کے قریب کھلے ریلوے پھاٹک سے گزرنے والے رکشہ سے ٹکرا گئی،جس سے4مزدور اور ایک زخمی ہوا۔
10فروی: باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ارنگ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 1بچہ جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے ہاسٹل نمبر 1میں 2 طلباء گروپوں میں تصادم سے 8طلباء زخمی ہو ئے۔
11فروری: امریکہ میں دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا جس سے سینکٹروں گرفتار کئے گئے۔
12فروری: بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 6 کشمیری نوجوان شہید جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی سے 3 فوجی جہنم واصل اور 4 زخمی ہو ئے۔بونیر میں کھلونا بم کے دھماکے میں 2 کمسن بھائی جاں بحق، ان کی بہن شدید زخمی ہوئی، جبکہ باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے پانچ اہلکار شدید زخمی ہو ئے ۔
13فروری: لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ڈرگ ڈیلرز کے ڈرگ ایکٹ ترمیم کے خلاف دھرنے میں خودکش دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہورکیپٹن (ر) احمد مبین اور قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز ایس ایس پی زاہد محمود گوندل اور 5پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد شہید جبکہ 87 افراد شدید زخمی ہو ئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3فوجی شہید ہوئے۔جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ کوئٹہ میں بم دھماکہ میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو ئے۔
14فروری:سانحہ پنجاب اسمبلی کے شہد ہونے والے پولیس اہکاروں کی نمازہ جنازہ گزشتہ روز ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ میں ادا کی گئی۔
14فروری: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید جبکہ جھڑپوں میں میجر سمیت 8بھارتی فوجی مارے گئے اور 7 زخمی ہوئے۔
15فروری:پشاور اور مہمند ایجنسی میں خودکش حملوں کے دوران لیویز کے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔لاہور روڈ پر ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق اور 25زخمی ہوئے۔
16فروری:سیہون شریف میں مزار حضرت لعل شہباز قلندر ؒکے احاطے میں دھماکے سے 76 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو ئے۔ بلوچستان کے علاقے آواران میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں3فوجی اہلکارشہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ مشن موڑ ڈی آئی خان کے قریب پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔
17فروری:مال روڈ لاہور دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس سے دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔
19 فروری: شمالی وزیرستان کے علاقے وچہ بی بی میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ اور متعدد دہشت گرد ہلاک ہو ئے۔ علاوہ ازیں افغانستان سے خیبر ایجنسی کے راستے کرم ایجنسی داخل ہونے والے 11 افغان دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو ئے۔ جھڑپ کے دوران 15 دہشت گرد مارے گئے۔چترال لواری ٹنل کے قریب گاڑیوں کی ورکشاپ پر برفانی تودہ گر نے سے 7 افراد جاں بحق اور 8زخمی ہو ئے۔
21 فروری:ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
22فروری:خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 3 ٹھکانے تباہ ہوئے۔
23فروری: ڈیفنس کی مارکیٹ میں 4 منزلہ زیرتعمیر ریسٹورنٹ میں دھماکے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہوئے۔ پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی گولہ باری سے لاہور مال روڈ خود کش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشت گرد ہلاک ہو ئے۔
25فروری: آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کے تحت پنجاب رینجرز نے پنجاب میں 200 سرچ آپریشن کئے۔جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 600 سے زائد مشتبہ افرادگرفتار ہوئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 65 سالہ خاتون شدید زخمی ہوئی۔
26فروری: بھارتی فوج کی گولہ باری سے 4 خواتین زخمی ہوئیں۔
2مارچ: لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور ان کی ایک بچی جاں بحق ہو ئے۔
4مارچ:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طرف جوتا فقیر محمد عرف بابا لکھ پتی نے پھینکا جو مسلم لیگ ن کا سپورٹر تھا۔
5مارچ: قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پشاور زلمینے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 58 رنز سے شکست دی۔ماموں کانجن میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ انسپکٹر شہید، ڈی ایس پی اور دیگر 2 افراد زخمی ہوئے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال کے گاؤں نازنین پورہ میں بھارتی فوج کا گزشتہ روز سے جاری جھڑپ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک میجر سمیت 5 زخمی جبکہ 3مجاہدین شہید ہوئے۔
6مارچ: پاک فوج نے افغانستان سے دہشت گردوں کی طرف سے مہمند ایجنسی میں 3 پاکستانی چوکیوں پر حملے کو پسپا کیا اور 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جوان بھی شہید ہوئے
۔کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے نعیم بخاری کے سیلپر سیل کے امیر کو ہلاک اور 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
7مارچ: آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران صوابی میں 2فوجی جوان شہیدجبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔
8مارچ:کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب واقع ملک کے سب سے بڑے ملٹری ہسپتال پر ڈاکٹروں کا لباس پہنے 4 دہشت گردوں کے حملے میں عملے سمیت 38 سے زائد افراد ہلاک جبکہ70 زخمی ہو ئے۔
10مارچ:سوئٹرز لینڈ میں کیفے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ1 زخمی ہوا۔جبکہ جرمنی میں ریلوے سٹیشن پر کلہاڑی سے حملے میں 7 افراد زخمی ہو ئے۔
12مارچ:بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 افراد زخمی جبکہ 4 مکان بھی تباہ ہو ئے۔ہیٹی میں راہگیر کو کچل کر فرار ہونے والے بس ڈرائیور نے ہجوم پر بس چڑھا دی جس سے 35 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو ئے۔
13مارچ:کوئٹہ میں ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر گرنے سے چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ چڑی کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ۔
16مارچ: پاک بحریہ نے خشکی سے سمندر میں بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
17مارچ: غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ کو امریکہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز ’’ یو ایس لیجن آف میرٹ‘‘ سے نوازا ۔سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشت گردوں کے لنڈی کوتل میں چیک پوسٹ اور شبقدر میں ایف سی کے تربیتی مرکز پر حملے کو ناکام بنادیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
18مارچ: کوٹ کٹیرا میں بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے 60 سالہ خاتون شہید ہوئی۔
18 مارچ: تھانہ ٹبی سٹی کے علاقہ میں دن دیہاڑے مخالفین کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی اور1 راہگیر جاں بحق اور 1 زخمی ہوا۔
19مارچ: دریاخان میں تیز رفتار کوچ نے رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا‘ جس سے 7 افراد جاں بحق 9 زخمی ہو ئے۔
22 مارچ:لندن میں ویسٹ منسٹر پل پر ڈرائیور نے گاڑی چڑھا کر پارلیمنٹ کے گیٹ سے ٹکرا دی، 2افراد مارے گئے ۔
اورکزئی ایجنسی میں ایف سی کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر شاہ دوران سمیت 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2اہلکارشہید ہو ئے۔
24مارچ:قصور کے نواحی گاؤں کے علاقہ چیک پوسٹ ڈھیڈا کے قریب پٹرولنگ پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہو ا،فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی اور سپاہی شہید ہوا۔
26 مارچ:امریکہ میں نائٹ کلب اور بس میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو ئے، برطانیہ میں نامعلوم شخص نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس سے 4 افراد زخمی ہو ئے۔بھارتی ریاست گجرات میں مسلم کش فسادات کے دوران ایک شخص شہید اور 14 زخمی ہو ئے۔
27 مارچ: یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے سیما کامل کو بینک کا نیا صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کیا ۔ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شیخوپورہ میں آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے جبکہ انجن سمیت 3 بوگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوئیں۔
28 مارچ: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4کشمیری شہید جبکہ 28زخمی ہوئے۔
29مارچ: بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے بڈ گام میں 4کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے گجرات میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
30مارچ: پارا چنار میں کار بم دھماکہ کے نتیجہ میں 24 افراد شہید اور 90 زخمی ہو ئے۔
1اپریل:لاہور میں انارکلی بازار میں 2 پلازوں میں آگ لگنے سے درجنوں دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے1 شہری زخمی ہوا۔بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن بارڈر پر فورسز اور مشتعل مظاہرین کے درمیان ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ سے 1 شخص جاں بحق اور 7 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ کشیدگی کے باعث پاک چمن باب دوستی گیٹ بند کردیا گیا۔
2 اپریل:سرگودھا میں دربار کی گدی نشینی کے تنازعہ پر مخالف گروپ کے 20 افراد کو ڈنڈوں، خنجروں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 1اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو ا۔ کرم ایجنسی میں افغانستان سے 4 مزائل داغے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا
4اپریل:شام کے شمال مغربی صوبے اِدلِب میں زہریلی گیس کلورین کے حملے میں 11 بچوں سمیت 100افراد جاں بحق اور 400 زخمی ہوئے کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایجنٹوں نے 50 سے زائد دکانوں اور گھروں کو آگ لگا دی جس سے کروڑوں روپے کی املاک اور سامان خاکستر ہو گیا۔
5اپریل: لاہوربیدیاں روڈ پر مانانوالہ چوک کے قریب خودکش دھماکے میں 4 فوجیوں اور ائرفورس کے 1 اہلکار سمیت 6 افراد شہید جبکہ 22 افراد شدید زخمی ہوئے۔ بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سڑک کی تعمیر میں مصروف 4مزدور جاں بحق ہوئے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے60 سالہ خاتون زخمی ہوئی۔
6اپریل:بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی کی کچی آبادی میں پہاڑی تودہ 2 منزلہ مکان پر گر گیا ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔
7اپریل: سویڈن میں نامعلوم شخص نے ڈیپارٹمینٹل سٹور کے باہر لوگوں کے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا جس سے 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ نے شام پر پہلی یک طرفہ فوجی کارروائی کرتے ہوئے 59 ٹام ہاک کروز میزائلوں سے شامی ایئربیس پر حملہ کیا، فوجی اڈہ اور کئی طیارے تباہ، 5 شامی فوجی ہلاک ہو ئے۔لاہورکے علاقے مناواں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو ئے
8 اپریل:شام پر حملے کیخلاف امریکہ میں مظاہرے ہوئے
9اپریل: ڈی جی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران سکیورٹی اداروں نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں رینجرز کا جوان شہید جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز زخمی ہو ا۔مصر میں پام سنڈے کے موقع پر دو قبطی گرجا گھروں میں دھماکوں میں کم از کم47 افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
10 اپریل:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔
14اپریل: ڈیرہ غازیخان میں آپریشن ردالفساد کے تحت رینجرز سے مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4جوان شہیداور 2 زخمی ہوئے۔
15 اپریل:پاکستان کے معروف ادیب و سابق بیورو کریٹ مختار مسعود حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
17اپریل:بھارتی فوج کی فائرنگ اورگولہ باری سے3 شہری زخمی ہوئے۔
23 اپریل:تربت کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
25اپریل:کرم ایجنسی کے علاقہ گوادر میں مسافر وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 15 افراد شہید اور 9 زخمی ہو ئے
26 اپریل:مسلح افرادسے جھڑپ میں ایران کے 10 سرحدی گارڈز جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
27 اپریل: کپواڑہ میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو ئے۔شمالی وزیرستان کے قریب افغان سرحدی علاقے میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں اہم کمانڈر سمیت کالعدم تحریک طالبان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہو ئے۔
30 اپریل:شادباغ کے علاقے میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں آگ لگنے سے رکشہ ڈرائیور اور اس کے تین کمسن بیٹے ہلاک جبکہ بیوی اور سالی شدید زخمی ہو ئی۔
1مئی:آپریشن ردالفساد کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران کرم ایجنسی اور واہ کینٹ میں 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، دو فوجی زخمی ہوئے۔
3مئی:کابل میں نیٹو قافلے پر داعش کے خودکش حملے میں 3 فوجیوں سمیت 11 ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے۔
5مئی: چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز کی مردم شماری کی سکیورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر بلااشتعال فائرنگ گولہ باری کے نتیجے میں 9 شہری شہید جبکہ چار ایف سی اہلکاروں سمیت 50 افراد زخمی ہوئے۔
6 مئی:کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 4 افرادزخمی ہوئے جبکہ کشیدگی کے باعث بھارت نے پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزے بند کر دیئے تھے۔
8مئی:پشاور میں یکے بعد دیگرے 2بم دھماکوں کے نتیجے میں 3اہلکار، تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 2اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔
11 مئی:لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں1نوجوان شہید جبکہ 9افراد زخمی ہوئے۔
12 مئی: مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے قافلے پر خود کش حملے میں 30 افراد شہید جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
13 مئی:بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 11 شہری زخمی ہو ئے۔بچوں کی پسندیدہ لاہور چڑیا گھر کی ہتھنی ’’ سوزی‘‘ اچانک ہلاک ہو گئی۔ گوادر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے 10مزدور شہید جبکہ 1 زخمی ہوا۔ جامشورو میں بھولاری ریلوے سٹیشن کے قریب دو مال گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
14 مئی:امریکی ریاست اوہایو میں نرسنگ ہوم میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے
لوئرکرم میں گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیٹیکل محرر اور سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے۔ کوئٹہ میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 2 اہلکار زخمی ہو ئے۔پاک سرزمین پارٹی کے ملین مارچ کے موقع پر شاہراہ فیصل میدان جنگ میں تبدیل ہو ئی‘ اس دوران پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور مرکزی قیادت سمیت 20 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
15 مئی:ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے سکول وین میں سوار 4 بچے اور وین کا ڈرائیور جاں بحق اور 8 زخمی ہو ئے،خانیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مکان پر چھاپہ مارا، مقابلے میں 4دہشت گرد ہلاک ،4 فرار ہوئے۔
18مئی:سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے دو گروپس کے تصادم سے 8 افراد زخمی ہوئے۔
19 مئی: تربت کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3مزدور شہید ہوئے۔
21 مئی:مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے دوران 4بھارتی فوجی ہلاک جبکہ قابض فوج نے 4کشمیریوں کو شہید کیا۔
22 مئی: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اکا خیل میں امن کمیٹی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک لیویز اہلکار اور 4رضاکار شہید ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں پانچ شہریوں کی شہادت پر شدید کشیدگی‘ مظاہرے اور شیلنگ سے 22 افرادزخمی ہوئے۔
23 مئی: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں داعش کی طرف سے امریکی گلوکارہ کے میوزیکل کنسرٹ ہال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 22 ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوئے۔
28مئی:ناراض اہلیہ سے جھگڑا، امریکی شہری نے فائرنگ کرکے 8 افراد قتل کیے۔
31 مئی: امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے شیروف ڈپٹی سمیت 8 افراد ہلاک ہو ئے ۔کابل میں ڈپلومیٹک ایریا میں داعش کے بمبار نے بارودی ٹینکر دھماکے سے اڑا جس سے 90 افراد ہلاک اور 463 زخمی ہوئے ۔
1 جون: بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 افراد شہیداور 4 زخمی ہوئے۔
2جون: معروف سینئر قانون دان شریف الدین پیر زادہ کراچی میں انتقال کرگئے تھے
3 جون:کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب میں 5 فوجی ہلاک اورکئی بنکر تباہ ہوئے۔
4 جون:لندن میں دہشت گردوں نے شہریوں پر وین چڑھانے اور چاقوؤں کے وار سے 7 ہلاک اور 48 زخمی ہوئے۔اٹلی میں میچ میں بھگدڑ سے 1500 افراد زخمی ہوئے۔مستونگ میں آپریشن سے 12 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے۔کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ برادری کی خاتون سمیت 2 افراد قتل ہوئے۔بھارتی فورسز نے جعلی جھڑپ میں 4 نوجوان شہید کیے جس سے مشتعل شہریوں نے مظاہرے کئے، شیلنگ سے 18 زخمی ہوئے۔
6جون: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے طالب علم شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔
7 جون: تہران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر فائرنگ اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوئے۔بھارتی فوج کی کنٹر ول لائن پر فائرنگ سے 4 نوجوان شہید ہوئے۔
8جون: بھارتی فائرنگ اورگولہ باری سے خاتون شہید اور 4 زخمی ہوئے۔
10 جون: لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ایک 70 سالہ شخص شہید ہو ا۔
11جون: سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 1 راہگیر زخمی ہوا۔ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں ڈرائیور کی کار راہگیروں پر چڑھانے سے8 افراد زخمی ہوئے۔
12 جون:بھارتی فوج کی فائرنگ سے2نوجوان شہید جبکہ 4زخمی ہوئے۔
15جون: پشاور کے نواحی علاقہ چمکنی غز چوک میں مسلح افراد نے دوران گشت پولیس کی گاڑی پر حملے سے 3پولیس اہلکار شہید جبکہ1 زخمی ہوا۔
16 جون:بھارتی فوج کی فائرنگ سے کمانڈر سمیت6 نوجوان شہید ہوئے۔
19 جون:گوادر میں پاک بحریہ کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہیداور3 زخمی ہوئے۔لندن میں جنونی شخص نے تراویح پڑھ کر نکلنے والوں پر وین چڑھا دی جس سے ایک شہید اور 10 زخمی ہوئے۔
22 جون:کل بھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کی۔افغانستان میں بنک کے باہر کار بم دھماکے میں 34 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو ئے۔
23جون: کوئٹہ میں آئی جی آفس کے قریب خودکش کار بم حملے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد شہید اور 21 زخمی ہوئے جبکہ پارا چنار میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 45 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو ئے۔
24 جون:پارا چنار بم دھماکے کے مزید 22 زخمی دم توڑ گئے تھے۔
25جون : احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر ٹائر پھٹنے سے اْلٹ گیا۔ جس سے آگ لگ گئی، اسکی زد میں آکر 150افراد زندہ جل گئے۔ 250کے قریب شدید زخمی ہوئے۔جنوبی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق جبکہ وادی تیراہ میں فضائیہ کی کارروائی سے 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔بھارتی فورسز سے 17 گھنٹے مقابلہ‘ جس سے 2مجاہدین شہید اورڈویژنل سکول کی عمارت تباہ ہوئی‘لندن میں خاتون نے عید کے اجتماع پر گاڑی چڑھا دی‘ جس سے 6 نمازی زخمی ہوئے ۔طالبان کا افغان بھارت دوستی ڈیم پر حملہ جس سے 10 پولیس اہلکار ہلاک اورچار زخمی ہوئے۔پارا چنار دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے،جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 72 ہو گئی تھی
28 جون:سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 12 زخمی دم توڑ گئے ،جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 164ہو گئی ۔
29 جون: ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے تباہی کے مختلف واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہو ئے،مری سے ملحقہ خیبر پی کے کی حدود میں واقع چھرہ پانی کے نشیبی علاقے بنواڑی میں ڈولی لفٹ ہک ٹوٹنے سے کھائی میں جا گری جس سے 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
30 جون: لسبیلہ میں 20 گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے جس سے 9 افراد جاں بحق اور 5 لاپتہ ہوئے۔ پیرس میں ایک شخص نے مسجد کے قریب لوگوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی۔ بھارتی گولہ باری سے 5 شہری زخمی ہوئے۔
1جولائی:بھارتی فوج کی جارحیت سے ایک شہری زخمی ہوا ۔وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے سے 2 اہلکاراور 2 راہگیر شہیدجبکہ 3زخمی ہوئے۔
2 جولائی:سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 8 زخمیوں کا انتقال ہوا جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 203 ہو گئی۔ملتان میں ویگن میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 23 افرادشدید زخمی ہوئے۔
3 جولائی:بھارتی فوج کیساتھ 16 گھنٹے طویل جھڑپ کے نتیجے میں3 مجاہدین شہید اور 10 زخمی ہوئے۔فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے۔
8 جولائی:بھارتی فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 9 زخمی ہوئے۔
12 جولائی: ملک بھر میں جاری بارشوں سے 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو ئے۔ایبٹ آباد میں زمیندارنے 8سالہ بچے کو گدھے سے باندھ کر گھسیٹا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 بھارتی فوجی جہنم رسیداور3 زخمی ہوئے۔کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید اور ڈرائیور زخمی ہوا۔
16 جولائی:مقبوضہ کشمیرمیں امرناتھ یاتریوں کی بس کھائی میں جا گری جس سے16 یاتری ہلاک اور26 زخمی ہوئے
بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری جس سے4 جوان شہید ہوئے۔
17 جولائی:بھارتی فوج کی گولہ باری سے3افراد زخمی اور3 مکان بھی مکمل طور پر تباہ ہو ئے۔
18 جولائی:بھارتی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ اور خاتون شہید جبکہ14 افراد زخمی ہو ئے۔
19 جولائی: بھارتی فوج کی فائرنگ سے1 جوان اور 2 شہری شہیدجبکہ 16 زخمی ہوئے۔ مستونگ کے قریب حملہ آور کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے4 افراد جاں بحق ہو ئے۔
20 جولائی: خیبر ایجنسی کے علاقہ وادی راجگال میں کارروائی کے دوران13دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی جبکہ ایک جھڑپ میں پاک فوج کے سپاہی عبدالجبار شہید ہوئے۔
21 جولائی:لیپا سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری سے8 سالہ بچہ اور مسجد شہید اور 3زخمی‘جبکہ جوابی کارروائی میں 4 بھارتی چوکیاں تباہ اور4 اہلکار جہنم رسید ہوئے۔ چورنگی کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاراور 12 سالہ راہگیر لڑکا جاں بحق جبکہ 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
23 جولائی:مہاراشٹر میں گینگ وار کے دوران جنونیوں نے دن دہاڑے مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کو تلواروں، ڈنڈوں اور ہاکیوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا۔امریکہ میں ٹرک سے 8 لاشیں برآمد اور20 افراد زخمی ہوئے۔
24 جولائی: لاہورفیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور اور پرانی سبزی منڈی کے سامنے پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا یا گیا ہے۔ خودکش دھماکے میں9پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد شہید جبکہ 56 زخمی ہو ئے ۔ کابل میں نائب چیف ایگزیکٹو محمد محقق کی رہائشگاہ کے قریب وزارت کان کنی کے ملازمین کی بس پر خود کش کار بم حملے میں 35 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہو ئے۔
1اگست:مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی ملک کے 18 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ۔
2اگست: ملک بھر کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
3 اگست:بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں کولگام ضلع میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کیا
7 اگستـ آؤٹ فال روڈ پر خالی پلاٹ میں واقع سٹینڈ پر پھلوں سے لدے کھڑے ٹرک میں بارودی مواد پھٹنے سے1شخص جاں بحق اور 35 افراد زخمی ہوئے۔کنٹرول لائن پر بھارت کی فائرنگ سے1 خاتون شہید اور1 زخمی ہوئی۔
9 اگست: اپر دیر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے میجر اور 3 اہلکار شہید ہو ئے ۔
10 اگست:جذام کے مریضوں کے لیے کام کرنیوالی پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر روتھ فاؤ شدید علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئیں۔
11 اگست: باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔
12 اگست:کوئٹہ میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید جبکہ 25 زخمی ہوئے۔
14 اگست: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی کی گاڑی پر بم حملے میں 6اہلکار شہیداور2 زخمی ہوئے۔
15 اگست: تاوان کی رقم نہ ملنے پر اغوا کاروں نے 8 سالہ طالب علم کو قتل کردیا۔ہمالیہ ریجن میں بھارتی اور چینی فوج کے درمیان معمولی جھڑپیں ہوئیں۔
17 اگست:بارسلونامیں دہشت گردوں نے وین راہگیروں پر چڑھا دی‘جس سے 13 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
19 اگست: ڈاکٹر روتھ فاؤ کومکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
20 اگست :روجھان میں ڈاکوؤں کا کشتی پر حملہ‘ سب انسپکٹر سمیت 7 اہلکار اغواء ہوئے۔
22 اگست:کالم نگار و ممتاز ماہر تعلیم ادیب جاودانی انتقال کر گئے۔
23 اگست:تربت میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے سے2 اہلکار شہید اور3 زخمی ہوئے۔
26 اگستـمقبوضہ کشمیرمیں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے نتیجے میں8 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن میں 3کشمیریوں کو شہید کیا ۔
27اگست:جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 سپاہی شہید اور3 زخمی ہوئے۔مغربی بنگال کے ضلع جل پیگوری میں انتہاپسند ہندوؤں نے سرعام ڈنڈے مار کر گائے کے 2 مسلمان بیوپاریوں کو قتل کیا۔
28 اگست:پنجگور میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔کراچی میں ایف بی آر دفتر کے باہر فائرنگ سے دو گارڈز شہید ہوئے۔
31اگست:کراچی میں ہولناک بارش کے نتیجے میں کئی علاقے زیر آب اور 18 افراد جاں بحق ہوئے
1ستمبر: مہمند ایجنسی میں نماز عید کے موقع پر دھماکہ‘3 افرادجاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ بارودی سرنگ کے دھماکے سے قبائلی رہنما ملک میر رحمان سمیت 2 زخمی ہوئے۔
4 ستمبرـکراچی میں فوج اور ملالہ پر حملے کرنیوالے فضل اﷲ کے کزن سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام تیز اور 26 سو گھر نذر آتش ہوئے۔پنجگورمیں ایف سی کے قافلے پر حملہ سے لیفٹیننٹ کرنل سیمت 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔
9 ستمبر: پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف میانمار کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے جبکہ انتہا پسند بودھ بھکشوؤں نے روہنگیا مسلمانوں کے مزید 8 سے زائد دیہات نذر آتش کردئیے ۔
10 ستمبر:کچلا ک کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔
10 ستمبر:اسلام آباد ریڈ زون میں عوامی مرکز میں ہولناک آتشزدگی سے2 ہلاک جبکہ ٹیکس محتسب سمیت درجنوں دفاتر راکھ کا ریکارڈ ہوگئے ۔
12 ستمبر:راولپنڈی میں ٹرالر سے ٹکرا کر وین میں آگ لگ گئی‘جس سے4 بچوں سمیت14 افراد زندہ جل گئے اور5 زخمی ہوئے۔
13 ستمبر:بجوات سیکٹر میں بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے 45سالہ شخص شہید جبکہ درجنوں مویشی بھی مارے گئے۔
15 ستمبر:پاکستان نے ورلڈ الیون کو تیسرے ٹی 20 میں ہرا کر آزادی کپ جیت لیا‘ ملک بھر میں جشن منایا گیا۔کاہنہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 4 بہن بھائیوں کو کچل ڈالا، 3 موقع پر جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہوا۔
18 ستمبر:باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ سے پولیٹیکل تحصیلدار اور 5لیویز اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔چمن افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ میں1شخص جاں بحق اور22 زخمی ہوئے۔
19 ستمبر:شیخوپورہ میں سلنڈر پھٹنے سے ورکشاپ کی چھت گر گئی جس سے 3مزدور دب کر جاں بحق ہوئے۔
21ستمبر:بھارتی فوج کی فائرنگ اورگولہ باری سے ایک ہی خاندان کے 6افراد شہید جبکہ 14 زخمی ہوئے۔
25 ستمبر: بھارتی فوج کے ضلع بارہمولہ میں آپریشن میں 4نوجوان شہید اور 3زخمی ہوئے۔
27 ستمبر:کرم ایجنسی میں فورسز کی گاڑی کے قریب 2دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4اہلکار زخمی ہو ئے
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔
29ستمبر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے نائب صوبیدار‘ خاتون سمیت 3 شہید ہوئے
2 اکتوبر: امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 58افراد ہلاک جبکہ 515سے زائد زخمی ہوئے۔
4 اکتوبر:غلطی تسلیم کرنے کے بعدختم نبوت حلف نامہ بحال کرنے کا حکومتی اعلان اور بل قومی اسمبلی میں پیش ہو ا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 بچے شہید ہوئے۔
5 اکتوبر:قومی اسمبلی میں ختم نبوت حلف نامہ بحالی کا بل منظورہوا۔جھل مگسی میں درگاہ فتح پور کے گیٹ پر خودکش دھماکہ‘ جس میں 5 پولیس اہلکار وں سمیت 20 شہید اور 35 زخمی ہوئے
7 اکتوبر:نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب ایک شخص نے کار لوگوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
8 اکتوبر:ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوا۔
9اکتوبر:کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں نامعلوم افراد کی سبزی لینے جانے والے مزدا ٹرک پر فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 5افراد جاں بحق جبکہ1 شخص زخمی ہوا۔
12اکتوبر:امریکہ کی اطلاع پر کرم ایجنسی سے امریکی خاتون‘ شوہر 3 بچوں سمیت بازیاب ہوئے۔
13 اکتوبر:کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے1پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہو ئے۔ مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا
14 اکتوبر: بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے بھارتی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شہید جبکہ 5 شہری زخمی بھی ہوئے۔
15اکتوبر:کرم ایجنسی میں نصب بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) پھٹنے سے کیپٹن سمیت 4 فوجی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔
16اکتوبر:کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب ڈرون حملے سے مکان تباہ ہوا‘ ملبے سے 5 نعشیں نکا لی گئیں۔
18اکتوبر:کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر مبینہ کار خود کش حملے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید جبکہ 22 زخمی ہوئے۔
19اکتوبر:افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر طالبان کے خودکش حملے کے نتیجے میں 45 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔گوادر اور مستونگ میں دستی بم حملوں میں 45 افراد زخمی ہو ئے۔
20اکتوبر:پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے خوش کرم میں امریکی ڈرون حملے سے 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو ئے۔
21اکتوبر:کابل میں ملٹری اکیڈمی کے باہر بس میں خود کش حملے میں 15 زیرتربیت اہلکار ہلاک اور 4 زخمی جبکہ فضائی حملے اور آپریشن میں 10 داعش دہشت گردوں سمیت 35 مارے گئے۔کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 8دہشتگرد ہلاک ہو ئے۔ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوا۔
24اکتوبر:لیپا سیکٹر میں بھارتی فوج کی 7 گھنٹے جاری رہنے والی فائرنگ سے3 شہید اور 6 زخمی ہوئے ۔
27اکتوبر:ہرنائی میں گاڑی پر بم حملے میں اے این پی رہنما بھائی سمیت جاں بحق ہو ا۔ مچھ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ سے ٹرین کے 6 مسافر زخمی ہوئے۔
28 اکتوبر:سری لنکن ٹیم کی ساڑھے 8 سال بعد پاکستان آمد‘ کرکٹ میلہ لاہور میں سجا۔
29اکتوبر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے2 نوجوان شہید ہوئے۔فیروزوٹواں میں2 منزلہ فرنیچر شوروم زمین بوس ہوا جس سے خواتین سمیت 20 افراد دب گئے 4 جاں بحق ہوئے۔
30اکتوبر:جنوبی وزیرستان :چیک پوسٹ پر دھماکہ ایک ایف سی اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوا۔
31 اکتوبر:نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں سکول کے قریب شہریوں پر گاڑی چڑھنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو ئے۔
1نومبر:چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو ا۔
2نومبر:بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا نیویارک میں اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔
3نومبر:باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون‘ 7 بچے جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو ئے۔بھارت کے ایک مندر پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا یاگیا۔لنڈی کوتل میں بم دھماکہ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
5 نومبر:ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے۔یمن سرحد قریب ہیلی کاپٹر گرکر تباہ سعودی شہزادے سمیت 8 جاں بحق ہوئے۔بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوان شہید کردیئے ۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں اتوار کو بھی دھند اور سموگ چھائی رہی، ٹریفک حادثات میں 25 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوئے،سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف تاریخی کریک ڈاؤن جس کے نتیجے میں 11 شہزادے، 4 موجودہ اور 34 سابق وزراء کو گرفتار کیا گیا۔
9نومبر: کوئٹہ میں خودکش دھماکے میں ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی ہو ئے۔
12نومبر:بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
13نومبر:باجوڑ میں افغانستان سے آنیوالوں کا چیک پوسٹ پر حملے سے پاک فوج کا کیپٹن اور سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
14نومبر: بھارتی فائرنگ سے75 سالہ خاتون شہید ہوئی۔
15نومبر:تربت میں پنجاب کے15 افراد کو گاڑی سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں۔
17نومبر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہو ئے۔
18نومبر:سہانے مستقبل کے لئے بیرون ملک جانے والے گجرات کے5 دوست بھی تربت میں قتل ہوئے۔
21نومبر:تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن اور جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک‘ جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔
22 نومبر:کلاچی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں فوج کے میجر اسحاق شہید ہو ئے۔فیض آباد میں تحریک لبیک یا رسول اﷲ پاکستان کے زیر اہتمام دھرنے کے شرکا اور وفاقی پولیس میں تصادم کے دوران ایس پی صدر ڈویژن عامر نیازی سمیت 7 پولیس اہلکار اور 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ 25 کارکن بھی گرفتار کرلئے گئے
24 نومبر:پشاور میں خودکش حملے میں ایڈیشنل آئی جی محافظ سمیت شہید جبکہ 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہوئے۔
25نومبر:دھرنے کیخلاف آپریشن‘ جھڑپیں‘ زاہد حامد‘ نثار کے گھروں پر حملے‘ ٹی وی چینلز سوشل میڈیا بند‘ فوج طلب کر لی گئی۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر خودکش دھماکے میں 6افراد شہیداور 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے۔
26 نومبر: ملک کے مختلف شہروں میں بھی دھرنے اور مظاہرے جاری رہے، ریل آپریشن 11گھنٹے بند رہا۔
28 نومبر:بھارتی فوج نے 4 گھر کیمیائی ہتھیاروں سے اڑا دئیے 3 نوجوان شہید ہوئے۔
30 نومبر:بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوان شہید جبکہ 12 کو زخمی کیا۔افغانستان سرحد پر ڈرون حملے سے4 ہلاک ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
2 دسمبر: جشن عید میلاد النبی کے مقدس موقع پر دہشت گردوں نے پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 طلبہ شہید اور ایک چوکیدار 38 زخمی ہو ئے ۔
5 دسمبر: شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں فوجی گاڑی پر بم حملے میں زیرتربیت 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید‘ 8 زخمی ہو ئے۔
9دسمبر:مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی فیصلے کیخلاف دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر جاری ہے۔ اسرائیل نے فائرنگ اور گولہ باری کرکے مزید 2فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
12دسمبر:شمالی وزیرستان میں گھات لگا کر پاک فوج کے ایک سیکنڈ لیفٹیننٹ اور ایک سپاہی کو شہید کردیا گیا۔
12دسمبر: شاہکوٹ میں چھت گرنے سے4 بھائی جاں بحق اور بہن شدید زخمی ہو گئیں۔
15دسمبر:نشاط کالونی میں گھر میں آتشزدگی سے خاتون2 بیٹوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔
17 دسمبر:کوئٹہ میں چرچ پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچوں سمیت 9افراد جان سے گئے جبکہ 57افراد زخمی ہوئے۔بادامی باغ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 3مزدور ہلاک ہو ئے۔

Ishrat Javed
About the Author: Ishrat Javed Read More Articles by Ishrat Javed: 69 Articles with 83081 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.