آج کل ہر جگہ ہر شعبہِ زندگی میں رنگوں کی اہمیت بہت بڑھ
گئی ہے
اس میں میڈیا کا کردار سب سے اہم ہے،،،اب توگھروں کی دیواریں بھی
الگ الگ رنگوں کی کردی گئی ہیں،،،
بچوں کے روم،،،لاؤنج،،،ڈرائنگ روم ،،،کچن غرض ہر طرح کی دیواروں پر الگ
الگ رنگ ہے،،،پورا گھر رنگین نظر آتا ہے۔۔
لیڈیز کے ڈوپٹوں میں اتنے رنگ آ چکے ہیں کہ آپ سمجھ ہی نہیں پاتا
کہ یہ ڈوپٹہ کتنے رنگوں پر مشتعمل ہے،،،
اگر آپ اس میں سے کسی بھی رنگ کا پوچھ لیں ،،تو وہ نیل کلر سے لے
کر لباس کے کسی بھی حصے سے میچنگ کا کہہ کر وہ آپ کی تسلی کر
دیں گی،،،
لڑکیاں بھی کئی رنگ کی ہوتی ہیں،،،نو رنگ کا ہونا کوئی مسئلہ ہی نہیں
صبح،،،شام،،،دوپہر ہر وقت وہ الگ رنگ میں نظر آتی ہیں،،،موڈ بھی چینج
ہوتے رہتے ہیں،،،
شوہر سے بات کرنے کا الگ موڈ،،غصے میں لال ڈوپٹہ،،،امی کے ہاں جائیں
تو موڈ خوشگوار،،،ڈوپٹہ گرین کلر کا۔۔
نند سے بات کریں گی تو ڈوپٹہ وائٹ کلر کا ہو گا،،،
کچھ بھی ہو جائےلڑکیوں نے میچنگ کے بھوت کو کبھی کم نہیں ہونےدینا
خواہ وہ کتنی ہی مس میچ ہوں۔۔
پل میں بھینس سی نظر آتی ہوں
اتنا وزن کیوں بڑھا لیتی ہوں
نو رنگ کے ڈوپٹوں کا فیشن ان ہے،،،اس لیے اب ڈیزائنر اس سے بھی آگےکا
سوچ رہے ہیں،،،
سوچ سوچ کے انکا اپنا رنگ اڑا جارہا ہے،،،مگر یہ نو رنگ کے ڈوپٹے کم ہو کر
ہی نہیں دیتے،،،
جس چیز کو گلے میں لٹکائے پھرتی ہو
اسی کو ڈوپٹہ کیوں کہتی ہو
گلابی شاموں میں سیاہ ڈوپٹہ کیوں لہرائے پھرتی ہو
جسے دیکھ کر منا کا ابا چھیڑتا ہے تم وہی لباس کیوں زیب تن کرتی ہو
اسے خوش دیکھ کر اپنی امی کیوں بلا لیتی ہو
اس کی خوشیوں پر ظالمانہ نظر رکھتی ہو
ہمیں لڑکیوں کے نو رنگ کے ڈوپٹوں پر کوئی اعتراض نہیں،،،آجکل دنیا ویسے
بھی رنگوں کی دنیا ہے،،،ہر طرف رنگوں کی بارش ہے،،،
ہررنگ میرا رنگ ہے
کیا کیجئےاب یہی جینے کا ڈھنگ ہے
ویسے ہم لڑکیوں سے یہ مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ نو رنگ کی بجائے ساڑھے
آٹھ ہی کرلیجئے۔۔۔
|