لیڈر

کسی بھی شعبہ میں لیڈرز پر ایک بہت اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

پیرانِ حرم ہو ، مسجد کا کرتا دھرتا امام ہو، مزار کا متولی یا گدی نشین ہو، مندر کا پجاری ہو، چرچ کا پاسٹر ہو یا کسی بھی مذہب کا پیشوا، یہ وہ لوگ ہیں جنکے ایک قدم صحیح یا غلط اُٹھانے سے اُنکی قوموں کے مجموعی یا انفرادی مقاصد مثبت اور منفی حوالوں میں متاثر ہو سکتے ہیں، کیونکہ مذہب انسان کی اولین ترجیح رہی ہے اور مذہبی نظریات کو دیگر معاملات سے جدا کرنے کی کوششیں کرنے والے ہر طور ناکام ہوئے ہیں، لہذا جب کوئی میرے جیسا عام آدمی مے خانے سے نکلے گا تو کوئی توجہ نہیں دے گا کہ کوئی میرا پیروکار نہیں، کسی کو مجھ سے جذباتی وابستگی یا عقیدت نہیں ، میں انفرادی حیثیت میں ایک عام فرد ہوں لیکن جب طاہر اشرفی کار میں شراب پی کر الٹیاں کرتا ہوا ایکسپوز ہو گا تو اسکا یہ عمل ایک پورے طبقے کے نظریات پر سوالیہ نشان بن جائیگا۔

جب میں گالی دوں گا اُنگلی صرف مجھ پر اُٹھے گی لیکن جب خادم رضوی صاحب عدم برداشت کا مظاہرہ کریں گے تو لوگ مقصد کی کھوج لگانے سے بھی پہلے پوری تحریک لبیک پر انگلی اٹھائیں گے، جب میں لوگوں کو مس گائیڈ کروں گا صرف میرے بارے میں اشتہار چھپیں گے لیکن جب طاہر القادری صاحب موقف بدلیں گے تو پوری کی پوری تحریک منہاج القرآن Under observation ہو گی ، جب میں لغو باتوں پر خاموشی سادھوں گا ، ہنستا رہوں گا اور لوگوں کو سادگی کی تلقین کرتے ہوئے خود ہر نعمت اور آسائش کو مباح کی آڑ میں استعمال کروں گا تو زیادہ سے زیادہ سے میری ذات پر اعتراض کیا جائیگا بس، لیکن جب یہی کام مولانا طارق جمیل کریں گے تو تبلیغی جماعت کے ہر فرد کو ان اعتراضات کا جواب دینا پڑیگا۔
یہی وجہ ہے کہ راہنما بننا کوئی معمولی اور آسان کام نہیں ہے، لیڈر چاہے مذہبی ہو، سیاسی ہو یا کھلاڑی ہو، اسکے کندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو قطعی طور پر اسے معمولی سے معمولی بلنڈر اور غلطی کی اجازت نہیں دیتی ، اسے کسی بھی وقت تنقید سے مبرا نہیں ہونے دیتی ، اسے ہر وقت اپنے آپ سے بھی پہلے لوگوں ، انکی رائے اور اسکے اعمال اور اقوال پر لوگوں کے ردِ عمل کے حوالے سے خبردار کرتی رہتی ہے۔

Sufi Nouman Riaz
About the Author: Sufi Nouman Riaz Read More Articles by Sufi Nouman Riaz: 16 Articles with 11370 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.