آئی ایس آئی تجھے سلام

تحریر: ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

دنیا بھر کے خفیہ اداروں کے بارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو کارکردگی ، پیشہ وارانہ مہارت اور پلاننگ و قابلیت کی لحاظ سے دنیا کا نمبر1 خفیہ ادارہ قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کی دس بہترین ایجنسیوں کی تازہ ترین فہرست ایک غیر ملکی جریدے نے شائع کی جس کے مطابق آئی ایس آئی پہلے نمبر پر جبکہ امریکن سی آئی اے دوسرے پر،برطانیہ ایم آئی سکس تیسرے پر، روسی ایف ایس بی چوتھے نمبر پر،جرمنی کی بی این ڈی پانچویں نمبر پر، انڈین را ء چھٹے ،فرانس کی ڈی جی ایس ای ساتویں ، اسٹریلیا کی اے ایس آئی ایس آٹھویں جبکہ چین کی ایم آئی ایس ایس نویں اور بدنام زنامہ اسرائیلی موساد دسویں نمبر پر رہیں ۔ اس سے قبل بھی گزشتہ دس سالوں سے خفیہ اداروں کی کارکردگی ، اہلیت ، قابلیت ، پیشہ وارانہ مہارت پر شائع شدہ رپورٹس میں آئی ایس آئی کو بہترین ایجنسی قراردیا جاتا رہا ہے۔ آئی ایس آئی دنیا کی کامیاب ترین خفیہ ایجنسی ہے اور جہاں پاکستان کا نام لیا جاتا ہے وہاں آئی ایس آئی کا نام ضرور آتا ہے۔ یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ آئی ایس آئی کی کامیابیوں اور کارناموں کی کہانیاں ان گنت ہیں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ آج جس انٹیلی جنس ادارے کو پاکستان کی آنکھ اور کان قرار دیا جاتا ہے اور پاکستان اور اسلام کے دشمن اس سے خطرہ محسوس کرتے ہیں اس کا قیام 1948 ء میں اس وقت کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹر شاہد حمید اور ڈیفینس سیکریٹری میجر جنرل (ر)سکندر مرزا کی ہدایت پر رکھا گیا ۔ کسی بھی ملک کے قومی انٹیلی جنس ادارے کا کام دشمن کی چالوں، خفیہ سازشوں اور ملک کو درپیش خطرات کو قبل از وقت بے نقاب کرکے ملک کا بلواسطہ طور پر تحفظ کرنا ہوتا ہے۔ آئی ایس آئی نے یہ کردار خوب نبھائے ہیں ۔ ملک کو درپیش خطرات اندرونی ہو ں یا بیرونی ، دہشت گردی ، شدت پسندی کی لہر ہو یا کراچی میں دشمن کی سازشیں قبائلی اور شمائلی علاقوں میں غیر ملکی گٹھ جوڑ یا سقوط ڈھاکہ میں دو لخت ملک کی منتشر قوم کو سنبھالا دینے کا مسئلہ ۔ افغان جنگ کے دو طویل ترین ادوار ہوں یا دشمن کی دیگر سازشیں سب معاملات میں آئی ایس آئی کی کا کردگی بے مثل اور بے مثا ل رہی ہے۔ پاکستان اور اسلام کے خلاف کام کرنے والے دنیا بھر کے خفیہ اداروں کے خلاف آئی ایس آئی سیسہ پلائی دیوار ہے۔ بے پناہ وسائل کے باوجود ترقی یافتہ اور خود کو جنگوں کے پہلوان سمجھنے والے ممالک کی ایجنسیاں بے پناہ وسائل ہونے کے باوجود آج تک آئی ایس آئی پر اپنی سبقت ثابت نہیں کر سکیں۔ حالانکہ ان تمام ممالک سے ہر ایک کا دفاعی بجٹ پاکستان کے درجنوں سالوں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے اور ان کے خفیہ اداروں کی مراعات پاکستانی اہلکاروں کے مقابلے میں ہزاروں گناہ زیاد ہ ہیں امریکہ ، اسرائیل ، روس ، فرانس ، برطانیہ، انڈیا و دیگرکے پاس جاسوسی کے لیے سیٹلائٹ نظام موجود ہے۔ جو کہ ہزاروں میل دور سے سمندروں کی تہہ تک نظر رکھ سکتا ہے۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے مقابلے میں یہ ممالک بہت آگے ہیں دنیا بھر کے موبائل فونز انٹر نیٹ ، کمپیوٹر اور کمیونیکیشن کے پروگرام پوری طرح ان کی مٹھی میں ہیں۔ اس کے باوجود ہماری آئی ایس آئی قابلیت ، اہلیت ، کارکردگی ، پلاننگ بلکہ ہر شعبہ میں پیشہ وارانہ مہارت میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ اور صرف آئی ایس آئی اور پاک فوج ہی ہیں جن کی وجہ سے آج اس ملک کا وجود سلامت ہے۔ ہر محب وطن پاکستانی اپنی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ارو پاک فوج پر فخر محسوس کرتاہے اور دل و جان سے ان اداروں کی قدر کرتا ہے۔ اور ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان اداروں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہے۔
 

Malik Tahir
About the Author: Malik Tahir Read More Articles by Malik Tahir: 27 Articles with 21152 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.