صحت مند پنجاب اور ترقی سے مزین ۔۔۔۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال جھنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صحت مند پنجاب ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کے توسیعی منصوبوں کی تکمیل سے مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے انقلابی تبدیلیاں رونماہوئیں یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی شاندار کارکردگی اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے اعتراف میں حکومتی اور عوامی سطح پرانتظامیہ کی پذیرائی کی جارہی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کوISO-9001:2015 اور ISO-140001:2015سرٹیفائیڈکا اعزازبھی حاصل ہوا جو کہ ہسپتال انتظامیہ، نرسنگ سٹاف اور دیگر عملہ کا محنت اور جانفشانی سے ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہسپتال کی کامیابی کی دلیل ہے۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ پورے پنجاب میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کو جو آج مقام حاصل ہوا ہے اس کی مثال جھنگ کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔حکومت پنجاب نے اس بات کو محسوس کیا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت کے شعبہ کو صحت مند ہونا چاہیے جس کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز اور دیہی و بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے خصوصی توجہ دی رہی ہے ۔حکومت پنجاب کے ہیلتھ کنونشن 2017ء کے انعقاد سے جھنگ کی عوام کو حکومتی ریلیف بارے خاطر خواہ آگاہی حاصل ہوئی ہے جسے علاج معالجہ اور دیگر مفت سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے ایک تاریخی اقدام قراردیاگیا۔حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے بجٹ میں دو گنا اضافہ کیا ہے جس کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک براہ راست پہنچ رہے ہیں اورخدمت خلق کے جذبہ کے تحت مریضوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی میں کبھی کمی نہیں آنے دی جائیگی اورحکومت پنجاب کے ویژن کو احسن طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے شب و روزلگن اور جانفشانی سے صحت کے شعبہ کی ترقی کے مشن کوبھرپور اندازمیں جاری رکھا جائیگا۔حکومت پنجاب نے عوام کی امنگوں پر پور ا اترنے کیلئے شعبہ صحت کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر ممکن انقلابی اقدامات کئے ہیں جس کی بدولت جدیدطبی آلات سے آراستہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار دکھائی دیتاہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر صحت پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی سیکرٹری علی جان خان کے صحت مند پنجا ب کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کی عمارت، باتھ روم اور فارمیسی کی توسیع و اپ گریڈیشن ، مجموعی تزئین و آرائش،مریضوں کیلئے اضافی بیڈزکی فراہمی ،آؤٹ ڈوراور ان ڈور مریضوں کو تمام درکار ادویات کی مفت فراہمی، شعبہ بیرونی مریضاں کو تمام درکار ادویات کی مفت فراہمی کے حوالہ سے اضافی کاؤنٹرز، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، آپریشن تھیٹروں اور دیگر شعبوں میں جدید مشینری کی فراہمی سمیت مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے انتہائی کم وقت میں مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ پنجاب بھر کے تمام ہیلتھ مراکز اور ہسپتالوں کوجدیدمشینری اور اضافی وسائل کی فراہمی سے اپ گریڈ کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور مزید توسیع و ترقی کے منصوبے تیز رفتاری سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ سنگین امراض میں مبتلامستحق اور ضرورت مند افرادکو جدید علاج معالجہ کی مفت سروسز فراہم کرنے کیلئے پنجاب ہیلتھ کارڈ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے ۔حکومت پنجاب نے عالمی فلاحی تنظیم کے اشتراک سے پنجاب کے تین اضلاع جھنگ، ساہیوال اور خانیوال کی شعبہ زراعت اور کاٹن انڈسٹری سے وابستہ خواتین ورکروں کی آنکھوں کی بنیادی بیماریوں سے لیکر انکی بینائی کی حفاظت اور بحالی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پراجیکٹ کے تحت ڈی ایچ کیواور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں آنکھوں کے علاج معالجہ اور سرجری کے جدید آلات اور مشینری ، لینزز اور درکار ادویات فراہم کر دی گئی ہیں جہاں پرہسپتالوں کا شعبہ آئی کا عملہ مکمل طورپر تربیت یافتہ اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کرآنکھوں کے مریضوں کی بھرپور انداز میں خدمت کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ولولہ انگزیز قیادت میں پنجاب بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی آئی ڈیپارٹمنٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے اوراس ضمن میں گزشتہ سال 2017ء کی کارکردگی اور فراہم کی گئی سہولیات کے حوالہ گزشتہ سال کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اضافی طورپر ایک گرین آئی ڈیپارٹمنٹ میں ایک گرین لیزر سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔ اسی طرح دو الیکٹروٹل اینالائزر،چار عدد نئی جدید ای سی جی مشین ، تین عدد جنریٹر، دو عددپیشنٹ مانیٹر،ڈیجیٹل ایکسرے سسٹم کے آغازکے علاوہ ، مریضو ں کیلئے نئے سو بیڈز کی فراہمی کی گئی ۔ اس دوران ہسپتال کے شعبہ بیرون مریضاں اور فارمیسی کی توسیع کے ساتھ کیو ایم ایس سسٹم کے تحت کمپیوٹرائزڈ کرکے چار کاوئنٹرز کی بجائے گیارہ کاؤنٹر تک توسیع کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ علیٰحدہ یورالوجی ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے اور چلڈرن وارڈ میں بچوں کیلئے نرسری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جبکہ ہسپتال کے مریضوں اور لواحقین کے بیٹھنے اور انتظار گاہ میں بھی توسیع کی گئی ہے۔اس موقع پر موجود میڈکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹرنے بتایا کہ گزشتہ سال 2017ء کے دوران شعبہ بیرون مریضاں میں 9لاکھ63ہزار403مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا جبکہ 80ہزار375مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران 43ہزار807مریضوں کے ایکسرے ، 9ہزار440مریضوں کا سٹی سکین جبکہ 25ہزار309مردو خواتین مریضوں کے الٹرا ساؤنڈ کئے گئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2017ء کے اختتام تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 2لاکھ13ہزار692مختلف قسم کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ہسپتال میں سرجیکل سروسز کی فراہمی کے حوالہ سے ڈی سی نے بتایا کہ گزشتہ سال کے اختتام تک 1303خواتین مریضوں کو نارمل ڈلیوری جبکہ1960کے آپریشن کئے گئے جبکہ شعبہ آئی ، آرتھواور یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ 9427مریضوں کے مختلف نوعیت کے آپریشن بھی کئے گئے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ضلع کے سب سے بڑے پبلک ہسپتال میں مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولیات بروقت پہنچانے کا سہرا جہاں پنجاب حکومت کے سر ہے وہاں ہسپتال انتظامیہ ، ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف بھی مبارکبا د کے مستحق ہیں جنہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالہ سے اپنا اہم کردار ادا رکے ضلع کا نام روشن کیا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abid Rasheed
About the Author: Abid Rasheed Read More Articles by Abid Rasheed: 2 Articles with 1416 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.