یقیناً بعض اوقات روایتی تصاویر دلچسپ ہوتی ہیں لیکن فضا
سے لی جانے والی تصاویر بھی کسی سے کم نہیں ہوتی- کبھی کبھی فضا سے کیمرے
کی آنکھ وہ مناظر بھی دکھا دیتی ہے جو انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہوتے
ہیں- ہم بات کر رہے ہیں فضا سے لی جانے والی چند ایسی حیرت انگیز اور چونکا
دینے والی تصاویر کی جو دنیا کے مقبول اور معروف مقامات کی ہیں- مختلف
مقامات کے یہ دلچسپ اور حیرت انگیز فضائی مناظر انسان کو تھوڑی دیر کے لیے
اپنے اردگرد کے ماحول سے بیگانہ کردیتے ہیں- ان دلچسپ تصاویر کو کھینچنے کے
لیے ہیلی کاپٹر٬ غباروں یا پھر ڈرون کا سہارا لیا گیا ہے-
|
|
یہ الاسکا اور کینیڈا کے آرکٹک خطے کی ایک خوبصورت تصویر ہے جس میں ایک
برفانی ریچھ کو دو گلیشیر کے درمیان اچھلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-
|
|
روس کے شہر ماسکو میں واقع ایک فلک بوس عمارت جس کی بلندی 337 میٹر ہے- اس
عمارت میں نصب شیشے میں شہر کا نظارہ انتہائی دلچسپ معلوم ہوتا ہے-
|
|
Kefalonia جزیرے پر واقع یہ گڑھا بنیادی طور پر ایک غار ہے جس میں خوبصورت
جھیل بھی قائم ہے- اس مقام کو Melissani جھیل یا پھر Melissani کے نام سے
بھی جانا جاتا ہے-
|
|
ایک پرندے کی نگاہ سے دیکھیں تو دبئی ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت اور پرکشش
معلوم ہوتا ہے جہاں لاتعداد فلک بوس عمارات موجود ہیں-
|
|
ویتنام کے صوبے Bac Lieu میں آپ کو کئی غیر معمولی اشیاﺀ دکھائی دیں گی- یہ
سفید نمک کے چھوٹے چھوٹے پہاڑ ہیں-
|
|
اگر آسمان سے اس منظر کو دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسان
کینو یا پھر آڑو جمع کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک marigolds نامی پھول
ہے جو کہ شمالی اور جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے- لیکن دنیا کے مختلف
حصوں میں مقبول ہے-
|
|
یہ ڈومینیکن ری پبلک کے Tropical Island Beach کا ایک فضائی منظر ہے- اس
پرکشش ساحل پر کجھوروں کے درختوں کے علاوہ سیاحوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں
بھی موجود ہیں-
|
|
خشک اور شکستہ مٹی پر کیا واقعی کشتی چلائی جاسکتی ہے٬ درحقیقت یہ نظروں کا
دھوکا ہے- یہ Burke جھیل ہے جس میں سے یہ کشتی گزر رہی ہے جبکہ جھیل کی سطح
کسی خشک اور شکستہ مٹی کی مانند دکھائی دیتی ہے-
|
|
یہ Iceland Gullfoss کا مقبول ترین آبشار ہے جس کا نظارہ سحر انگیز ثابت
ہوتا ہے- اس آبشار پر قوس و قزاح کا دلچسپ نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے-
|
|
پرتگال کے علاقے Algarve میں واقع شاندار سمندری ساحل تک پہنچنے کے لیے
باقاعدہ سیڑھیاں تعمیر کی گئی ہیں- ان سیڑھیوں کا خلا سے نظارہ انتہائی
دلچسپ ثابت ہوتا ہے- |