12 مہینوں کا انسان کی زندگی پر اثر

بچہ جس ماہ میں پیدا ہوتا ہے اُس ماہ کے اثرات بچے میں خدا کی طرف سے منتقل کئے جاتے ہیں ،بچہ جس ماہ میں پیدا ہو ،آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بچے میں کیا کیا خوبیاں ممکنہ طور پر ہو سکتیں ہیں اپنی بات کو سمجھانے کے لئے اور بات کو واضح کروں تا کہ اس بات کو سمجھنے میں آسانی ہو:

جنوری
جو لوگ جنوری میں پیدا ہوتے ہیں وہ اپنا کام خود کرنے کے عادی ہوتے ہیں ایسے افراد کو اپنے والدین سے بہت لگاؤ ہوتا ہے اسی وجہ سے یہ اپنے والدین کے لاڈلے ہوتے ہیں اور اپنے بہن بھائیوں کی فکرزیادہ نہیں کرتے اور ان لوگوں کو نئی چیز سیکھنے کا شوق ہوتا ہے۔

فروری:
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد بہت تخلیقی ہوتے ہیں ،ان افراد کے بہت سارے دوست ہوتے ہیں اور ان کو دوست بنانے کا شوق بھی ہوتا ہے یہ افراد جذبات کا اظہار اچھے انداز میں کرتے ہیں۔

مارچ:
مارچ میں پیدا ہونے والے افراد بہت شرمیلے ہوتے ہیں اور ہر بات دل میں چھپانے والے بھی ہوتے ہیں ان افراد کا جو بھی اعتبار توڑ دے پھر وہ اس شخص کا اعتبار نہیں کرتے۔

اپریل:
اگر آپ ہر وقت جلدی میں ہوں تو اس کا مطلب آپ اپریل میں پیدا ہوئے ہیں ،اپریل میں پیدا ہونے ولے افراد ساری توجہ اپنی طرف رکھتے ہیں ۔

مئی:
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد ہمیشہ خوابی دنیا میں رہتے ہیں ،ان افراد کے مستقل کی پلاننگ ہوتی ہے،مئی کے ماہ میں پیدا ہونے والے افراد اچھے دوست بھی ثابت ہوتے ہیں۔اور یہ لوگ اپنی ہر بات دوستوں سے شیئر کرتے ہیں۔

جون:
جون میں پیدا ہونے والے افراد بہت حساس ہوتے ہیں ،ان افراد کا مزاج بہت نرم اور دھیما ہوتا ہے ،لوگوں کو ان کی باتیں سننا اچھا لگتا ہے

جولائی:
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد بہت ہنسی مذاق کرنے والے ہوتے ہیں،یہ لوگ زیادو دوست نہیں بناتے پر جس کو اپنا دوست بناتے ہیں اُن کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔

اگست:
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد بہت شرارتی ہوتے ہیں ،ان کے اندر بہت زیادہ قائدانہ صلاحیتیں موجود ہوتیں ہیں اس وجہ سے لوگ ان کی بہت عزت بھی کرتے ہیں۔

ستمبر:
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد بہت سلیقہ مند ہوتے ہیں ،بہت صفائی پسند ہوتے ہیں اور ان کو ہر چیزPerfect چاہئے ہوتی ہے۔

اکتوبر:
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد کو نئی چیزیں سیکھنے کا شوق ہوتا ہے ،یہ افراد بہت باتونی ہوتے ہیں ،اور بہت زیادہ موج مستی کرنے والے بھی۔یہ افراد اپنی زندگی کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔

نومبر:
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد اپنی باتیں اپنے تک محدود رکھتے ہیں،یہ لوگ مختلف چیزوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں،اور یہ افراد اپنی فیملی کے لئے بہت کچھ کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

دسمبر:
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد حکم پسند نہیں ہوتے،وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی شخص اُن پر حکم چلائے۔یہ افراد بہت سے افراد کو جانتے ہیں لیکن باتیں اپنی پسند کے لوگوں سے کرتے ہیں۔

مہینے کا بچے کی شخصیت پر اثر ہوتا ہے،جو باتیں اس آرٹیکل میں بیان کی گئیں ہیں ممکن ہے وہ تمام افراد میں نظر نہ آئیں کیوں کے یہ سب ایک حد تک لکھا گیا ہے اگر انسان اپنے بارے میں قدرتی خصوصیات کے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو پھر دقیق انداز میں اُس کو اپنا زائچہ بنوانا چاہئے،تا کہ اُس کو اپنے تمامStarsکی پوزیشن کا صحیح علم ہو سکے،جس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔مزید معلومات کے لئے آپ اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:0334-3960921

Raza Shahid
About the Author: Raza Shahid Read More Articles by Raza Shahid: 162 Articles with 237903 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.