ایکسکیوزمی

گورے کے ہم پر بہت سے احسانات ہیں،،،اس نے ہمیں جنگ دی،،بم دئیے،،،
خیرات دی،،،درگز دیں،،،جینز دی،،،ٹی شرٹ دی،،،جولیا رابرٹس دی،،جینیفر لوپز
دی،،،

اور کچھ ایسے الفاظ دئیے،،جس نے سمندر کوکوزے میں بند کردیا،،،جیسے
کوئی بندہ آپ کے لیے دن رات ایک کردے،،،اور آپ صرف،،،‘‘تھینکس‘‘ بول
کے سائیڈ سے نکل جاؤ،،،

اسی طرح آپ پوری رات حلیم پکائیں،،اور وہ صبح اس میں اک بار پھرنمک ڈال
کے حلیم کا ستیاناس مار دے،،،
یا آپ بڑی محنت سے اپنی وائٹ شرٹ دھو کر پریس بھی کردیں،،،اور وہ اس کو
داغ دار کردے،،،اور کہے،،،‘‘سوری‘‘،،،اس طرح اپنے سارے گناہ دھلوا لے،،،اور
سوری بھی مسکرا کر کرے،،،یعنی جلتی پر تیل ڈالے،،،

اس طرح اک ورڈ ہے،،،ایکسکیوزمی،،آپ ٹرین میں اور وہ بھی پاکستانی ٹرین میں
سفر کررہے ہوں،،،یہ تصور ہی کتنا ہولناک ہے ،،،کہ،،،آپ پاکستان ریلوے کی
اکنامی کلاس میں سفر کررہے ہوں،،،
پورےجہان کی دھول مٹی آپ کے منہ،،،بالوں،،اور کپڑوں پر چار چاند لگارہی ہو

اس پرٹرین میں جہاں پینتالیس لوگوں کی کپیسٹی ہوتی ہےاس میں لگ بھگ
دو سو پچاس بندہ ٹھونسا ہوا ہو،،،،
یا یوں کہہ لیجئے،،،لوگ ایسے اک دوسرے پر لدے ہوتے ہیں،،،جیسے الماری،،،
میں کپڑے اک دوسرے پر تہہ در تہہ پڑے ہوتے ہیں،،،

سمجھ نہیں آتی کہ آپ کا منہ کونسا ہے اور پاؤں کونسا ہے،،،چھینک آپ کو،،،
آتی ہے،،،آپ ناک ساتھ والے مسافر کی پکڑ لیتےہیں،،،
مٹی دھول سےچہرہ ایسے ہولناک ہوجاتا ہے ،،،کہ بچے اپنی ہی ماؤں کو چڑیل
سمجھ کر چینخیں مار مار کر گودوں سے چھلانگ مار لیتے ہیں،،،وہ تو ان کے
ابا ہوتے ہیں،،،جو بچوں کو سینے سے چمٹا کر ان کو تسلی دیتے ہیں،،،‘‘بیٹا کوئی
بات نہیں،،قسم سے یہ امی ہیں،،جلدی میں ایسی ہی امی ملی ہیں،بیٹا تو جلدی
نہ کرنا،،،بیٹا اپنے ابا کا حوصلہ دیکھو،،،کبھی چینخ مار کے آپ کی گود میں آیا
وہ کیا،،،‘‘

ہاں اگر آپ لمبے سفر کے بعد کوئی کہے،،،ایکسکیوزمی،،،اور آپ کو پرے دھکیل
کر آپ کی جگہ بیٹھ جائے،،،
چونکہ وہ ایکسکیوزمی کہہ چکا ،،،اسی لیے آپ کو پرے ہونا ہی پڑے گا،،،اگر وہ
کہے،،،بھائی جی پراں ہو (ادھر ہونا ذرا) ،،،تو آپ کہوگے،،،‘‘دفع ہو‘‘،،،

اگر آپ لائن میں تین گھنٹوں سے کھڑے ہوں،،،کوئی کہے،،،ایکسکیوزمی،،،!!! اور
آگے نکل جائے،،،

تو اسی طرح آپ پسینے میں شرابور بس میں ڈنڈا پکڑ کے سہانے سپنے ،،،دیکھ،،،
رہے ہوں،،،کوئی آپ کو ذرا سا دھکا دے،،،کہے ایکسکیوزمی،،،اور آپ کے جوتے
پر اپنا ہاتھی سا بھاری پاؤں رکھ کر آگے نکل جائے،،،

اسی طرح کوئی کالو کا ابا اپنا کالو آپ کے حوالے کر کے کہے،،،ایکسکیوزمی،،،!!! ذرا
میرے لال کو دیکھنا،،،میں ابھی آیا،،،

میرا خیال ہے کہ گورے کا تھینکس،،،کہ اس نے میجک ورڈ ایکسکیوز می،،،ایجاد،،
کیا،،،آپ کالو کو سنبھالیے،،،،پلیز،،،ایکسکیوزمی،،،،!!!!!
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254300 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.