کائنات کا خالق و مالک،انسانوں کا معبود،عقل انسانی میں
نہ آنے والا ،خدا،70 ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والا،انسان بت پرست ہے مانگ
بت سے رہا ہے دے خدا رہا ہے،کوئی سورج کی کرنوں سے مانگتا ہے دیتا خدا
ہے،کوئی چاند کی چاندنی سے مانگتا ہے دیتا خدا ہے،کوئی کسی سے نہیں مانگتا
لیکن دیتا خدا ہے،کیونکہ دنیا اپنی بندگی بھول گئی لیکن خدا اپنی خدائی
نہیں بھولا،اے خدا تیرا شکر ہے کہ ہمیں مسلمان بنایا آج اس آرٹیکل کو پڑھنے
کے بعد آپ کو اندازہ ہو گا کے ہم اس دنیا میں اتنا کھو چکے ہیں کہ خدا کو
بھول گئے ،صرف اپنی فکر میں لگے ہیں کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں اور آپ کیسے
باقی ہیں؟یاد رکھیں کائنات میں اﷲ کے نظام نے ہمیں باقی رکھا ہوا ہے وہ
نظام کیا ہے ذرامختصراً سمجھ لیں-
’’ہماری زمیں انسانوں کے حجم سے 30 کھرب بڑی ہے جب کہ ہمارا سورج زمین سے
10 لاکھ گنا بڑا ہے ،جس کے مقابلہ میں Etacarinae نامی سیارہ ہمارے سورج سے
30 کڑوڑ گنا بڑا ہے،VY Canismajoris نامی سیارہ ہمارے سورج سے ایک ارب گنا
بڑا ہے،جس کہکشاں میں ہم رہتے ہیں اس کا نام Milky Way Galaxy ہے اور اس
کہکشاں میں ہمارے سورج جیسے 300 ارب سے زائد سورج موجود ہیں ،اور یہ کہکشاں
اتنی بڑی ہے کے ہم کسی ایسی چیز میں سوار ہوں جو ایک سیکنڈ میں 30 لاکھ
کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرے یعنی ایک سیکنڈ میں زمین کے 7 چکر لگائے تو اس
کو بھی ہماری کہکشاں کو پار کرتے کرتے ایک لاکھ سال لگ جائیں گے اندازہ ہوا
کہ ہماری کہکشاں کتنی بڑی ہے آئیے ہم آپ کو ایک پڑوسی کہکشاں میں لے جاتے
ہیں جس کا نام Andromeda ہے جو ہماری کہکشاں سے دو گنی ہے،یعنی 2 لاکھ نوری
سال وسیع و عریض ہے لیکن یہ بھی چھوٹی ہے،Galaxy M81 نامی کہکشاں 60 گنا
بڑی ہے ،ایک اور کہکشاں IC 1011 ہماری کہکشاں سے 600 گنا بڑی ہے،اور جس طرح
ستاروں سے کہکشاں بنتی ہے اسی طرح کہکشاؤں سے Cluster بنتے ہیں ،اور جس
Cluster میں ہماری کہکشاں باقی ہے اُس کا نام Vego Cluster ہے اور اس ایک
Cluster میں 47 ہزار کہکشائیں ہیں اور معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا جب یہ
Cluster ملتے ہیں تو ایک Super Cluster بناتے ہیں اور جس Cluster میں ہم
رہتے ہیں اس کام نام Local Super Cluster ہے،اور اس Cluster میں 100 کے
قریب Cluster ہیں ،اور اس Super Cluster کی طرح ایک کڑور Cluster کائنات
میں موجود ہیں جو ایک عظیم جال میں معمولی نقطوں کی مانند نظر آتے ہیں ،اگر
انسان صدق دل سے اﷲ کی عبادت کرے،تو اﷲ اُس کے لئے اس نور کے جال سے ہونے
والے فوائد سے آگاہ کر سکتا ہے کیونکہ اﷲ کے اس بنائے ہوئے جال میں دنیا
والوں کی ہر مشکل کا حل موجود ہے،ایمان لانا ہمارا کام ہے ہماری مشکلوں کو
حل کرنا بے شک اﷲ کا کام ہے۔
اس آرٹیکل کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعدسوچیں کہ اﷲ نے اس کائنات کو کیسے
بنایا ہے،بے شک اﷲ کی قدرت اور حکمت دیکھ کو جب بھی آپ اﷲ کو سجدہ کریں گے
اور اﷲ کی قدرت اور حکمت کے بارے میں سوچیں گے تو بے شک دل سے یہی بات کہیں
گے ’’واہ رے خدا کیا بات ہے‘‘
نوٹ:اس آرٹیکل کو youtube پر سنا تھا ،ان باتوں کی تحقیق کی صحیح لگیں تو
آرٹیکل لکھا۔نوٹ فرما لیں
|