کون کہتا ہے،،،پاکستانی قوم بزنس مائنڈڈ نہیں،،،ضروری نہیں کہ ،،،ہم
نے
ایم بی اے،،،بی بی اے،،،بزنس ایڈمنسٹریشن میں کوئی ڈگری لے رکھی ہو
ہماری یہاں کا پڑھا لکھا،،،یا،،،ان پڑھ ہر کوئی کاروبار میں بہت تیز ہے،،،ایسا
تیز کہ دنیا میں ان کی مثالیں دی جاتی ہیں۔
آپ کو ہماری بات سمجھ نہیں آرہی شاید ،،چلیں ہم آپ کو سلیس اردو
میں سمجھائے دیتے ہیں،،،
آپ نے سنا ہوگا،،،پی آئی اے والے اسٹرائک پر تھے،،،اس کو دیکھتے ہی
ہمارے اندر موجود بنیا کا دماغ جاگ اٹھا،،،ساری ایئر لائنز نے اپنے کرائے
دوگنے کردئیے،،،
لوٹ مار ایسی مچائی کہ بندہ آسمان پر گیا ،،،یا،،،نہیں،،،مگر کرائے آسمان
پر پہنچا دئیے،،،
فیول سستا،،،ملازم سستا،،،موٹی پتلی ایئر ہوسٹس کی سیلری سیم،،،!!!
بہت سے مسافر اپنی لنگوٹ بچانے کوجہاز میں بیٹھنے کو تیارمگر کرایوں
میں اس قدر اضافہ کہ مسافروں کو لگا،،جہاز نہ سہی،،ائیر ہوسٹس تو ان
کی انعامی سکیم میں ہوئی کہ ہوئی۔
ہر چیز مہنگی،،،آئل شارٹ ہو،،،تو آئل مہنگا،،،پٹرول سستا ہو،،،تو پٹرول،،
غائب،،،
آج کی تاریخ میں کھانسی،،نزلہ،،،بخار اور ہارٹ پیشنٹ کی میڈیسنز میں
سات سے لے کر انسٹھ فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،،،ہسپٹل کے اطراف
کے میڈیکل اسٹورز سے میڈیسنز غائب کر دیں گئیں۔
کوئی موقع جانے نہیں دیتا
کوئی مسکراہٹ چہرے پر آنے نہیں دیتا
آج کا کام کل پر جانے نہیں دیتا
نوٹ کسی دوسرے کی جیب میں جانے نہیں دیتا
اب دیکھتے ہیں کہ بنیا،،،یا،،،اس کی حمایت یافتہ حکومت کس طرح سے
عوام کی جیب میں ڈاکہ مارے گی۔
تیار بیٹھا ہوں آج میں لٹ جانے کو
سوچتا ہوں کیابچا رکھا ہے لٹا دینے کو،،،،!!!
|