الله کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو راستوں میں پھرتے رہتے ہیں

حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا....!!

''ﷲ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو راستوں میں پھرتے رہتے ہیں اور ﷲ کی یاد کرنےوالوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔
پھر جہاں وہ کچھ ایسے لوگوں کو پالیتے ہیں جو ﷲ کا ذکر کرتے ہیں۔
تو ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں کہ آوٴ ہمارا مطلب حاصل ہوگیا۔
پھر وہ پہلے آسمان تک اپنے پروں سے ان پر امنڈتے رہتے ہیں۔
پھر ختم پر اپنے رب کی طرف چلے جاتے ہیں ..."

پھر ان کا رب ان سے پوچھتا ہے،
حالانکہ وہ اپنے بندوں کے متعلق خوب جانتا ہے۔۔۔
کہ میرے بندے کیا کہتے تھے؟
وہ جواب دیتے ہیں کہ "وہ تیری تسبیح پڑھتے تھے،
تیری کبریائی بیان کرتے تھے،
تیری حمد کرتے تھےاور تیری بڑائی کرتے تھے۔"

پھر ﷲ تعالٰی پوچھتا ہےکیا انھوں نے مجھے دیکھا ہے؟
کہا کہ وہ جواب دیتے ہیں نہیں،
وﷲ!" انہوں نے تجھے نہیں دیکھا۔"

اس پر ﷲ تعالٰی فرماتا ہے! " پھر ان کا اس وقت کیا حال ہوتا جب وہ مجھے دیکھے ہوئے ہوتے؟
وہ جواب دیتے ہیں کہ :"اگر وہ تیرا دیدارکرلیتے تو تیری عبادت اور بھی بہت زیادہ کرتے،
تیری بڑائی سب سے زیادہ بیان کرتے،
تیری تسبیح سب سے زیادہ کرتے۔"

پھر ﷲ تعالٰی دریافت کرتا ہے،
پھر وہ مجھ سے کیا مانگتے ہیں ؟
فرشتے کہتے ہیں کہ:
" وہ جنت مانگتے ہیں۔"
بیان کیا کہ ﷲ تعالٰی دریافت کرتا ہے کیا انہوں نے جنت دیکھی ہے؟
فرشتے جواب دیتے ہیں نہیں،
وﷲ:" اے رب ! انہوں نے تیری جنت نہیں دیکھی۔"

بیان کیا کہ ﷲ تعالٰی دریافت کرتا ہے ان کا اسوقت کیا عالم ہوتا اگر انہوں نے جنت کو دیکھا ہوتا؟
فرشتے جواب دیتے ہیں کہ:"اگر انہوں نے جنت کو دیکھا ہوتا تو وہ اس کے اور بھی زیادہ خواہش مند ہوتے،
سب سے بڑھ کر اسکے طلبگار ہوتےاور سب سے زیادہ اسکے آرزومند ہوتے۔"

پھر ﷲ تعالٰی پوچھتا ہے کہ وہ کس چیز سے سب سے زیادہ پناہ مانگتےہیں؟
فرشتے جواب دیتے ہیں "دوزخ سے"

ﷲ تعالٰی پوچھتا ہے کیا انہوں نے جہنم کو دیکھا ہے؟
وہ جواب دیتے ہیں" نہیں" ،
وﷲ!"انہوں نے جہنم کو دیکھا نہیں ہے۔"

ﷲ تعالٰی فرماتا ہے،
پھر اگر انہوں نے اسےدیکھا ہوتا تو ان کا کیا حال ہوتا؟

وہ جواب دیتے ہیں کہ :"اگر انہوں نے اسے دیکھا ہوتا تو اس سے بچنے میں وہ سب سے آگے ہوتےاور سب سے زیادہ اس سے خوف کھاتے۔ "

اس پر ﷲ تعالٰی فرماتا ہے کہ...!" میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کی مغفرت کی۔"

نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "اس پر ان میں سے ایک فرشتے نے کہا:" کہ ان میں فلاں بھی تھاجو ان ذاکرین میں سےنہیں تھا،
بلکہ وہ کسی ضرورت سے آگیا تھا۔"

ﷲ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے کہ "یہ (ذاکرین) وہ لوگ ہیں جن کی مجلس میں بیٹھنے والا بھی نامراد نہیں رہتا۔"

صحیح البخاری ۔حدیث نمبر۔6408- جلد7

تشریح:~ تلاوت قرآن مجید ومطالعہ حدیثِ نبوی وکثرت درود شریف سب ﷲ کےذکر کی صورتیں ہیں ۔
قرآن وحدیث کی مجالس وعظ منعقد کرنا بھی مراد ہے۔
یعنی قرآن پاک خود ذکر ہے۔

اس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ﷲ والوں کی صحبت میں بیٹھنا بھی مغفرت کا باعث بن جاتا ہے.
ایسی محفل جس میں ﷲ کا ذکر ہو رہا ہو وہاں نہ ذکر کرنے والے بلکہ ذکر سننے والے بھی ﷲ کی رحمت کے سائے میں ہوتے ہیں اور مغفرت پانے والوں میں شمار ہوتے ہیں.
سبحان ﷲ....

ﷲ تعالی ہمیں بھی صبح و شام اپنا ذکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین
صحیح البخاری ۔ جلد۔7 (حدیث نمبر۔6408)
 

Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 92 Articles with 271988 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.