5فروری پاکستانی قوم کیلیئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس
دن تمام اہل وطن اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اس دن کا
آغاز 1990میں کیا گیا تھا اور آج تک اس دن کو نہایت ہی مخصلانہ طریقے سے
منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد کشمیر کے عوام کی حمایت اور اس خطے
میں آزادانہ جدوجہد کو تسلیم کروانا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں اس دن
عام تعطیل ہوتی ہے اور اس حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے
اور تاکہ دنیا کو یہ پیغام مل سکے کہ پاکستانی قوم ہر لحاظ سے اپنے کشمیر ی
بھائیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے 1990سے لیکر آج تک اس دن کو نہایت ہی جوش و
جزبے سے اور سرکاری سطح پر منایا جاتاہے اس دن اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں
سے زنجیریں بنائی جاتی ہیں جن کا مقصد کشمیری عوام کی حوصلہ افزائی کرنا
ہوتا ہے پاکستانی عوام شروع دن سے ہی کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے
ہوئے ہیں اور ہر سطح پرکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف
آواز بلند کر رہے ہیں بھارتی مظالم کی وجہ سے کشمیری اپنے ہی ملک میں غیروں
کی طرح غیر محفوظ ہیں ان کو ان کا بنیادی حق کیوں محروم رکھا گیا ہے کیا ان
کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ آزاد فضاوں میں سکھ کا سانس لے سکیں بھارت آئے
روز کشمیر میں اپنے مظالم بڑھاتا چلا جا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی
قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کیے چلا جا رہا ہے جوں جوں کشمیر میں بھارتی
مظالم بڑھتے چلے جا رہے ہیں اسی طرح کشمیری عوام میں بھی مقابلے کا جزبہ
بڑھتاجا رہا ہے اور وہ بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں کشمیری
عوام حصول آزادی کیلیئے ہر طرح کی قربانیاں دے رہے ہیں ان کے حوصلے بلند
ترین ہوتے جا رہے ہیں وہ بھارتی مظالم ظلم و ستم اور جبر کے سامنے سیسہ
پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں تحریک آزادی کشمیر میں بھی دن بدن تیزی آتی جا
رہی ہے پاکستانی حکومت اور عوام کے دلوں میں بھی اپنے کشمیری بھائیوں
کیلیئے جزبات اور ہمدردی میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے اور وہ ہر سطح پر
بھارت کی کشمیری کے حوالے سے پالیسیوں بھارتی مظالم کو عالمی انصاف کے
اداروں تک آگاہی دے رہے ہیں تا کہ دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا سکیں
دوسری طرف عالمی برادری بھی مسئلہ کشمیر سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں
جس کے باعث بھارت یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ کشمیر میں جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ
درست ہے کوئی دن ایسا نہیں گزر رہا ہے جس دن کوئی ماں کا لعل اس سے جدا نہ
ہو رہا ہو جوان بیٹیوں کی عزتیں پاش پاش ہو رہی ہیں لیکن عالمی انصاف کے
ادارے اس طرف کوئی دھیان نہیں دے رہے ہیں کیا کشمیریوں کا یہ جرم ہے کہ وہ
آزادی مانگ رہے ہیں جو ان کا بنیادی حق ہے پاکستان مسئلہ کشمیر پر ہر طرح
کی لچک کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن بھارت اس سے ناجائزفائدہ اٹھا رہا ہے
بھارت بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں کے رشتہ کو کمزور کیا
جائے لیکن پاکستان اور کشمیریوں کا رشتہ کسی مفاد کے تحت نہیں بلکہ لا الہ
الﷲ کی بنیاد پر ہے جوکسی بھی صورت کمزور اور ختم نہیں ہو سکتا ہے کشمیریوں
کے ساتھ اظہار یکجہتی میں پاکستان کو بقا ہے پاکستان مسئلہ کشمیر کی اہم
فریق ہے جس طرح پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھا رہا ہے اسی طرح
کشمیری بھی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھا رہے ہیں بھارت کی کشمیر میں
کوئی حثیت نہیں ہے اس کی وہاں پر حثیت صرف ظلم و جبر کی ہے بھارت کشمیر یوں
میں دراڑیں ڈالنے کیلیئے ہر طرح کے حربے استمعال کر رہا ہے وہ کشمیر میں
دہشت گردانہ پالیسوں پر عمل پیرا ہے بھارت چاہتا کہ کشمیری سرنڈر کر جائیں
لیکن الﷲ کے فضل و کرم سے ایک دن ایسا آ جائے گا کہ بھارت کو وہاں سے سرنڈر
ہونا پڑ جائے گاپاکستان میں یوم اظہار یکجہتی کیلیئے تیاریاں اپنے زوروں پر
ہیں پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں سے بھر پور طریقے سے ہمدردی کا
اظہار کریں گئے ہمیں اس موقع پر عہد کرنا ہو گا ہمیں ہر سطح پر اپنے کشمیری
بھائیوں کی اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھیں گئے الﷲ تعالی تمام مسلمانوں کو
اتفاق و اتحاد کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور الﷲ پاک سے یہ دعا ہے کہ وہ
فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی نصیب فرمائیں |