پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار قاضی
واجد دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔
قاضی واجد 26 مئی 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے کیرئیر کا
آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور وہ 25 سال تک ریڈیو سے منسلک رہے-
|
|
قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد مشہور اور کامیاب ڈراموں میں اپنے
فن کے جوہر دکھائے اور اس کے علاوہ انہوں نے کئی پاکستانی فلموں میں بھی
کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
قاضی واجد نے خدا کی بستی میں راجا کا کردار ایسا نبھایا کہ ہمیشہ یاد رہے
گا جبکہ تنہا تنہا، دوراہا، سوتیلی، ہوائیں ، مرزا غالب بند روڈ پر، کنارہ
مل گیا ہوتا، تعلیم بالغاں ، دھوپ کنارے ، آنگن ٹیڑھا، مہندی قاضی واجد کی
یادگار سیریلیز رہیں ۔
قاضی واجد نے ابتدائی تعلیم لاہور سے ہی مکمل کی جبکہ 1956 میں ریڈیو
انڈسٹری میں قدم رکھا جبکہ بعد ازاں ٹیلی وژن انڈسٹری سے منسلک ہوگئے۔
|
|
پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات پر حکومت کی جانب سے 1988 میں قاضی واجد کو
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔
قاضی واجد کو ان کی 60 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں اعتراف کمال بھی ملا ،
قاضی واجد کے انتقال پر ٹی وی اور فلمی کی انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ۔
|