تحریر۔۔۔محمد ندیم عباس میواتی
ہر انسان کے اندر خداداد صلاحیتیں پوشیدہ ہوتی ہیں اب یہ اس پہ منحصر ہے کہ
وہ اپنی صلاحیتیں کس طرح ،کس فن میں استعمال کرتا ہے کچھ لوگ اپنی صلاحیتیں
برائی کے استعمال میں لاتے ہیں اور اپنے فن میں ناقابل تسخیر حدتک چلے جاتے
ہیں۔۔کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کو اچھائی کیلئے بروکار لاتے ہوئے کئی نسلوں تک
کی ابیاری کر جاتے ہیں بالخصوص ادب کا فن ،ادیب کی پہچان اس کی ذات نہیں اس
کا سرمایہ اسکی تصانیف ہوتی ہیں اس کے الفاظ اس کے جذبات ،احساسات ،اچھائی
وبرائی کا عکس وترجمان ہوتے ہیں۔۔۔میرے زیر مطالعہ متعدداصلاحی ،معاشرتی آپ
بیتیوں کا مجموعہ بنام’’ تہمارا ساتھ جو ہوتا‘‘کتاب ہے جو میرے مربی قلم کے
شہکار معروف کہانی نویس عزت آب محترم مقصود احمد بلوچ کی ہے موصوف نے اپنی
کہانیوں کا آغاز 2000 ء سے شروع کیا تھا اب تک پاکستان کے نامور ڈائجسٹ سچی
کہانیاں ،ریشم جواب عرض، دکھی کہانیاں آڈیوٹائمز ہلال میگزین وغیرہ میں لکھ
رہے ہیں موصوف کو کہانی نویسی پر مکمل دسترس حاصل ہے اپنی کہانیوں میں اردو
گرائمر ،علامات، تخیل و تشبیہات و اشارات کا ایسا جادو جگاتے ہیں کہ قارئین
کی سانسیں اکھڑنے لگتی ہیں اور انکی انداز بیان پر عش عش کر اٹھتے ہیں
موصوف نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر لکھا اور باکمال لکھا ہے جس کی بنا پر
موصوف نامور ڈائجسٹ ریشم اور سچی کہانیوں سے متعدد بار ایوارڈز بھی حاصل
کرچکے ہیں ریشم ڈائجسٹ کی ایڈیٹر آپی بشری مسرور اور جواب عرض کے ایڈیٹر
جناب ریاض احمد انکی قلم کے مداحہ خواں ہیں علاوہ ازیں میرے مربی مقصود
احمد بلوچ ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے اور اس وطن عزیز کے محافظ بھی ہیں-
بندہ ناچیزکی آشنائی موصوف سے سچی کہانیاں میں لکھتے ہوئے ہوئی ااس بات پر
خوشی اورفخر ہے کہ انکے ساتھ لکھنے کا موقعہ ملا اور ان کے دوست احباب کی
فہرست میں شامل ہوں میرے مربی کی کتاب’’تمہارا ساتھ جو ہوتا‘‘مختلف کہانیوں
کا مجموعہ ہے جس میں ہر پہلو پر لکھی گئی عمدہ کہانیاں ہیں جو پڑھنے والے
کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہیں نفسانفسی و مادہ پرستی کے دور میں ’’تمہارا
ساتھ جو ہوتا‘‘کا زرتعاون بہت مناسب ہے یوں توکتاب کی کوئی قیمت نہیں ہوتی
نہ ہی قیمت ادا کی جا سکتی ہے مگر صاحب تصنیف کی حوصلہ افزائی کے لئے کتاب
آپ کو 30%ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 280 روپے میں مل سکتی ہے۔
|