درود شریف کی فضیلت

حضرت سیدنا اُبی بن کعب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عرض کی: یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بکثرت درُود بھیجتا ہوں تو میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درُود پاک بھیجنے کے لئے کتنا وقت مُقرر کرلوں؟ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جتنا تم چاہو۔ میں نے عرض کی : چوتھائی- آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جتنا چاہو اگر تم اس سے زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے- میں نے عرض کی: نصف (یعنی آدھا)- آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جتنا چاہو اگر تم اس سے زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے- میں نے عرض کی: دو تہائی- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جتنا چاہو اگر تم اس سے زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے- میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں (دیگر وِرد و وضائف میں صَرف ہونے والا ) اپنا تمام وَقت آپ صلیٰ اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دُرُود پاک بھیجنے کے لئے مُقَرّر کرتا ہوں تو آپ صلّی اللہ علیہ وآلہِ وسلم نے فرمایا: تب تو تمہاری فکروں کو دور کرنے کے لئے کافی اور تمہارے گناہوں کے لئے کفارہ ہوجائے گا۔
(سنن تِرمِذی جلد ٤ ص ٢٠٧)
Muhammad Yousuf Attari
About the Author: Muhammad Yousuf Attari Read More Articles by Muhammad Yousuf Attari: 5 Articles with 27077 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.