فاٹا کا کے پی کے میں انضمام ضروری

فاٹا پاکستان کا حد سے زیادہ نظراندازکیا ہواعلاقہ ہے اور اس کا خیبرپختونخواہ کے ساتھ انضمام نہ صرف فاٹا کے80فیصد غریب عوام بلکہ 20 کڑور پاکستانیوں کے لیے بھی خوش آ یئند اور قابل فخر اقدام ہو گا۔ فاٹا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جسکی وجہ سے یہاں بجٹ کا سسٹم نہیں اور اس وجہ سے یہاں کا ہر تیسرا شخص اپنی زندگی غربت کی لکیر سے نیچے گزارنے پر مجبور ہے۔

پوری پاکستانی عوام، تمام سیاسی جماعتیں اور عسکری قیادت بھی فاٹا کا کے پی کے کے ساتھ انضمام چاہتی ہیں۔ مگر یہاں کی موجودہ حکومت، مولانا فضلل الرحمان اور اچکزٗئی اس انضمام کے خلاف ہیں جبکہ ان کا فاٹا کے ساتھ تعلق بھی نہیں اور نہ ہی وہ فاٹا کے رہائشی ہیں۔ صرف کےپی کے کی حکومت(عمران خان) کی مخالفت میں وہ اتنا آگے چلے گئے ہیں کہ انہیں فاٹا کے مستقبل سے بھی کوئی سروکار نہیں۔ یہ فاٹا کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے، لھذا مولانا فضلل الرحمان کو چاہیٗے کہ وہ اپنی سیاسی مخالفت کو بالائے طاق رکھتے ہوےٗ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانے کے لےٗ راہ ہموار کریں۔ تاکہ اس نظر انداز کیا ہوےٗ خطے کے لوگوں کو بھی صحت، تعلیم اور روزگار جیسی زندگی کی بہتر سہولیات میسرآ سکیں اوروہ بھی معاشرے کے کار آمد شہری بن کے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
 

Nabilah Ishaq
About the Author: Nabilah Ishaq Read More Articles by Nabilah Ishaq: 3 Articles with 1749 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.