عورت کا خط اور گورنر کی توبہ

احمد بن طولون عباسی خلیفہ مامون کی طرف سے مصر کا گورنر تھا- اس نے خودمختاری کا اعلان کردیا اور اس کا خاندان 37 برس تک مصر پر حکمران رہا- آغاز میں وہ ظالم تھا- ایک دن محل سے نکل رہا تھا کہ ایک عورت نے اس کے ہاتھ میں ایک خط تھما دیا- مضمون یہ تھا:

“اے احمد تمہارا کام عدل تھا٬ لیکن تم نے ظلم کیا- اﷲ نے تمہیں رحم و احسان کا موقع دیا٬ لیکن تم نے عوام پر قہر توڑ دیا- یاد رکھ کہ ہزاروں مظلوموں کی آہیں تمہارے تعاقب میں ہیں اور یہ تمہیں بھون کر رکھ دیں گی“-

احمد خط پڑھ کر کانپ اٹھا اور ظلم سے توبہ کرلی-

(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان)

YOU MAY ALSO LIKE: