بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد
90 مساجد بنا دیں۔بھارتی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کی شہادت
کے لیے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف 6ماہ بعد
ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔ وہ 90 سے زائد مساجد تعمیر کرا چکا ہے، اس کے
علاوہ دیگر 27 بلوائی بھی مسلمان ہوچکے ہیں۔
بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلیے انہوں
نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90سے زائد مساجد تعمیر
کیجاچکی ہیں۔ مسلمان ہونے کے مسلمان ہونے کے بعد محمد عامر مبلغ بھی بن گیا
تھا۔
بلبیرسنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بابری مسجد کے چھت پر
پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی اوروقت گزرنے کے ساتھ
ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھا اس لیے بلبیر سنگھ سے محمد
عامر بننے کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلیے 100 مساجد بنانے کا اعلان کیا
تھا۔
|