ہمارے یہاں متعدد چیزیں ضرور ایسی موجود ہیں جنہیں صرف
ایک حقیقی پاکستانی ہی سمجھ سکتا ہے- درحقیقت یہ ایسے دلچسپ تجربے ہیں جن
کا سامنا ہر پاکستانی کو اپنی زندگی ضرور کبھی نہ کبھی کرنا پڑتا ہے اور اس
وقت اس کے دل سے صرف یہی آواز نکلتی ہے “ لو لُٹ گئے “ - یہ لمحات کبھی بھی
اور کہیں بھی آسکتے ہیں اور یہ تجربات کیسے ہوتے ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے
ہیں-
|
|
اس وقت آپ کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل جاتی ہے جب آپ
اپنی سِم میں 100 روپے کا بیلنس لوڈ کرواتے ہیں اور جواب میں ٹیکس کاٹنے کے
بعد صرف آدھی رقم موصول ہوتی ہے- اور دل سے آواز نکلتی ہے “ لو لُٹ گئے“-
|
|
اس وقت آپ کے دل پر کیا گزرتی ہے جب آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا وہ نیا
پسندیدہ لباس مارکیٹ میں اب 50 فیصد رعایت پر دستیاب ہے جسے آپ نے صرف ایک
ہفتہ قبل ہی مکمل قیمت ادا کر کے خریدا تھا-
|
|
اکثر پاکستانیوں کا دل اس وقت رونے چاہتا ہے جب انہیں مہنگا موبائل خریدنے
کے باوجود بھی اس کے ساتھ ائیر فون نہیں مہیا کیے جاتے اور کہا جاتا ہے
ائیر فون کی قیمت علیحدہ سے ادا کرنا ہوگی- دل سے یہی آواز نکلتی ہے کہ “
کیا اب ائیر فون کے لیے اپنا گردہ بیچ ڈالوں؟“-
|
|
مقبول کمپنیوں کے زنگر برگر صرف اشتہارات میں ہی “ دیوقامت “ ہوتے ہیں٬
ریسٹورنٹ پہنچوں تو ان کا سائز صرف ہتھیلی جتنا بھی نہیں ہوتا- اور
پاکستانی دل کہہ اٹھتا ہے لو ایک بار پھر لُٹ گئے-
|
|
پیٹرول پمپ سے نصف ٹینک پیٹرول بھروائیں اور وہ ایک گھنٹے بعد ہی خالی
ہوجائے تو آپ کو زیادہ غصہ کس پر آئے گا؟ غصہ چاہے جس پر بھی آئے لیکن حل
صرف دوبارہ پیٹرول ڈلوانا ہی رہ جاتا ہے-
|
|
اس چیز کا تجربہ تو ہر پاکستانی کو لازمی ہوتا ہے کہ چپس کا پیکٹ کھولا
جائے تو اس میں 90 فیصد ہوتی ہے اور صرف 10 فیصد چپس موجود ہوتے ہیں- ویسے
اس پر بھی شکر ادا کیجیے کہ اتنے تو ہیں کم سے کم ورنہ کمپنیوں کا کیا
بھروسہ-
|
|
دل اس وقت کتنا دکھی ہوجاتا ہے جب آپ اپنے ایریا کی سب
سے بہترین بریانی خریدتے ہیں لیکن جب کھانے بیٹھتے ہیں تو اس میں آلو ہی
موجود نہیں ہوتا- |