الزامات کی زد میں آنے والے بالی ووڈ کے دس ستارے

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان بالی ووڈ کے ایسے پہلے یا واحد اداکار نہیں جو قانون توڑنے کے باعث خبروں میں نظر آتے رہتے ہیں۔ ایسے کون کون سے اداکار ہیں جو وقتاﹰ فوقتاﹰ مبینہ قانون شکنی کی وجہ سے شہ سرخی بنے۔
 

سلمان خان
سلمان خان کے خلاف 1998 میں جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون کے تحت دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان پر اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ نایاب ہرنوں کے شکار کا الزام تھا جس کے ثابت ہونے پر انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان پر 2002 میں باندرا کے علاقے میں ایک بیکری کے باہر فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر نشے کی حالت میں گاڑی چڑھانے کا الزام بھی ہے۔

image


جتیندر
ماضی کے مقبول اداکار جتیندر کے خلاف اس برس جنوری میں ان کی ایک کزن نے جنسی حملے کی رپورٹ درج کروائی۔

image


روینہ ٹنڈن
مارچ 2018 میں ایک مندر کے حکام نے شکایت درج کروائی کہ اداکارہ نے ایک اشتہار کی عکسبندی مندر کے اس علاقے میں کی ہے جہاں کیمرہ لے جانا ممنوع تھا۔

image


نواز الدین صدیقی
مارچ 2018 میں نواز الدین کی بیوی نے ان کے خلاف اپنی جاسوسی کرنے اور ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ نکلوانے کا الزام عائد کیا۔

image


سنجے دت
بالی ووڈ کے سنجو بابا ،غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے جرم میں سزا کاٹ چکے ہیں۔

image


شاہ رخ خان
’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کو بھی بھارت میں اپنی فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران کوٹا ریلوے اسٹیشن کی املاک کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ 2002 میں آئی پی ایل میچ کے دوران وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم ممبئی میں سکیورٹی حکام کے ساتھ بدتمیزی کے بعد اس اسٹیڈیم میں پانچ سال تک ان کے داخلے پر پابندی بھی عائد کی گئی۔

image


سورج پنچولی
بالی ووڈ اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی پر اداکارہ جیا خان کی خودکشی میں اعانت کرنے اور اکسانے کا الزام ہے ۔

image

شائنی آہوجا
اپنے کرئیر کی ابتدا میں کامیابیاں سمیٹنے والے اس اداکار کو اپنی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے کے جرم میں جیل کی سزا بھگتنا پڑی۔

image

مدھر بھنڈارکر
ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کے خلاف سن 2004 میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تاہم 2007 میں اس ماڈل کو ہدایت کار کو قتل کرنے کی سازش کرنے کے جرم کا مرتکب پایا گیا۔

image

گووندا
بالی ووڈ کے ڈانسنگ ہیرو گووندا پر اپنی فلم ‘ منی ہے تو ہنی ہے‘ کے سیٹ پر مداح کو تھپڑ مارنے کے الزام کا سامنا تھا ۔تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے 2017 میں ان پر درج کیس کو خارج کر دیا۔

image


Partner Content: DW

YOU MAY ALSO LIKE:

Bollywood actors are followed by millions of people in India. There is huge fan following of these stars. But there are many Bollywood actors having criminal records.