مفتی کفایت اﷲ اور مولانا ابوالکلام آزاد٬ کمبل میرے لیے ہے

مفتی کفایت اﷲ اور مولانا ابوالکلام آزاد اکھٹے سفر کر رہے تھے-

گاڑی کے جس ڈبے میں داخل ہوئے وہاں کوئی خالی نشست نہ پا کر مولانا آزاد نے اپنے کندھے سے کمبل اتار کر فرش پر بچھا دیا اور بولے “ آئیے مفتی صاحب تشریف رکھیے“-

مفتی صاحب نے حیرت سے کہا “ مولانا اتنا قیمتی اور عمدہ کمبل آپ نے فرش پر بچھا دیا!“

مولانا نے کہا “ مفتی صاحب٬ کمبل میرے لیے ہے٬ میں کمبل کے لیے نہیں“-

(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان)

YOU MAY ALSO LIKE: