یہ لوگ بھی صرف عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں

 میں دولت نہیں چاہتا شہرت نہیں چاہتا۔ صرف اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور باوقار ملک دینا چاہتا ہوں۔ خدا کے لیے اب تو بے بس انسانوں پر رحم کرو۔ مغربی٬ سرمایہ دارانہ جمہوریت دراصل طبقاتی آمریت ہے۔ معاشی مساوات کے بغیر حقیقی جمہوریت قائم ہو ہی نہیں سکتی۔ پاکستان اور بھارت کی جمہوریت بلکہ امریکہ اور یورپ کی نام نہاد جمہوریتیں بھی ایک ڈھکوسلا محض ایک ڈھونگ ہیں۔ اسی لیے پاکستان کے بالادست طبقے جن میں بیوروکریسی٬ وڈیرے٬ چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیاں وغیرہ اتنے سادہ نہیں ہیں جتنا آپ نے سمجھ لیا ہے۔ یہ لوگ پاکستان کو توڑ دیں گے مگر عوام کو کوئی سہولت نہیں دیں گے۔ یہ سب کچھ جو یہ کر رہے ہیں ان کے لیے تو ایک کھیل تماشے سے کم نہیں ہے لیکن پاکستان کے ٹوٹ جانے سے عوام کا بہت بڑا بھاری نقصان ہوگا ۔غیروں کی لڑائی لڑتے لڑتے اب تو ہماری بس ہوگئی ہے۔ پاکستان ٹوٹنے کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔ ہمارے لیے تو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ہے۔ بھاگ کر انڈیا جائیں گے یا افغانستان یا بحر عرب میں چھلانگ لگائیں گے۔ اتنا بڑا نقصان کہ کئی نسلیں روتی رہیں گی۔ لیکن پاکستان کے غافل لوگوں کو تو اس بات کا احساس تک نہیں ہے۔ اس بات کا اندازہ میں نے اس سے لگایا ہے کہ سوائے ہماری اپنی ویب کے کسی ٹی وی یا اخبار نے میرے ٹین بائے ٹین فارمولا کو نشر یا شائع نہیں کیا اور نہ ہی کسی فرد نے مجھے کوئی جواب دیا۔ اور نہ ہی عمران خان٬ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم سمیت کسی سیاسی پارٹی نے رابطہ کیا۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ لوگ بھی صرف عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔

میں نے آج سے دو سال پہلے ایک فارمولا FARMULA 10/10 پیش کیا تھا ۔ مگر کسی سیاسی پارٹی نے اسے نہیں اپنایا۔ دراصل یہ سب کے سب مفاداتی گروپس ہیں اور نورا کشتی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام جب تک اپنے اندر سے قیادت نہیں پیدا کریں گے اسی طرح پستے رہیں گے عوام کی قسمت بدل سکتی ہے پاکستان کی قومی خودمختاری بحال ہوسکتی ہے سیلاب زدگان مکمل بحال ہو سکتے ہیں۔

FARMULA 10 /10
عوام کے بے حد ہمدرد ڈالر ارب پتی سیاستدان - جان وارنے والے۔ زمین آسمان کے قلابے ملانے والے اور پاکستان کے سرکردہ دس ہزار امیر ترین لوگ اپنی دولت کا دس فی صد پاکستان کے لیے دیں۔ اور آئندہ کے لیے قرضے نہ لینے کا عہد کیا جائے۔ اور لوٹ مار بند کی جائے تو عوام کی قسمت بدل سکتی ہے۔ پاکستان کی قومی خودمختاری بحال ہو سکتی ہے عوام کا کچھ تو خیال ہونا چاہیے عوام کے ہمدرد ان ڈالر ارب پتی حکمرانوں کو اپنی دولت کا دس فیصدی جمع نہ کرانے والوں پر آئندہ پاکستان اور اس کے عوام سے کسی قسم کی منفعت حصل کرنا۔ کسی قسم کے الیکشن میں حصہ لینا۔ کسی قسم کا لائسنس حاصل کرنا ممنوع قرار دیا جائے۔
Shaukat Ali Khan
About the Author: Shaukat Ali Khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.