چند مشہور پاکستانی شخصیات کو جیل کیوں جانا پڑا؟

پاکستان کی چند مشہور شخصیات ضرور اپنے متعلقہ شعبے میں ہیرو قرار دی جاتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے- کئی ایسی نامور پاکستانی شخصیات جو ڈرامہ٬ ماڈلنگ٬ کرکٹ وغیرہ کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں٬ مختلف جرائم کی وجہ سے جیل کی ہوا کھا چکی ہیں- آج کے آرٹیکل میں آپ کو پاکستان کی چند ایسی ہی مشہور شخصیات کا ذکر پڑھنے کو ملے گا-
 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چار مایہ ناز کھلاڑی
بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ ایک بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے چار مایہ ناز کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کے Grenda نامی ساحل سے گرفتار کر جیل بھجوا دیا گیا تھا- ان کھلاڑیوں میں عاقب جاوید٬ مشتاق احمد٬ وقار یونس اور وسیم اکرم شامل تھے- ان پر الزام تھا کہ ان چاروں کے پاس سے شراب اور منشیات برآمد ہوئی ہے- اس وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھی-
image
 
محمد عامر٬ سلمان بٹ اور محمد آصف
اس کیس سے کون واقف نہیں٬ سال 2010 میں ان تینوں کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں کئی ماہ تک جیل کی ہوا کھانا پڑی- یہ خبر ایک طویل عرصے تک دنیا بھر کے میڈیا چینلوں کی زینت بنی رہی-
image
 
میرا
پاکستانی فلموں کی مقبول ترین فنکارہ میرا اس وقت ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا جب ان کے قبضے سے ایک ہی وقت میں دو پاسپورٹ برآمد ہوئے- میرا نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ “ میرا ایک پاسپورٹ گم ہوچکا تھا“ لیکن حقیقت میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ ایک ہی وقت میں دو افراد سے شادی کی کوشش کر رہی تھیں-
image
 
عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اووڈھو کو بھی ائیرپورٹ پر اپنا ساتھ شراب رکھنے کے جرم میں ایک بار گرفتار کیا جاچکا ہے- تاہم انہیں بہت کم مدت میں ہی آزاد کر دیا گیا تھا-

image
 
ایان علی
پاکستانی ماڈل ایان علی کی منی لاںڈرنگ کیس میں گرفتاری اور اس کے بعد جیل بھجوائے جانے کی خبریں بھی ایک طویل عرصے تک لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں- ایان علی کو اسلام آباد کے بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہوئے تھے-
image
 
عمر اکمل
عمر اکمل بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں-
image
 
اسد ملک
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین فنکار اسد ملک بھی کئی سال جیل میں گزار چکے ہیں- ان پر دو افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا- اسد ملک نے دونوں افراد کو اپنی آٹومیٹک مشین گن سے قتل کیا تھا-
image
 
علی سلیم
علی سلیم جن کو بیگم نوازش علی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو اپنی والدہ پر تشدد کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا تھا-
image
YOU MAY ALSO LIKE:

Ah, the life of an entertainer or a celebrity, in general, seems super difficult. You are always in the limelight – one wrong move and you will be seen making headlines on the front page of every magazine, becoming the face of every news channel. Chances are, you might even screw up so bad, getting a shot back at your career might be difficult.