نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال فائرنگ سے زخمی

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال اپنے حلقے نارووال کے علاقے کنجروڑ میں مسلم لیگ ن کی ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔

مقامی پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ کارنر میٹنگ احسن اقبال کے آبائی گاؤں کے قریب علاقے میں ہو رہی تھی جہاں وفاقی وزیر مسیحی برادری سے خطاب کر رہے تھے۔

مقامی ایس ایچ او شہباز احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ جیسے ہی کارنر میٹنگ ختم ہوئی وہاں موجود ایک شخص نے اُن پر گولی چلائی جس سے وزیر داخلہ زخمی ہو گئے۔

حملے کے بعد احسن اقبال کو ضلعی ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا ہے۔

احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ احسن اقبال کو جلد لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے احسن اقبال کے دائیں کندھے پر گولی لگی۔

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ حملہ آور کا مقصد کیا تھا جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

صوبائی ترجمان ملک احمد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آور کا نام عابد ہے اور وہ قریبی گاؤں کا رہائشی ہے۔

طلال چوہدری کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

اس بارے مزید اطلاعات ابھی فراہم کی جا رہی ہیں۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Interior Minister Ahsan Iqbal was injured during an assassination attempt at a corner meeting in his constituency Narowal here on Sunday. The assailant, Abid Hussain, shot at the interior minister from a distance of 15 yards as the latter entered his vehicle to leave the rally ground in tehsil Kanjrur, confirmed DPO Imran Kishwar.