رسُول والے امن والے ہیں

میں نے رحمت, احساس اور امن پسندی پر مبنی ایک صحیح حدیث کوٹ کی ہے کہ
"وہ شخص کامِل مُسلمان نہیں جسکے ہاتھ اور زُبان سے دوسرے مُسلمان محفوظ نا رہیں"
احسن اقبال پر حملے کے حامی ایک ایسی صحیح حدیث کوٹ کر دیں جو بِنا کسی ثبُوت اور انوسٹی گیشن کے, مُحض تقاریر کی شعلہ بیانی سے مُتاثر ہو کر مُشرکین اور غیر مُسلموں کے ساتھ ساتھ مُسلمانوں پر جُوتے, سیاہیاں اُچھالنے اور اُنہیں گولیاں مارنے کو (معاذ اللہ) جائز قرار دیتی ہو.

مُجھے تو اپنے کریم آقا کی رحمت اللعلمینی پر کامل بھروسہ اور اعتقاد ہے کہ اُنکی مُحبّت بھی اتنی با اثر اور پُر کیف ہے کہ وہ مجبُور کرتی ہے کسی غیر کو بھی ایذا رسانی پہچانے سے قبل لاکھوں بار سوچنے پر,

اور یہاں لوگوں کو اپنے سِوا کوئی دوسرا مُسلمان دکھائی ہی نہیں دیتا, یہاں اتنی ہی مُدلّل definitions ہیں شدّت پسندوں کی کہ اُنہیں کسی قانون, کسی تفتیش, کسی ریسرچ کی چنداں ضرورت ہی پیش نہیں آتی؟
جِنہیں اُنکا پیشوا غلط کہہ دیتا ہے وہ اُسے ٹپکانے کا عزم کر بیٹھتے ہیں,
احسن اقبال کے حوالے سے خاص طور پر مشہُور ہے کہ وہ ہر سال ربیع الاول اور رمضان المُبارک کے آخری عشرے میں عُمرہ perform کرتے ہیں, بخُدا میرے لیے یہ کوئی سند نہیں یہ اُنکا, اللہ اور رسُول کا معاملہ ہے, لیکن کیا کوئی اتنا ہی بیوقوف اور اداکار بھی ہوسکتا ہے کہ اللہ کے محبُوب سے خدانخواستہ بے وفائیاں بھی کرے اور اتنی مُشقتیں بھی کرے؟

دین اسلام مُکمّل امن ہے, کامل و اکمل ترین امن

مان لیں کہ گولیاں چلانے والے, سیاہیاں اور جُوتے اُچھالنے والے جسے وفاداری سمجھ رہے ہیں وہ در حقیقت اُنہی اقدار کے منافی چیزیں ہیں جنہیں دین نے حرام قرار دیا ہے.
 

Sufi Nouman Riaz
About the Author: Sufi Nouman Riaz Read More Articles by Sufi Nouman Riaz: 16 Articles with 11388 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.