روس کے خلا باز یر یوری گاگرین بھارت کے دورے پر گئے-
دورے کے اختتام پر ان کے دورہ کی فلم انہیں اور پارلمینٹ کے ممبران کو
دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا-
جب سب اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے تو فلم چلا دی گئی٬ مگر تھوڑی دیر بعد ہی رک
گئی- آپریٹر نے سرتوڑ کوشش کی مگر فلم نے نہ چلنا تھا نہ چلی-
اس وقت کی وزارت خارجہ کی ڈپٹی منسٹر نے آپریٹر کو دوسروں کا وقت ضائع کرنے
پر بہت جھاڑا لیکن اس نے جو الفاظ جواباً کہے اس سے ایوان قہقہوں سے گونج
اٹھا-
اس نے کہا “ مادام فلم روسی اور پروجیکٹر امریکن اور یہ کبھی بھی ایک دوسرے
سے تعاون کرتے نظر نہیں آتے“-
(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی
خان) |