آئے دن بھارتی ''را''کے گماشتے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے
کیلئے نت نئے انسانی حقوق کے پرفریب نعروں سے عوام کوگمراہ کرنے کیلئے
میڈیامیں زندہ رہنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں اوردوسری طرف اسی آڑمیں
درپردہ دہشتگردکاروائیوں میں بھی مصروف ہیں۔ابھی چندہفتے قبل سندھ پولیس کے
ڈی آئی جی حیدرآبادجاویدعالم اوڈھو نے میڈیاکو ایک انتہائی خطرناک ملک دشمن
دہشتگردوں کے ایک گروہ جس کاسرغنہ بھارت سے تربیت یافتہ مطلوبہ
دہشتگردمظفرناگ راج اوراس کے چارسہولت کاروں کوگرفتارکرنے کی ایک بڑی
کامیابی کی اطلاع دی۔گرفتار دہشتگردرینجرزاورغیرملکی باشندوں کونشانہ بنانے
کے کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔ملک دشمن دہشتگرد راج ناگ اوراس کے ساتھیوں
کوایک خفیہ ایجنسی کی مددسے گرفتارکیاگیاہے ۔یہ دہشتگردبدین کے راستے بھارت
جاتے اوروہاں سے تربیت حاصل کرکے پاکستان کی حدود میں واپس آکرہلاکت
خیزکاروائیاں کرکے واپس بھارت چلے جاتے تھے۔اس کے علاوہ یہاں کے نوجوانوں
کوبھاری رقوم کالالچ دیکراپنے مقاصدکے استعمال کیلئے ''را'' کے تربیتی
کیمپوں میں بھرتی کرنے کاکام بھی سرانجام دیتے تھے۔
بھارت ابتداء ہی سے مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کے جھوٹے الزامات عائدکرتے
ہوئے خود ہمارے خلاف کاروائیوں میں مشغول رہاکیونکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن
اورراج ناگ جیسے دہشتگردایک دودن میں توتیارنہیں کیے جاسکتے،ان کیلئے طویل
محنت اورتربیت درکارہوتی ہے۔ان کے علاوہ بدنام زمانہ الطاف حسین کوبھی
بھارت طویل عرصے سے کراچی اوردیگرحصوں میں دہشتگردی کیلئے مالی امداد
اورخطرناک اسلحہ مہیاکرتارہا،اس کے ساتھیوں کوباقاعدہ بھارت اور دنیاکے
مختلف علاقوں میں اس نے الطاف کے ساتھیوں کیلئے باقاعدہ دہشتگردوں کی ایک
پوری نسل تیارکی جس کے بعدالطاف حسین نے کراچی اورحیدرآبادکے علاوہ سندھ کے
کئی علاقوں میں قتل وغارت کرکے بہیمانہ ظلم ڈھائے اورانہی اجرتی قاتلوں کے
ذریعے اربوں روپے کانہ صرف بھتہ وصول کرنے کامکروہ دھندہ چلاتارہابلکہ
کراچی اورحیدرآبادکے کئی سرکاری محکموں میں اپنے منتخب نمائندوں کے دھونس
اورجبرکے ذریعے ہزاروں افرادکی جعلی بھرتیوں سے ہرمہینہ کروڑوں روپے ان کی
تنخواہوں کی مدمیں ملکی خزانے سے وصول کرکے برطانیہ ،امریکااور کینیڈاکے
علاوہ دنیاکے دیگر ملکوں میں مختلف ناموں سے جائیدادوں کی ایک
ایمپائرکامالک بن چکاہے۔
الطاف اپنے ان ناپاک مقاصدکیلئے اپنے ان اجرتی قاتلوں سے کام لیکرثبوت
مٹانے کیلئے ان کوبھی قتل کرادیتاتھا۔جناح پورکی سازش میں بھی ملوث
پایاگیااورپھرایسے اقدامات کئے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کومصدقہ
شواہداورثبوتوں کے بعدایم کیوایم کے خلاف باقاعدہ مسلح آپریشن
کرناپڑا۔پاکستانی اداروں کوبدنام کرنے کیلئے اس آپریشن میں اپنے ہی کئی بے
گناہ ایسے کارکنوں کوبھی قتل کروادیاجوالطاف کی مجرمانہ حرکات کی بناء
پرایم کیوایم چھوڑنے کاارادہ کرچکے تھے یااس کی مجرمانہ کاروائیوں سے واقف
تھے،اوران کاالزام ان اداروں پرلگاکر بھارتی میڈیاکے توسط سے دنیامیں بدنام
کرنے کاباقاعدہ پروپیگنڈہ جاری رکھا۔بعدازاں جب سیاسی مفادات کی خاطر
سیاستدانوں نے الطاف حسین کوپھرسے قومی دھارے میں شامل کیاتواس نے کراچی
کااقتدار سنبھالتے ہی ایک ایک کرکے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے
والے افسروں اور جوانوں کوچن چن کرقتل کرایااوریہ سب کچھ بھارتی''را''ہی کے
اشاروں پرکیا۔
اس طرح یہ حقیقت کھل کرسامنے آجاتی ہے کہ بھارت نے روزِ اوّل ہی سے پاکستان
کاوجودتسلیم نہیں کیااوراکھنڈبھارت کا خواب دیکھتے ہوئے اس غلط فہمی
اورخطرناک کج روی میں مبتلا تھاکہ خدانخواستہ پاکستان زیادہ عرصہ
اپناوجودقائم نہیں رکھ سکے گا اور پھربہت جلدبھارت کاحصہ بن جائے
گالیکن''لیکن تقدیر کندبندہ تقدیرکندخندہ''کے مصداق بھارتی دہشتگرد حکمران
سازشوں کاجال بنتے رہے اورقدرت ان کی حماقتوں پرہنستی رہی اورپاکستان کی
حفاظت کرتی رہی جس سے ثابت ہوگیاکہ پاک وطن ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قائم رہنے کی
خاطرمعرضِ وجودمیں آیاہے وہ خواہ ۱۹۴۸ء کی جنگ ہویا۶۵ءاور۷۱ءکی ننگی بھارتی
جارحیت۔ان تمام جنگوں میں قدرت نے پاکستان کی بھرپور مددکی اورہمیں اپنے سے
پانچ گنابڑے دشمن پرفتح وکامرانی عطاکی۔ علاوہ ازیں کالاباغ ڈیم کی مخالفت
میں قوم پرست تنظیمیں سب سے آگے رہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ کالاباغ ڈیم میں
رکاوٹ بھی صریحاً بھارت کی سازش تھی۔
بہرکیف اب بھارت کی تمام سازشیں اوردہشتگردی دنیاکے سامنے عیاں ہورہی ہیں
۔بھارت صرف پاکستان میں ہی دہشتگردی کامرتکب نہیں ہورہابلکہ مقبوضہ
کشمیرمیں بھہ نہتے عوام کوبدترین ریاستی دہشتگردی کانشانہ بنارہاہے
اوردنیاجانتی ہے کہ جب ظلم حدسے بڑھ جاتاہے تومظلوم بھی ہتھیاراٹھانے پر
مجبور ہوجاتے ہیں اوراوراب یہ لمحہ مقبوضہ کشمیرمیں پہنچ چکاہے۔اب تک تویہ
بھارتی روّیہ رہاہے کہ اگرکبھی کبھی مجبورومقہورکشمیری مسلمانوں نے تنگ
آمدجوبجنگ آمدکے مصداق بھارت کی ظالم وجابرمسلح فوجیوں کے خلاف کوئی
انتقامی کاروائی کی توبھارت سرکارنے فوری طورپراس کاالزام پاکستان کے
سرمنڈھ دیااوردنیاکے بھارت نوازملکوں نے بھی فوری طور پران الزامات کی صحت
کوپرکھے بناء ہی بھارتی پروپیگنڈے پراعتبارکرلیالیکن اب پاکستان میں جس
اندازمیں بھارتی دراندازی واضح ہوتی جارہی ہے جس میں ماضی میں قانون کے
شکنجے میں آنے والے ہربجیت سنگھ وغیرہ اورحالیہ گرفتارہونے والے کلبھوشن
یادیواورمظفرناگ راج اوراس کے بھارت سے تربیت یافتہ چارساتھی ہیں۔اس سے
عالمی برادری پرواضح ہوجاتاہے کہ دہشتگردوں کوپالنے والااوردنیامیں
دہشتگردی پھیلانے والا پاکستان نہیں بلکہ بھارت کامکروہ چہرہ ہے جوپاکستان
کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرمیں بھی دہشتگردی کاذمہ دارہے کیونکہ پورے بھارت
میں متعصب مودی اوربدنام زمانہ ''را''کے تربیت یافتہ دہشتگردوں نے جہاں
جہاں مسلمان یادیگرغیرہندواقلیت آبادہے وہاں وہاں دہشتگردی کابازارگرم
کررکھاہے اور صرف اتناہی نہیں بلکہ بھارتی دہشتگردی کادائرہ
کارافغانستان،پاکستان،متحدہ عرب امارات،ایران اورشام تک پھیلاہواہے جبکہ وہ
اس میں مزیدوسعت پیداکرنے کی سازشیں کرتے ہوئے شرقِ اوسط تک پھیلانے کی
سازشوں میں مصروف ہے۔افغانستان میں توبھارت اس حدتک اپنی گرفت مضبوط
کرچکاہے کہ اب وہاں کی مقامی حکومت اپنے فیصلے کرنے کی بھی مجازنہیں رہی۔
اس کے ساتھ ساتھ بھارت پاکستان میں بھی سازشوں کاجال پھیلائے ہوئے ہے جس
کیلئے اب عالمی برادری کوکسی قسم کاکوئی ثبوت دینے کی بھی حاجت نہیں رہی
کیونکہ عالمی برادری خود اپنی آنکھوں سے ہمارے قانون نافذکرانے والے اداروں
کی کاروائیاں دیکھ رہی ہے۔اس لئے اب وقت آ گیاہے کہ پاکستان بھی بھارت کی
سازشوں کاعملی جواب دینے کیلئے بھارت کے خلاف ٹھوس اور مثبت اقدامات روبہ
عمل لائے۔عالمی برادری کایہ فرض ہے کہ ہرقسم کی مصلحت کوشی کی پالیسیاں ترک
کرتے ہوئے بھارت کی مذمت کے ساتھ ساتھ اس کی دہشتگردی کے آگے بندباندھنےکی
کوشش کرے ورنہ بھارت کی امریکااوراسرائیل کی آشیربادسے کی جانے والی
دہشتگردی پرمبنی کاروائیاں عالمی ایٹمی جنگ کاپیش خیمہ بن سکتی ہیں۔
|