رمضان المبارک میں (12)اہم کام )

ماہ رمضان نہایت مبارک مہینہ ہے جس میں ہر روز فرشتوں کے ذریعہ منادی کرائی جاتی ہے کہ ائے طالب! خیر سامنے آ اور متوجہ ہو ائے طالب شر! بس کر گناہوں سے تائب ہو کر اطاعت و نیکی کی زندگی کو اختیار کر
ویسے تو رمضان المبارک میں کرنے کے کام تو بہت سارے پیں لیکن میں یہاں اختصار کے ساتھ کچھ اہم کاموں کو ذکر کرتا ہوں جس سے قارئین کی زندگی پر اچھا اثر پڑسکتا ہے -

-1 پورے ذوق و شوق سے روز ے اور تراویح کا اہتمام کیا جاۓ ان عبادات کا حکم ہمارے فائدے کے لیے دیا گیا ہے تاکہ ہم رحمت خداوندی کے خزینوں سے حصہ پا سکیں ۔یہ عبادات مشروع نہ کی جاتیں تویہ مبارک اوقات غفلت میں گزرجاتے۔اب غفلت بھی ہو تب بھی محرومی نہ ہوگی۔
-2 مسجد میں تکبیر اولی کے ساتھ نماز با جماعت کی پابندی کی جاۓ تاکہ کوئی بھی نماز فوت نہ ہو پاۓ۔
-3 کلمہ طیبہ کا ورداور درود شریف اور توبہ استغفار کی کثرت کی جاۓ ۔۔
.4 تلاوت قرآن پاک کا خصوصی اہتمام؛ نوافل میں بھی اور دیکھ کر بھی قیام نمازمیں تلاوت سے ایک لفظ پر سو نیکی اور نماز میں بیٹھ کر پڑھنے سے ہر حرف پر پچاس نیکی کا ثواب ملتا ہے۔
.5 روزے کا ایک مقصد حصول تقوی ہے اگر گناہوں کونہیں چھوڑا تو روزہ رکھنا گویا بے جان ہے۔
.6 نظر کو گناہ سے بچانا ہے زبان کی حفاظت کرنی ہے ہاتھ پاؤں حتیٰ کہ دل ودماغ کے گناہوں سے بھی روزے کو پاک اور محفوظ رکھنا ہے جیسے کھانے پینے سے روزہ رکھ چھوڑا ہے کہ نہ کھائیں گے نہ پئیں گے اسی طرح گناہوں سے بھی روزہ رکھا جائے کہ روزہ رکھ لیا ہے گناہ نہیں کریں گے
.7 مغفرت ورحمت خداوندی کے حصول میں ایک دوسرے سے بڑ ھنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں مولا کریم اپنے بندوں کی مسابقت دیکھنا چاہتے ہیں۔
.8 بازار اور گھریلو کاموں سے جس قدر جلدی ہو سکے فراغت حاصل کر کے زیادہ سے زیادہ اوقات مسجد کیلئے فارغ کرلینے چاہئیں دس دن کے اعتکاف کے علاوه جتنا وقت بھی مل سکے مسجد میں گزاریں۔
.9 ماہ مبارک اگر اہل اللہ کی صحبت اور خدمت میں گزارنے کا اہتمام کرلیا جائے جیسے ہمارے اکابر کا معمول تھا۔
.10 اپنے ملازمین کیلئے کام میں سہولت کرنا بھی مطلوب ہے۔
.11 اپنے پڑوسیوں نیز غرباء و مساکین کی خدمت اور دلداری بھی اس ماہ مبارک کا خصوصی عمل ہے ۔حدیث شریف میں وارد ہے کہ ماہ مبارک میں حضورﷺ کا جود وسخابہت پڑھ جاتا تھا آپﷺچلتی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہوجاتے تھے-

افطاری میں غریبوں کو شریک کیجئے اور مالی تعاون بھی کیجئے تاکہ وہ اطمینان سے رمضان المبارک گزار سکیں اور آپ ان کی دعاؤں کے مستحق بنیں۔
تحریر عظمت الہی خانیوال

Ibn Yousuf
About the Author: Ibn Yousuf Read More Articles by Ibn Yousuf: 11 Articles with 23552 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.