مالک کریم کی طرف سے عطا کردہ خوبصورت اور انمول تحفہ.اس
لفظ کو لینے سے ایسا لگتا ہے جیسے ہر طرف خوشبو مہک رہی ہو.دنیا میں ہماری
بہت بڑی طاقت..
''ماں'' لفظ دنیا جہاں کی تعریفیں اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے اس کی تشریح
کرنا میرے لیے مشکل ترین کام ہے.
یہ تو ایسے ہے جیسے سمندر کو ایک کوزے میں بند کرنا نا ممکن,ستاروں کی گنتی
ناممکن.
خدا پاک کی انمول تخلیق جس کے قدموں تلے جنت ہے.جس کی چھاؤں کے نیچے ہمیشہ
سکون.جو لوگ ماں کی قدر کر گئے دنیا جہاں کی نعمتیں ان کے پاس اور جو لوگ
ایسا نہیں کر سکے ان کے پاس سوائے ندامت کے کچھ نہیں رہا.
دنیا میں اگر بغیر لالچ کے محبت کرتا ہے تو وہ ماں ہے.ماں کبھی یہ نہیں
کہتی کہ مجھے بھی بدلے میں اتنا ہی پیار اپنے بچوں سے ملے.ماں تو وہ ہے جو
بچوں کے غصہ کرنے پر بھی بچوں کو دعائیں ہی دیتی ہے..
ماں تو وہ ہے جس کے لیے اپنی اولاد سے بڑھ کر کوئی خوبصورت دولت نہیں اس
دنیا میں.ماں کی قدر وہ لوگ جانتے ہیں جنھوں نے یا تو ماں کو دیکھا ہی نہیں
یا پھر انکی ماں بہت جلدی دنیا سے رخصت ہو گئی.
میں نے کبھی اپنی امی سے محبت کا اظہار نہیں کیا..شاید مجھے ان سے محبت کا
اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ملے یا پھر اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ کھل کر کچھ
کہہ سکوں.بچپن میں بہت ضدی تھی میری ہر وہ ضد جو کہ امی کے بس میں نہیں تھی
وہ بھی پوری کی.سکول جاتے وقت بہت آرام اور سلیقے سے میرے بال بنتے تھے
لیکن میں شیشہ دیکھتے ہی رونا شروع ہو جاتی کہ امی میرے بال خراب ہیں پھر
سے بنائیں اس چکر میں گھر کا کام لیٹ کروا دیتی تھی.کپڑے لیکر آتیں مجھے
کچھ نہ پسند آتا بار بار تبدیل کرنے جاتیں کہ میری بیٹی کو کچھ تو پسند آئے
میں نے بچپن میں دونوں بھائیوں سے زیادہ امی کو تنگ کیا.جیسے جیسے وقت
گزرتا گیا میری ضد کم ہوتی گئی.سمجھ چکی تھی کہ امی کو بہت تنگ کر لیا اب
نہیں کروں گی.میٹرک کے بعد جہاں بہت سے لوگ پڑھائی کے خلاف تھے وہاں امی نے
ہی میرا ہاتھ تھاما اور کہا کہ یہ پڑھے گی..اس وقت مجھے محسوس ہوا کہ میری
امی میری سب سے بڑی طاقت ہیں.
جب کبھی بیمار ہو جاتیں مجھے ڈر سا لگ جاتا کہ امی کو کچھ ہوگیا تو میرا
کیا ہوگیا لیکن ظاہر کبھی نہیں کیا کہ میں امی سے کتنا پیار کرتی ہوں.امی
کی ڈانٹ میں چھپا پیار اب سمجھ میں آتا ہے کہ یہ میرے لیے کتنا بہتر تھا
اور ہے..
کبھی کبھار سوتے ہوئے امی کا مجھے پیار کرنا بہت اچھا لگتا ہے مجھے محسوس
ہو جاتا ہے لیکن میں کبھی بتاتی نہیں..ظاہر کرتی ہوں کے میں سو رہی ہوں.
دنیا کی مشکلات ایک طرف امی کا ساتھ ایک طرف جو مجھے حوصلہ دیتا ہے.
مجھے نہیں پتا کہ میں امی سے پیار کا اظہار کیسے کروں لیکن میرے لیے بہترین
دوست میری امی,میری راز دان..میرا حوصلہ میری امی...
اور آج جو بھی ہوں اپنی امی کی وجہ سے ہوں.
میری محبت میری ماں
میری زندگی میری ماں
مالک کریم سے دعا ہے کہ میری امی سمیت سبکی ماؤں کو صحت والی زندگی عطاء
کرے اور سب ماؤں کا سایہ بچوں پر سلامت رکھے.
|