سرف ایکسل٬ ٹوٹے ہوئے رشتوں کو جوڑیے٬ #EkNekiRozana

رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی سرف ایکسل بھی ایک نیکی کے پیغام کے ساتھ حاضر ہے-  سرف ایکسل نے کبھی بھی اپنے صارفین کو مایوس نہیں کیا- رمضان کریم امتِ مسلمہ کے لیے یقیناً اﷲ تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے- یہ مسلمانوں کو بخشش اور اﷲ تعالیٰ کی رحمت کی تلاش کے لیے مناسب مواقع فراہم کرتا ہے-
 

image


اﷲ تعالیٰ کی جانب سے رمضان المبارک میں سچے اور خاصل دل سے کیے جانے والے ہر قسم کے نیک عمل کا دوہرا ثواب عطا کیا جاتا ہے- یہ ماہِ مقدس اپنے خاندان کو سموسے٬ پکوڑے کھلانے یا روح افزاﺀ پلانے کا نام نہیں ہے بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہے- اس رمضان سرف ایکسل خونی رشتوں کو دوبارہ جوڑنے کے لیے دلوں کو جھنجھوڑ دینے والے ایک پیغام کے ساتھ آیا ہے- یہ پیغام ایک ایسے معصوم سے بچے کے ذریعے خوبصورت انداز میں لوگوں تک پہنچایا جارہا ہے جو خاندانی مسائل سے متاثر ہے- وہ بچہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ اپنے خاندان کو دوبارہ اکٹھا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا-

Surf Excel Ramazan 2018 | #EkNekiRozana

سرف ایکسل کی رمضان مہم رمضان کی حقیقی روح کو پہچاننے میں مدد فراہم کرتی ہے- اس سے قبل سرف ایکسل کی طرف سے چلائی جانے والی مہم میں یہ پیغام دیا جاتا تھا کہ “
 کچھ اچھا کرتے وقت اگر داغ لگ جائیں تو پھر داغ اچھے ہوئے“- اس ٹیگ لائن اور اس کے ساتھ چلنے والا میوزک نے والدین کے دلوں کو چھو لیا- بچے اگر کچھ اچھا کرنے کی کوشش میں کپڑے گندے کر بھی لیں تو ماؤں کو اس حوالے سے پریشان اور غصہ نہیں ہونا چاہیے- عوام میں اس پیغام کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی-

اس رمضان سرف ایکسل رمضان 2018 #EkNekiRozana کے عنوان سے چلائے جانے والے اشتہار میں ایک ایسے معصوم بچے عادل کو دکھایا گیا ہے جو اپنے خاندان کی صورتحال سے ناخوش ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے- اشتہار کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ بچے کے چاچا اور والد کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات اچھے نہیں ہیں- ایسے میں عادل اپنے طور پر افطاری کا سامان اپنے چاچا کے گھر لے جاکر انہیں حیران کرنے کا فیصلہ کرتا ہے- اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے عادل مارکیٹ جا کر افطاری کے آئیٹم خریدتا ہے اور اس خریداری کے دوران اس کپڑوں پر متعدد داغ لگ جاتے ہیں- جب وہ ٹرے سجا کر چاچا کے گھر پہنچتا ہے تو چاچا کی فیملی عادل کے اس عمل سے بہت متاثر ہوتی ہے اور وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ افطار کے ساتھ ہی عادل کے گھر جائیں گے-
 

image


عادل کے والد اپنے گھر کے دروازے پر اپنے بھائی کی فیملی اور اس کے ساتھ اپنے بیٹے کو دیکھ بہت خوش اور حیران ہوتے ہیں- اس اشتہار کے اختتام پر دونوں بھائی انتہائی گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے کے گلے لگ جاتے ہیں- اشتہار میں دیا جانے والا میوزک خاندان کے چہرے پر آنے والی خوشی ہمیں بھی محسوس کرواتا ہے جو کہ عادل کی ایک چھوٹی سی نیکی کی بدولت اس کے گھر میں آئی ہے-

اس اشتہار کے ذریعے ایکسل ایک بڑا پیغام پہنچا رہا ہے کہ کچھ اچھے کے لیے دن میں کوئی اچھا کام (#Eknekirozana) ضرور کریں کیونکہ کوئی بھی نیکی چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی-
 

“ اور اگر نیکی کرنے میں داغ لگ جائیں تو داغ اچھے ہیں “
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Month of blessing Ramadan Kareem is here, so is Surf Excel with a heartwarming message. Hitting the right cords, Surf Excel never fails to disappoint us. Ramadan Kareem is certainly a blessing of Allah Almighty for the Muslim Ummah. It gives a fair opportunity to Muslim community to seek forgiveness, and mercy from Almighty Allah.