چراغ سے چراغ جلتا ہے

رمضان المبارک بہت ہی مقدس اور بابرکت مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں ہر نیکی کا اجر بڑھ جاتا ہے۔ یہ نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ قرآن اور رمضان کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ گھر ہوں یا مساجد ہر جگہ قرآن مجید پڑھا، سنا اور سنایا جاتا ہے۔ جب خشک سالی چھا جاتی ہے اور زمین پیاسی ہوتی ہے تو اﷲ تعالیٰ گھٹاؤں کے قافلے بھیجتا ہے، بارش برساتا ہے اور زمین کو جل تھل کر دیتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح اﷲ تعالیٰ انسانوں کے دل و ماغ کی فرحت و ہدایت کے لیے رمضان کا مبارک مہینہ بھیج دیتا ہے اور رحمت کے بادل برسا کر اپنی بخششوں کو عام کر دیتا ہے۔ اب رمضان شریف سایہ فگن ہے۔ اِس مقدس مہینے کے ایک ایک لمحے سے خوب فائدہ اُٹھانا چاہیے، اس غایت سے اسلامی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے اور دینی تقاضوں سے آگاہ ہوکر اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی والے کام کرنے چاہئیں۔ہم آپ کو کچھ دیر کے لئے دارالسلام لئے چلتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ ادارہ کیسے قرآن مجید کی خدمت کر رہا کتنے درخشاں کام انجام دے رہا اور کس طریقے سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر رہاہے۔ دارالسلام کا قیام30 سال قبل عمل میں لایا گیا تھا اس کا مقصد صحیح دینی فکر و عمل کا فروغ اور اسلام کے پیغامِ رحمت کو عام کرناہے۔ یہ ادارہ اﷲ کے کرم سے اب تک 25 مشہور زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے شائع کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اہم زبانوں میں 1400 سے زیادہ مستند اسلامی کتابیں شائع کرکے دنیا کے کونے کونے میں پہنچا چکا ہے۔ دینی اور علمی خدمت کا یہ عظیم کام اسلاف کرام کی علمی روایات کے امین ادارہ کے بانی محترم عبد المالک مجاہد کی دانشمندانہ رہنمائی میں ہو رہا ہے۔ دارالسلام کا نیٹ ورک 25 سے زیادہ ملکوں میں پھیلا ہوا ہے۔ ادارے میں ڈھائی سو سے زیادہ ریسرچ سکالرز اور طباعتی و اشاعتی آرٹ کے ماہرین شام و سحر کام کر رہے ہیں۔اس وقت سعودی عرب میں دارالسلام کے 13 شورومز ہیں۔ پاکستان میں دارالسلام کا صدر دفتر لاہور میں ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں دارالسلام کے سٹاکسٹ 100 کے لگ بھگ ہیں۔دارالسلام کی کتابیں اعلیٰ علمی و تحقیقی معیار رکھتی ہیں۔ فرقہ واریت سے یکسر پاک ہیں۔ یہ ادارہ آسان اور دلکش اسلوب میں خالص کتاب و سنت کی تعلیمات پیش کرتا ہے۔دارالسلام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی خوبصورت کتب دنیا کے مختلف ممالک، مثلاً :اٹلی، لبنان، سعودی عرب اور چین سے بھی شائع ہوتی ہیں۔ دارالسلام نے ’’اطلس القرآن‘‘ اور ’’اٹلس سیرت نبوی‘‘ قدیم و جدید چہار رنگ نقشوں اور اضافی توضیحات و تشریحات کے ساتھ نہایت خوبصورت انداز سے شائع کی ہیں۔ ان کے جدید نظرثانی شدہ ایڈیشن جلد منظرِ عام پر آ رہے ہیں۔ سیرت انسائیکلوپیڈیا (اللؤلؤ المکنون)جس کی 11جلدوں میں رسول اﷲ ﷺ کی پیدائش سے لے کر آپ کی وفات تک کے احوال و آثار اور مستند واقعات نہایت جامعیت سے پیش کیے گئے ہیں۔دیگر کتابوں کی تفصیل یہ ہے: الجامع الکامل في الحدیث الصحیح الشامل: فقہی ترتیب سے آراستہ صحیح احادیث کا شاہکار انسائیکلوپیڈیا۔ اس رفیع الشان انسائیکلوپیڈیا میں فقہی، اسنادی اور لغوی وضاحت کے علاوہ ہر حدیث کی مفصل تحقیق کی گئی ہے اور شواہد و متابعات کا اندراج کیا گیا ہے۔ مسند احمد کے نام سے یہ حدیث انسائیکلوپیڈیا 27647 احادیث پر مشتمل ہے اور ایک ہی جلد میں دارالسلام کی تحقیق کے ساتھ پہلی دفعہ شائع کیا گیا ہے ۔ اٹلس فتوحات اسلامیہ پانچ سو صفحات پر مشتمل اسلامی تاریخ کی ڈیڑھ ہزار سالہ فتوحات کا انسائیکلوپیڈیا ہے جو پانچ سو کے قریب نادر تاریخی تصاویراور ڈیڑھ سو سے زیادہ چہار رنگ نقشوں سے مزین ہے۔ اس مایاٹلس کے اُردو اور انگریزی زبان میں ترجمے بھی شائع ہو چکے ہیں۔ پہلی دفعہ تفسیر ابن کثیر (انگریزی) کی10 جلدوں کی اشاعت کے علاوہ اردو میں اس تفسیر کا تحقیق و تخریج سے مزین، خوبصورت ایڈیشن 6جلدوں میں شائع کیا ہے۔ دارالسلام نے صحاح ستہ یعنی احادیث کی چھ بنیادی کتابوں کو 38 جلدوں میں انگریزی میں پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔ دارالسلام کے شیوخ الحدیث اور علمائے کرام نے صحاح ستہ کا ترجمہ، احادیث کی تحقیق و تخریج اور ان کے فوائد و مسائل جدید اسلوب میں بڑی تحقیق کے ساتھ لکھے ہیں۔ صحیح بخاری 6 جلدوں میں اور صحیح مسلم 5 جلدوں میں چھپ چکی ہیں، نیز سنن اربعہ میں سے ابو داود (چار جلدیں)، ابن ماجہ (پانچ جلدیں)اور سنن نسائی (سات جلدیں) طبع ہو چکی ہیں جبکہ صحیح بخاری کی مفصل شرح 10 جلدوں میں جلد شائع ہوگی۔ ان شاء اﷲ! دارالسلام کے منیجنگ ڈائریکٹر محترم عبدالمالک مجاہد کے قلم سے ایمان افروز اسلامی و تاریخی واقعات پر مبنی بہت سی کتابیں اپنے دل نشین اسلوب کی وجہ سے شائقین سے خراج تحسین وصول کر چکی ہیں۔ ان میں سے چند اہم کتب کے عنوانات یہ ہیں: رسول اﷲ ﷺ کی سیرت کے سنہرے واقعات، یہ کتاب سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کے لیے لکھی گئی ہے۔ اس سے عام لوگ بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ حضرت ابوبکرؓ و عمرؓ اور سیدہ خدیجہؓ کی زندگیوں کے سنہرے واقعات، صحابۂ کرامؓ کا تاریخِ اسلام کے حوالے سے سنہرے حروف، سنہرے اوراق، سنہرے نقوش، سنہری کرنیں، سنہرے فیصلے، میرے سنہرے سفر نامے، سنہری یادیں، والدین کی اطاعت و فرمانبرداری سنہرے واقعات۔ یہ کتابیں اُردو میں اپنی نوعیت کی پہلی نہایت خوبصورت کاوش ہے اور بڑی مقبول سیریز ہے۔ معمولی اُردو جاننے والے افراد بھی بخوبی پڑھ سکتے ہیں۔ ’’اسلامی لائبریری‘‘ اسلامی مطبوعات کا شاندار مجموعہ ہے، یہ تفسیر احسن البیان (اردو)، ریاض الصالحین (جلد اول و دوم) ، بلوغ المرام (جلد اول و دوم)، منہاج المسلم، تجلیات نبوت اور کتاب التوحید و تقویۃ الایمان جیسی رہنما کتب پر مشتمل ہے۔ یہ ہر مسلمان کی بنیادی ضرورید مسائل پر فتاویٰ، نوجوانوں کے لیے ادبی لٹریچر، بچوں کے لیے دلچسپ اور سبق آموزکہانیاں، ڈیجیٹل قرآن، باباسلام ایجوکیشنل سیریز، امپورٹڈ عطریات، سکارف، حجاب، دیدہ زیب مصلے، احرام، عمدہ ٹوپیاں، مسواک، موزے، مدینہ منورہ کی کھجوریں اور اثمد سُرمہ، خالص شہد کے مختلف طبّی مرکبات، زیتون آئل، آفس سٹیشنری، اسلامک گفٹس کے علاوہ اور بہت کچھ آپ کی خدمت اور ضیافت ذوق کے لیے موجود ہے۔دارالسلام کی کتابیں فرد کی روحانی بالیدگی اور ایمان پروری کا ذریعہ ہیں۔ اس مقصد کے لیے 2003ء میں ’’دارالسلام ٹرسٹ‘‘ کے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم کیا گیا۔ اسے گورنمنٹ آف پنجاب سے باقاعدہ رجسٹرڈ کرایا گیا ہے۔ دارالسلام ٹرسٹ کے قیام کا مقصد اﷲ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت اور رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ گزشتہ 11 سال میں ٹرسٹ نے عوامی خدمات اور رفاہی شعبوں میں جو کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں، وہ دارالسلام کے تابناک رویوں اور روایات کے آئینہ دار ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کی توفیق سے دارالسلام نے اشاعت قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی تعلیم کا سفر جاری رکھا۔ 1985ء میں جامعہ مراٰۃ القرآن والحدیث للبنات، واربرٹن کی تاسیس عمل میں آئی۔ تقریباً 30 سال پر مشتمل اس جامعہ کی خدمات بہت روشن ہیں۔ بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے یہ جامعہ ملک بھر کے ممتاز دینی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس جامعہ میں 130 سے زائد رہائشی طالبات درس نظامی اور وفاق المدارس کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں، مزید برآں یہاں بچیوں کو قرآن مجید حفظ کرانے کا مقدس شعبہ بھی کام کر رہا ہے۔دارالسلام ٹرسٹ کے دو عظیم منصوبے دارالسلام قرآن کمپلیکس اور دارالسلام ریسرچ سنٹر کے زیر عنوان روبہ عمل ہیں۔دارالسلام قرآن پرنٹنگ کمپلیکس: یہ دارالسلام انٹرنیشنل کا نہایت فیض رساں اور دور رس نتائج کا حامل ایک وقف فی سبیل اﷲ منصوبہ ہے ۔ 25 کنال پر پھیلا ہوا ’’قرآن پرنٹنگ کمپلیکس‘‘ جدید ترین طباعتی مراکز میں سے ایک ہے۔ قرآن کریم کی بہترین پرنٹنگ کے سلسلے میں یہ کمپلیکس اپنی مثال آپ ہے۔ قرآن مجید کی وسیع پیمانے پر اشاعت اور مختلف زبانوں میں اس کے تراجم و تفاسیر کی تقسیم اس کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔اس کا 100 فیصد منافع ان مقاصد جلیلہ کے لیے مختص ہے۔دارالسلام ریسرچ سنٹر بھی دارالسلام انٹرنیشنل کا ایک بے مثال منصوبہ ہے۔ لاہور شہر کے وسط میں لوئر مال پر واقع اس ریسرچ سنٹر کی 7 منزلہ پُرشکوہ بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ جبکہ ’’دارالسلام ریڈیو‘‘ کے نام سے نشریات کا منصوبہ بنانے کا پروگرام ہے۔دارالسلام ٹرسٹ کے زیر انتظام 2003ء میں نونہال بچوں اور بچیوں کی دینی تربیت کے لیے قرآنی تعلیم کا وسیع و عریض نیٹ ورک قائم کیا گیا۔ اس کی شاخیں ضلع شیخوپورہ، ضلع ننکانہ، ضلع گوجرانوالا، ضلع حافظ آباد، ضلع لاہور کے علاوہ پس ماندہ دیہی اور شہری علاقوں تک پھیل چکی ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل و احسان سے قرآنی تعلیم کا یہ سلسلہ بچوں اور بچیوں کے مدارس میں مسلسل پھیلتا جارہا ہے، اب الحمدﷲ ان مدارس اور قرآنی مراکز کی تعداد 233 تک پہنچ چکی ہے نونہال بچوں اور بچیوں کی تعداد 7800 تک پہنچ گئی ہے۔ دارالسلام ٹرسٹ ان قرآنی مراکز میں زیر تعلیم بے سہارا، یتیم، مفلس طلبہ و طالبات اور اساتذۂ کرام کی مالی کفالت کر رہا اور انھیں باعزت زندگی بسر کرنے کے مواقع فراہم کررہاہے۔دارالسلام ٹرسٹ کے زیرانتظام ’’دارالسلام حفظ و مڈل سکول سسٹم‘‘ ضلع شیخوپورہ اور ضلع ننکانہ کے پانچ شہروں (شیخوپورہ سٹی، ننکانہ سٹی، واربرٹن، شرق پور اور فیروز وٹواں) میں بحسن و خوبی چل رہا ہے۔سعودی عرب میں 20 سال تک شاندار تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد اب شہر لاہور کے مرکز گلبرگ میں قوم کے نونہالوں کو بہترین دینی اور دنیاوی تعلیم و تربیت آراستہ کرنے کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ دارالسلام سکولز کا آغاز ہو چکا ہے۔مسجدیں اﷲ تعالیٰ کا گھر ہیں۔ یہ توحید کے مراکز اور بیت اﷲ کی شاخیں ہیں۔ اﷲ کے رسولﷺ نے ارشاد فرمایا’ جس نے اﷲ تعالیٰ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کی اﷲ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔‘‘ دارالسلام ٹرسٹ نے مختلف اداروں اور احباب کے تعاون سے مختلف مقامات پر اب تک 35 سے زائد مساجد تعمیر کرائی ہیں۔ ان میں بیشتر مساجد ایسی ہیں جہاں قرآن کریم کی تعلیم کے حلقے قائم ہیں۔ بچے اور بچیاں قرآن پڑھ رہے اور حفظ کررہے ہیں۔اﷲ کے فضل و کرم سے گزشتہ کئی سال سے رمضان المبارک میں دارالسلام کے کارکنوں، قرآنی مراکز کے اساتذہ، غریب خاندانوں اور صلہ رحمی کے ناتے عزیز واقارب، دوست واحباب میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا جا رہا ہے۔دارالسلام ٹرسٹ کی طرف سے ہر سال عیدالفطر سے پہلے فقراء اور مساکین میں فطرانہ تقسیم کیا جاتا ہے۔ عید سے ایک یا دو دن پہلے یہ فطرانہ فقراء اور مساکین میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال 1400 سے زیادہ فوڈ پیکج تقسیم کیے گئے۔عید قربان کے موقع پر ضرورت مند خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتاہے ۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دارالسلام ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مختلف جگہوں پر افادۂ عام کے لیے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں جن سے ہزارہا افراد کو پینے کا صاف پانی مل رہا ہے۔دارالسلام ٹرسٹ کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں ہسپتال اور فری ڈسپنسری کام کر رہے ہیں:روشنی جنرل ہسپتال، واربرٹن (ضلع ننکانہ)جابر جنرل ہسپتال، بھکھی (ضلع شیخوپورہ)دارالسلام فری ڈسپنسری، کیلیانوالا (ضلع گوجرانوالا) یہ غیر تجارتی ہسپتال بے شمار نادار مریضوں کو فی سبیل اﷲ ہر طرح کی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ رحمت و برکت کے حصول کے لیے آپ بھی آگے بڑھیے اور دارالسلام کی دینی، علمی، ابلاغی اور فلاحی کوششوں میں ہاتھ بٹا کر اپنی زندگی کو حسنات، برکات اور دارین کی سعادتوں سے آراستہ کیجیے۔
 

Shahid Mehmood
About the Author: Shahid Mehmood Read More Articles by Shahid Mehmood: 114 Articles with 80137 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.