پچھلےدنوں محترمہ مریم نواز نےایک ٹوئیٹ کیا کہ ان کو
عدالتی کٹہرے میں کھڑے دیکھ کر جناب نواز شریف ایک خاص اذیت محسوس کر
رہےتھے۔۔ لیکن مریم بی بی آؤ آج ہم آپ کی کچھ اور بیٹیوں سے بھی ملاقات
کرواتے ہیں۔
1- بھٹو کی پنکی : جی مریم نوازصاحبہ جس طرح آپ نواز شریف کو عزیز ہیں اسی
طرح یہ بھی کسی باپ کی پنکی تھی۔ اور اس کو آپ کے ابا جی بہت پریشان کیا
تھا۔ یہ سابق وزیراعظم کی لاڈلی بہت اولائل نوجوانی میں رلنا شروع ہوگئی
تھی۔ جیل تشدد مچھروں والی کوٹھری گرم پانی اس لاڈلی کو دیا جاتا اور پھر
اس اذیت کی اطلاع باقاعدہ اسکے باپ تک پہنچا دی جاتی۔ پھر آپ کے ابا جی نے
اس انتہائی باوقار خاندان کی اعلی تعلیم یافتہ بیٹی کی وہ کردار کشی کی۔ کہ
ال ایمان ال حفیظ۔ اور پھر مقدمہ در مقدمہ۔ آپ کو تو کچھ ہوا ہی 114 گاڑیوں
کے پروٹوکول میں وزراء کے ساتھ۔ سمدھی کے گھر کے پاس۔ جبکہ پنکی تو اپنے
بچے لیکر ایک ایک ہفتہ میں ایک دن ملتان ایک دن اسلام آباد ایک دن لاہور
ایک دن پشاور تاریخ بھگتتی تھی۔ سو مریم بہتر ہے۔آپ ابا جان کو بولیں کہ وہ
پنکی کی قبر پر جاکر معافی مانگے۔
2- شوکت حیات کی وینو : قائد اعظم کے قریبی دوست شوکت حیات کی بھی وینا
حیات جو اپنے بابا کی وینو تھی۔ مریم بی بی آپ کے ابا جی نے اس شریف عورت
پر عرفان مروت جیسا درندہ چھوڑ دیا تھا۔ جس نے اس باوقار عورت کی عزت تک کو
داغدار کر دیا تھا۔ اور وینا حیات کا تعلق بھی کسی سیاست سے نہ تھا۔ وہ تو
بس محترمہ بینظیر بھٹو کی ذاتی دوست تھی۔ جس کو آپ کے۔ابا جی کے گرگوں نے
یہ کہا تھا کہ وہ بی بی کی کچھ ذاتی معلومات دے اور پھر اسکی گواہی دے۔
لیکن اس تحریک پاکستان کے مجاہد کی بیٹی نے اس مکروہ اور گھٹیا تعاون سے
انکار کر دیا تو اس کو آپ لوگوں نے عبرت کا نشان بنا دیا۔ ہمارے کانوں میں
آج بھی شوکت حیات کی وہ چیخیں ہیں کہ جو اس نے ولی خان کے گلے لگ کر ماری
اور کہا کہ ولی خان آج جو میری بیٹی کے ساتھ قائد اعظم کے پاکستان میں مسلم
لیگ کی حکومت میں ہوا وہ کبھی گاندھی کے بھارت میں گانگریس کی حکومت میں نہ
ہوتا۔ سو مریم بی بی بیٹیاں سب کو پیاری ہوتی ہیں۔
3- فاروقی کی ببلی : ایک سینیر بیوروکریٹ کی بیٹی شرمیلا فاروقی اپنے باپ
کی ببلی۔ مریم بی بی کبھی موقع ملے تو ذرا شرمیلا فاروقی سے پتا کرنا کہ
اسکے ساتھ محترم ابا جی نے کیا سلوک کروایا تھا اور کس جرم۔ ویسے تو اس پر
اور بھی جھوٹے۔سچے الزام تھے لیکن ایک جرم یہ بھی تھا کہ وہ وینا حیات کیس
کو ڈرامہ بولے۔ شرم نہیں آئی آپ کے ابا جی کو کہ جب اس نے حوالات میں بند
شرمیلا فاروقی کی تصویر کو باقاعدہ اخبارات میں فون کر کے چھپوایا اور ذلیل
کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ سو یہ ہےکردار ابا جی وغیرہ۔
4- سر جیمز گولڈ۔سیمیتھ کی جیم : ہاں مریم بی بی یہ جمائمہ عرف جیم بھی
اپنے ارب پتی باپ کی بہت لاڈلی تھی۔ جس نے ایک پاکستانی کی خاطر اپنا مذہب
اپنا کلچر اپنا ملک چھوڑ دیا۔ لیکن آپ کے ابا جی نے اسکو ٹارگٹ۔شروع کردیا۔
کردار کشی تو خیر سے حق سمجھتے ہیں نا یہ جعلی شریف لیکن حیرت یہ ہوئی کہ
اسکے۔خاوند سے۔سیاسی مخالفت کی وجہ سے ابا جی نے۔اسکو اینٹیک چوری میں
گھیرنےکی کوشش کی۔ اور چند ٹائلوں کا مقدمہ بنانا چاہا۔ جس کی وجہ سے۔اس
واسطے پاکستان رہنا ناممکن ہوگیا اور انجام اس کا گھر ٹوٹ۔گیا۔ ایک بیٹی کو
طلاق ہو گئی۔ اور اباجی کو تب اپنی مریم کا خیال نہ آیا۔ فٹے منہ
5- احد ملک کی عاشی : مریم بی بی ایک عدد آپ کی بھابھی' سنا ہے لاہور کی
سڑکوں پر رل رہی ہے۔ اپنا نام عائشہ احد بتاتی ہے اور خود کو مسسز حمزہ
شریف کہتی ہے۔ کوئی ایسا در نہیں جہاں یہ نہیں گئی۔ لیکن اسکو گلو بٹوں سے
مروایا تو جاتا ہے لیکن اس کو انصاف نہیں ملتا۔ میاں صاحب وہ کسی کی بیٹی
ہے۔ ایک عدد اسکا مرحوم باپ بھی قبر میں اسکا درد محسوس کرتا ھوگا۔ میاں
صاحب ذرا عائشہ احد کا تو انصاف فرما دیں کہ جس سے آپ کے بھیتیجے نے ایک
سال یکطرفہ عیش کرکے۔اب اس کو پورے۔لاہور کا تماشا بنایا ہوا ہے۔
6- سعید عرف رنگیلا کی عاشی : میاں صاحب فوڈ انسپیکٹر جو آپ کے ماضی کے
اداکاری کے استاد رنگیلا کی بیٹی عائشہ سعید کا کیا قصور ہے؟ سنا ہے اس نے
صرف آپ کے بھتیجے کے کچھ بزنس معاملات میں قانون کا اجراء کرنے۔کی کوشش کی
تھی اور تب سے ہی وجہ
7- درانی کی گڑیا : عدیلہ درانی جو آپ کی موجودہ بھابھی تہمینہ درانی کی
بہن ہیں۔ اور تہمینہ نے تب آپ کے سیاسی حریف اور اپنے سابقہ شوہر پر اخلاق
کے حوالے سے کچھ الزامات لگائے۔ جس میں ایک اپنی بہن کے حوالے سے بھی۔ لیکن
آپ نے صرف سیاسی حریف کو نیچا دیکھانے واسطے نہ صرف عدیلہ کی کردار کشی
اخبارات میں کی بلکہ اس کے خاوند مطلوب کو مجبور کیا کہ وہ باقاعدہ قانونی
جارہ جوئی کرے۔ اور نتیجہ درانی کی گڑیا کا گھر اجڑ گیا۔ اور وہ آج بھی بے
کس و آسراء ہے۔ جبکہ الزام کا محرک تہمینہ آپ کی بھابھی جان ہیں
8- ملکہ پکھراج کی طہرو : مریم بی بی کبھی یہ جاننا کہ نعیم بخاری اور
طاہرہ سید کا ہنستا بستا گھر کس نے اور کیوں اجاڑا تھا۔ وہ بیشک گلوکارہ
تھی لیکن تھی کسی کی بیٹی ۔ آپ کی طرح لاڈلی۔
9- ماڈل ٹاون کی تنزیلہ : مریم بی بی یہ ایک غریب مظلوم تھی جو منہاج
القران کے گوشہ درود میں دورد پڑھنے آئے اور اس کو گولیوں سے چھلنی کر دیا
گیا تھا۔ ایک حاملہ بیٹی کو جو ماں بنتے والی تھی۔ مریم بی بی کبھی یہ بھی
ابا جی سے پوچھنا کہ اس بیٹی کا قصور کیا تھا۔ اور اسکے خون کا ذمہ دار کون
ہے۔
( یہ چند مشہور واقعات ہیں جو تحریر کئے گئے وگرنہ اس پر کتابیں لکھی جا
سکتی ہیں)
|