فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مالی سے آئے ایک نوجوان نے
بہادری کا ایسا مظاہرہ کیا کہ فرانسیسی حکومت نے نہ صرف اسے پیرس کے فائر
بریگیڈ کے محکمے میں ملازمت کی پیشکش کی بلکہ اسے فرانس کی شہریت سے بھی
نواز دیا-
جی ہاں مالی سے اپنی زندگی سنوارنے کے لیے فرانس آنے والے 22 سالہ نوجوان
Mamoudou Gassama نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر ایک 4 سالہ بچے کی زندگی
بچا کر سب کے دلوں گھر کر لیا-
|
|
رپورٹ کے اختتام پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بہادری سے اس
نوجوان نے ایک عمارت کی چوتھی منزل تک چڑھ کر اپارٹمنٹ کی بالکونی سے لٹکتے
بچے کو محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا جس سے بچے کی جان بچ گئی- اور یہ حیرت
انگیز کارنامہ نوجوان نے صرف چند سیکنڈ میں سرانجام دیا-
جب تک پیرس کی ایمرجنسی کی گاڑیاں عمارت تک پہنچیں Mamoudou Gassama نے اس
سے قبل ہی
بچے کو محفوظ انداز سے بالکونی سے نیچے اتار چکے تھے اور یہ حیران کن مناظر
دیکھنے والے خوشی کا اظہار کررہے تھے-
اس کارنامے پر Mamoudou Gassama کو صدر Emmanuel Macron کی جانب سے Élysée
پیلس میں مدعو کیا گیا جہاں انہیں اس بہادری کے اعتراف میں سرٹیفیکیٹ اور
گولڈ میڈل سے نوازا گیا-
نوجوان کا کہنا تھا کہ “ میں نے اس وقت کچھ بھی نہیں سوچا تھا٬ بس میں
چڑھتا گیا اور خدا نے میری مدد کی “-
جب یہ واقعہ رونما ہوا تو اس وقت Mamoudou Gassama عمارت کے پڑوس میں واقع
ایک مقامی ریسٹورنٹ پر بیٹھے فٹبال میچ دیکھ رہے تھے- تاہم جب ان کی نظر
بالکونی پر پڑی تو انہیں احساس ہوا کہ بچے کی جان خطرے میں ہے-
Mamoudou Gassama کا کہنا تھا کہ “ مجھے بچوں سے محبت ہے اور انہیں اگر
کوئی میرے سامنے تکلیف پہنچائے تو مجھے نفرت ہوتی ہے“-
میں اس بچے کے لیے بھاگا اور حل تلاش کرنے لگا کیسے اسے بچاؤں؟ خدا کا شکر
ہے کہ میں کامیاب ہوگیا اور عمارت کی بالکونی تک پہنچ گیا جہاں وہ لٹک رہا
تھا- بچہ اس وقت رو رہا تھا کیونکہ وہ زخمی ہوچکا تھا“-
|
|
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت بچے کے والد خریداری کے لیے گھر سے باہر
تھے- تاہم ان سے بھی تفتیش کی گئی کہ انہوں نے اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ
کیسے کیا؟ اور بچے کو گھر اکیلا چھوڑ دیا-
پیرس کی مئیر Anne Hidalgo نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر Mamoudou
Gassama کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اس بہادری پر انہیں مبارکباد بھی پیش
کی-
مئیر کا کہنا تھا کہ “ یہ نوجوان اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے
چند ماہ قبل ہی مالی سے پیرس
آیا ہے اور اس کا یہ عمل پیرس کے تمام شہریوں کے لیے ایک اعلیٰ مثال ہے-
اور پیرس یقیناً فرانس میں قیام کے حوالے سے اس نوجوان کی مدد کرے گا“-
|
|
|