اسپین: 134 سال سے مستقل زیرِ تعمیر عمارت

آپ نے اکثر ایسی عمارات کے بارے میں تو سنا ہوگا جن کی تعمیر کو مکمل ہونے میں 10 یا 20 سال کا عرصہ صرف ہوا- لیکن دنیا میں ایک ایسی عمارت بھی موجود ہے جو گزشتہ 134 سال سے زیرِ تعمیر ہے اور تاحال اس پر کام جاری ہے-
 

image


جی ہاں یہ زیرِ تعمیر عمارت اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع ہے اور اسے La Sagrada Família کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ بارسلونا کا ایک مقبول ترین سیاحتی مقام بھی ہے-

بنیادی طور پر یہ ایک چرچ کی عمارت ہے جس کی تعمیر کا آغاز 1882 میں ہوا لیکن ایک صدی سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود یہ تعمیر مکمل نہیں ہوئی اور تاحال اس پر کام جاری ہے-
 

image


یہ انتہائی پرکشش عمارت ہے جسے دیکھنے کے لیے ہر 3 ملین سے زائد سیاح آتے ہیں- اس عمارت کو پرکشش اس کا دلفریب ڈیزائن بناتا ہے جو ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرلیتا ہے-

اس عمارت کے تین دروازے ہیں اور اگر اسے منصوبے کے تحت مکمل کیا جاتا ہے تو اس کی لمبائی 560 فٹ ہوگی-
 

image


1882 سے تعمیر کی جانے والے اس عمارت کے بارے میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ 2040 تک مکمل کرلی جائے گی- تعمیر یہ طویل عرصہ مصر کے اہراموں کی تعمیر کے عرصے سے بھی 20 سال زائد ہے-

اس عمارت میں کئی بلند و بالا ستون بنائے گئے جو اپنے بنیاد سے مختلف شکلوں کے حامل ہیں- سینکڑوں آرکیٹکچر نے مل کر اس عمارت کو ڈیزان کیا ہے-
 

image


بدقسمتی سے سال 1936 میں اس عمارت کو آگ کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن پھر بھی یہ کافی حد تک محفوظ رہی-
 

image


یہ چرچ ہے تکمیل کے بعد دنیا کا سب سے اہم چرچ اور مقبول ترین سیاحتی مقام ہوگا-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

La Sagrada Família has become a popular tourist spot in Barcelona, Spain. It's construction began in 1882, and it is still under construction after more than a century. It attracts more than 3 million visitors every year. Apart from being in construction for tens of decades, its fascinating design is one of the reasons that attracts masses.