| سڑک پر رونما ہونے والے حادثات ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ 
		ہیں- لیکن بعض اوقات یہ حادثات خوفناک بھی ثابت ہوجاتے ہیں اور ان کا شکار 
		بننے والے افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں- ایسے ہی خوفناک حادثات کا شکار 
		چند مشہور پاکستانی فنکار بھی بن چکے ہیں- 
 | 
	
		| Ayesha Omar and Azfar 
		Rehmanمشہور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار اظفر رحمان کراچی سے حیدرآباد 
		کی جانب سفر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے- یہ خوفناک حادثہ کراچی سپر ہائی 
		وے پر ان شخصیات کی گاڑی گرنے کی وجہ سے پیش آیا- اس حادثے میں عائشہ عمر 
		کو متعدد فریکچر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اظفر رحمان کی بھی کندھے کی ہڈی 
		ٹوٹ گئی- ان دونوں کی مکمل صحتیابی میں کافی وقت لگا-
 | 
	
		|  | 
	
		| Moomal Khalid
 نوجوان پاکستانی فنکارہ مومل خالد کی گاڑی اس وقت ایک دوسری گاڑی سے 
		جاٹکرائی جب وہ اپنے منگیتر شاہ زیب مگسی کے ساتھ سفر کر رہی تھیں- اس 
		خوفناک حادثے کے نتیجے میں شاہ زیب مگسی کی موت واقع ہوگئی جبکہ مومل خالد 
		بھی شدید زخمی ہوگئیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Nimra Khan
 نمرہ خان بھی ایک کار حادثے کے نتیجے میں بری طرح زخمی ہوئیں- اس حادثے ان 
		کی گاڑی ایک جیپ سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جبکہ خود نمرہ خان کی ایک ٹانگ بھی 
		ٹوٹ گئی-
 | 
	
		|  | 
	
		| Hareem Farooq
 پاکستان کی ابھرتی ہوئی فنکارہ حریم فاروق بھی لاہور میں روڈ ایکسیڈینٹ کا 
		شکار بن چکی ہیں- اس حادثے میں حریم کا بایاں ہاتھ بری طرح ٹوٹ گیا تھا-
 | 
	
		|  | 
	
		| Humayun Saeed
 ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ بھی اپنے عملے کے ساتھ ایک خوفناک حادثے کا 
		شکار بن چکے ہیں- یہ حادثہ تھائی لینڈ میں اس وقت پیش آیا جب ہمایوں سعید 
		کی وین کے ڈرائیور نے یو ٹرن لیا اور وین ایک ڈبل ڈیکر بس سے جاٹکرائی- اس 
		حادثے میں صرف ہمایوں سعید ہی شدید زخمی ہوئے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Babar Khan and Sana Khan
 بابر خان اور ان کی اہلیہ ثناﺀ خان اپنی گاڑی میں کراچی سے حیدرآباد کی 
		جانب سفر کر رہے تھے کہ لونی کوٹ کے نزدیک گاڑی بےقابو ہو کر الٹ گئی- اس 
		حادثے میں ثناﺀ خان موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ بابر خان شدید زخمی ہوگئے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Khushboo
 پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ خوشبو اپنے بھائی کے ساتھ لاہور کی جانب 
		سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی- اس حادثے میں خوشبو زخمی 
		ہوگئیں جبکہ ان کے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے-
 | 
	
		|  |