“ عظیم باپ “ جسے نئی BMW گاڑی میں دفنایا گیا

حال ہی میں نائیجریا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب اس نے اپنے والد کے مردہ جسم کو نئی BMW گاڑی میں رکھ کر زمین میں دفن کردیا- اس پرتعیش گاڑی کو بطورِ تابوت استعمال کرنے کے لیے خاص طور پر 90 ہزار ڈالر کی رقم کے عوض خریدا گیا-
 

image


Azubuike کے نام شناخت کیے جانے والے اس شخص اپنے والد کے انتقال پر فیصلہ کیا کہ وہ اپنے باپ کو آخری سفر پر پرتعیش گاڑی میں روانہ کرے گا- اور اسی مقصد کے تحت نئی BMW X5 کار خریدی گئی جس میں Azubuike کے انتقال کرجانے والے والد کے جسم کو رکھا گیا اور گاڑی کو گاؤں کے قریب ہی 6 فٹ گہری قبر کھود کر دفنا دیا گیا-

بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دفنانے کے اس منفرد انداز کو والد کے لیے عقیدت قرار دیتے ہوئےAzubuike کی تعریف کی گئی جبکہ زیادہ تر صارفین نے اس عمل کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مذاق کیا گیا ہے اور اس رقم کو گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی خرچ کیا جاسکتا تھا-

ایک صارف کا کہنا تھا کہ “ والدین کے لیے یہ گاڑی اس وقت خریدی جاتی جب وہ زندہ تھے٬ مرنے کے بعد والد کے لیے اس گاڑی کا تابوت کے طور پر استعمال کرنا سراسر جاہلانہ عمل اور پیسے کی نمائش ہے“-
 

image


دلچسپ بات یہ ہے کہ نائیجیریا میں رونما ہونے والا اس قسم کا یہ کوئی پہلا انوکھا واقعہ نہیں ہے- 3 سال قبل نائیجیریا کے ایک ارب پتی شخص نے اپنی والدہ کو دنیا کی مہنگی ترین گاڑی Hummer SUV میں رکھ کر دفنایا تھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

A Nigerian man recently created a huge buzz online after spending $90,000 on a brand new BMW X5 and using it as a casket to bury his late father in. The man, identified simply as Azubuike, had reportedly lost his father to old age and decided to send him off on his final journey in a luxury car.