پاکستان سے متعلق دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے

پاکستان کو سرکاری سطح پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے- پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے جس کی آبادی 212 ملین سے زائد افراد پر مشتمل ہے- یہ دنیا کا 36واں سب سے بڑا ملک بھی ہے- تاہم یہ تو چند ایسی بنیادی باتیں ہیں جن سے ہر تقریباً ہر پاکستانی واقف ہے- لیکن ہم پاکستان سے متعلق جو حقائق آج آپ کے سامنے پیش کرنے جارہے ہیں ان سے پاکستانیوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے-
 

image
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 1956 تک پاکستان کی ملکہ بھی تھیں-
 
image
پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے 23 اکتوبر 1946 میں قائم کی گئی تھی اور اس وقت اسے Orient Airways کے نام سے جانا جاتا تھا- 10 جنوری 1955 کو اسے قومی ائیر لائن کا درجہ دیا گیا-
 
image
پاکستان ایک قدیم ترین تہذیب کا بھی مالک ہے جسے مہر گڑھ کے نام سے جانا جاتا ہے- اس تہذیب کی تاریخ 6 ہزار سال قبلِ مسیح سے جا ملتی ہے-
 
image
دنیا کے سب سے کم عمر سول جج کا اعزاز بھی ایک پاکستانی جج کے پاس ہے- محمد الیاس صرف 20 سال اور 9 ماہ کی عمر میں جج بنے تھے-
 
image
دنیا کا واحد زرخیز صحرا بھی پاکستان میں واقع ہے اور اسے ہم تھرپاکر صحرا کے نام سے جانتے ہیں-
 
image
ایک سروے کے مطابق پاکستان کے قومی ترانے کی دھن دنیا کے سب سے سرفہرست ترانوں میں سے ایک ہے- پاکستان کے قومی ترانے کا دورانیہ 80 سیکنڈ ہے-
 
image
دنیا کا سب سے طویل ترین گلیشیر سسٹم بھی پاکستان میں پایا جاتا ہے جسے بیافو گلیشیر کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
پاکستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے- اس حوالے سے پہلے نمبر پر انڈونیشیا ہے-
 
image
سلور اسٹالون کی مشہور زمانہ فلم ریمبو تھری پاکستان میں فلمائی گئی تھی-
 
image
شلوار قمیض پاکستان کا قومی لباس ہے جسے پاکستانی 80 سے 90 فیصد آبادی پہنتی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan, officially the Islamic Republic of Pakistan, is a country in South Asia. It is the world’s sixth-most populous country with a population of more than 212 million people. It is the 36th-largest country in the world in terms of area, covering 796,095 sq km (307,374 sq mi.) Let’s explore more about this country with the following facts.