گزشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

الیکشن کی آمد آمد ہے اور عدالتوں سے بڑے فیصلے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ دیکھیں گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں
 

image
اسلام آباد کے مضافات میں بیلوں کی ریس میں ایک شخص اپنے بیلوں کو دوڑا رہا ہے
 
image
گذشتہ ہفتے لاہور میں ریکارڈبارش کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے اور مال روڈ پر جی پی او کے سامنے کی روڈ منہدم ہو گئی
 
image
زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں مد مقابل ہوگی
 
image
کراچی پریس کلب میں صحافیوں نے ’غیر اعلان شدہ سینسرشپ‘ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کالا جھنڈا لہرایا
 
image
جولائی کی آمد کے ساتھ پی ملک بھر میں الیکشن مہم کی گہما گہمی بڑھی گئی ہے اور مختلف پارٹیوں نے اپنی ریلیوں کا انعقاد شروع کر دیا ہے
 
image
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کاکاخیل میں خطاب کرتے ہوئے
 
image
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری لاڑکانہ میں انتخابی مہم میں خطاب کرتے ہوئے
 
image
پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف پارٹی کے منشور جاری کرنے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
 
image
لیکن دوسری جانب شہباز شریف کے بھائی اور ملک کے تین دفعہ کے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کے سلسلے میں بالترتیب دس اور سات سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی
 
image
جہاں ایک جانب نواز شریف کے مخالفین نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی بانٹی، دوسری جانب نواز شریف کے حمایتیوں نے اس فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Our selection of some of the most striking news photographs taken around the Pakistan last week.