آئندہ الیکشن میں کراچی کسی ایک جماعت کا گڑھ نہیں رہے گا۔

ملک بھر میں آئندہ الیکشن25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں جس میں ہمیشہ کی طرح تمام پارٹیاں جیتنے کے دعوے کررہی ہیں مگر فیصلہ پولنگ ڈے پرعوام کے ووٹوں سے ہی ہوگا ۔ کراچی کی پہچان اور تیس سالوں سے اُردو بولنے والوں کی واحد نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )، اِس بار اپنے ہی شہر میں سنگین مشکلات سے دوچار ہے جس کی خاص وجہ اِسی جماعت کے خود ساختہ جلاوطن اور لندن میں مقیم بانی الطاف حسین کی پاکستان سے غداری اور بھارتی کی خفیہ ایجنسی ــــ’’را‘‘ سے روابط ہیں۔

گذشتہ تین انتخابات کی بات کی جائے تو جب کراچی کی نشستیں تیراسے بڑھاکر بیس کی گئی تو الیکشن2002میں مذہبی حماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے) اور مہاجر قومی موومنٹ( جس کا دوسرا نام حقیقی بھی ہے )نے ایم کیو ایم کے حصّے کی چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی تھی اِس معاملے کو دیکھتے ہو ئے ایم کیو ایم نے الیکشن2008میں اپنی پالیسی تبدیلی اور وہ ایم کیو ایم جس کاووٹر خود بھرپور طریقے سے گھر سے ووٹ ڈالنے کے لئے نکلتا تھا نے دھاندلی کے ریکارڈ بنائے اور یہ سلسلہ الیکشن2013میں بھی جاری رکھا اِس طرح دونوں بارایم کیو ایم نے 17,17نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

موجودہ حالات کراچی میں اب ایم کیو ایم کے لئے سازکار نہیں رہے کیونکہ اِس بار الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونگے اور ایم کیو ایم بھی دھڑے بندی کا شکار ہونے کے علاوہ اِس کے بانی الطاف حسین کیلئے ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں کرنے پر پابندی عائدہے ۔ ایم کیو ایم سے علیحدہ ہونے والا اہم دھڑاپاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)سابقہ سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کی قیادت میں اِس وقت کراچی اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے متبادل ہونے کا دعویدار ہے مگر کراچی میں نئی حلقہ بندی کے مطابق 21نشستیں پر پاک سرزمین پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ،متحدہ مجلس عمل،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ (ن)،تحریک لبیک پاکستان ،مہاجر قومی موومنٹ سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے درمیان کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں اور آنے والا وقت ثابت کردیگا کہ اب کراچی کسی ایک جماعت کا گڑھ نہیں ہے۔

Shahzad Imran Rana Advocate
About the Author: Shahzad Imran Rana Advocate Read More Articles by Shahzad Imran Rana Advocate: 68 Articles with 44887 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.